Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کی نسلوں میں ولایت کاملہ عطا فرمائے۔ حضور میں ایک گھٹیا سا انسان ہوں نہیں بلکہ ایک گھٹیا سا آدمی ہوں۔ مجھے آپ کے درس سے تعلق جوڑے ہوئے دو سال کا عرصہ ہوچکا اور حضور تقریباً ایک سال ہوگیا آپ سے تعلق جڑے ہوئے۔ میں لاہور میں پڑھتا تھا تو میری اماں نے مجھے درس سننے پر لگایا اور تسبیح خانہ جانے کی نصیحت کی۔ اس طرح میں تسبیح خانہ آنا شروع ہوا اور آپ سے بیعت ہوا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! یہ میرا پہلا خط ہے اگر مجھ سے کوئی غلطی یا گستاخی ہوجائے تو معاف کردیجئے گا۔ لکھنے کامقصد آپ کا قرب اور نظر شفقت حاصل کرنا ہے کہ اللہ کے حضور آپ کے غلاموں میں میری بھی شمولیت ہوجائے‘میری اندر کی غلاظتیں دھل جائیں‘ دل کی دنیا آباد ہوجائے اور دل کی آنکھوں پر سے پردے ہٹ جائیں۔
حضرت! زندگی سے کوئی شکوہ نہیں‘ الحمدللہ آپ کے دئیے ہوئے روحانی ہتھیار (پانچ سورتیں‘ چھ بسم اللہ‘ روحانی غسل‘ لاہوتی وضو‘ یاحفیظ یاسلام‘ یاقہار‘ سورہ الم نشرح اور سورۂ فیل والا عمل) کی برکت، رحمت‘ حفاظت اور عافیت ہمیشہ ساتھ رہتی ہے۔ حضور میں دو وظائف پڑھتا ہوں ایک انمول خزانہ جو مجھے تین کے تسبیح خانہ (سٹوڈنٹ اور ٹیچرز) والے اجتماع میں شمولیت پر ملا۔ میں انمول خزانہ ہر نماز کے بعد پڑھتا ہوں۔ دوسرا وظیفہ جو میں کرتا ہوں وہ علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایا ہوا محمدرسول اللہ والا ہے جو میں ہروقت اٹھتے بیٹھتے پڑھتا رہتا ہوں۔ اس کے تین نصاب ختم کرچکا ہوں جو میں آپ کی خدمت میں تحفۃً پیش کرتا ہوں۔ان اعمال سے میری بہت سی مشکلات‘ پریشانیاں اور مسائل حل ہوئے ہیں۔میرے بہت سے اٹکے ہوئے کام اب ایسے حل ہوتے ہیں کہ جیسے کبھی اٹکے ہی نہ تھے۔ بعض اوقات تو میں خود بھی حیران ہوتا ہوں کہ میرے سارے کام خودبخود سنور رہے ہیں یہ سب ان اعمال کی برکت ہے۔حضرت حکیم صاحب! میں تسبیح خانہ کا کھوٹا سکہ ہوں اور اللہ والوں کے در کے کھوٹے سکے بھی قیصرو قصریٰ کے خزانوں پر بھاری پڑتے ہیں۔ تسبیح خانہ کا در بڑی مشکل سے ملا ہے‘ تسبیح خانہ کا دامن پکڑے ہوئے ہوں‘ مجھے تسبیح خانہ سے پیار نہیں محبت نہیں یہ مقام تو بہت پیچھے رہ گئے۔ حضرت! مجھے تسبیح خانہ سے عقیدت ہے اور اگلی منزل عشق کا مسافر ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 501 reviews.