محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!استقرار حمل کیلئے میرے پاس ایک ذاتی مجرب عمل ہے۔میری خواہش ہےمیرا یہ عمل میرے لیے صدقہ جاریہ بنے اس لیے اس کو قارئین عبقری کو بطور ہدیہ پیش کررہا ہوں۔ عمل یہ ہے:۔
21 عدد چھوہارے اعلیٰ قسم کے لے کر ان پر سورۂ تغابن مع بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے مکمل 21 بار پڑھیں۔ پھر ایک مہینہ میں سات چھوہارے مردو عورت اس طرح کھائیں کہ ایک چھوہارے کو آدھا آدھا کرلیں ‘ آدھا عورت کھائے ‘ آدھا مرد کھائے (یانیم گرم دودھ میں ڈال کر نکال کر آدھا آدھا کرلیں) پھر ہمبستر ہوں۔ اگر پہلے مہینہ میں حمل ٹھہر جائے تو بہتر‘ ورنہ پھر دوسرے مہینہ میں بھی اسی طرح کریں‘ حمل ٹھہر جائے توبہترنہ ٹھہرے تو پھرتیسرے مہینہ میں بقیہ سات چھوہارے کھالیں اور ہمبستر بھی ہوتے رہیں‘ انشاء اللہ کام بن جائے گا اور اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے امید قائم کردیں گے۔ نیز جس رات جماع کریں تو عشاء کی نماز کے بعد دونوں میاں بیوی ایک تسبیح رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ کی پڑھ کر پھر ہمبستر ہوں۔درج بالا عمل کئی دفعہ کا آزمودہ ہے‘ اللہ نے اس عمل کی بدولت بہت سے بے اولاد جوڑوں کو اولاد جیسی نعمت عطا فرمائی ہے۔ (ج۔ر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں