Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جناتی ہوس کی شکار لڑکی کا لرزتا کانپتا خط

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

پھر آہستہ آہستہ ایسا ہونا شروع ہوا کہ جب وہ میرے ساتھ غلط کرتا تھا تو باقاعدہ مجھے نظر آتا‘ چھوٹا سا قد‘ سیاہ رنگ اور سفید ڈاڑھی۔ اور کہتا تم صرف میری ہو۔ میرے علاوہ کسی کی نہیں ہوسکتی۔ تم ہی سے میری اولاد بھی ہوگی۔ میں تجھے کبھی کسی انسان کی نہیں ہونے دوں گا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 32 سال ہے اور میری تعلیم ماسٹرز ہے اور میں ایک کالج میں پڑھاتی ہوں۔ میرے والد صاحب اپنی جوانی میں جنات کو پکڑا کرتے تھے۔ آج سے تقریباً بیس سال پہلے جب میں سکول میں پڑھتی تھی تو مجھے رات کو بہت ڈر لگتا تھا‘ ایسا محسوس ہوتا تھا کوئی کالا سیاہ کتا میرے اوپر چڑھ آیا ہے۔ میں پکارتی‘ اٹھنے کی کوشش کرتی لیکن بے سود۔ میں نے اپنے والد صاحب کو بتایا تو انہوں نے مجھے تعویذ لکھ دیا اور دم کیا۔ کچھ دن تک تو میں ٹھیک رہی لیکن بعد میں پھر وہی حال ہوجاتا ہے۔ ایسابہت عرصہ چلتا رہا۔ پھر میں نے اپنی والدہ صاحبہ کو بتایا وہ جو کچھ ’’جن‘‘ کرتا تھا۔ میں شرم کے مارے کسی کو نہیں بتاتی۔ پھر یوں ہونا شروع ہوا کہ میں جب بھی دن رات کو سوتی تو وہ میرے ساتھ غلط کام کرتا۔ مجھے کوئی عمل بتاتا جب بھی وہ کرتی تو میرے جسم میں آگ لگ جاتی۔ آیۃ الکرسی پڑھتی لیکن وہ مجھے اس قدر کمزور کردیتا کہ میں ایک لفظ بھی نہ پڑھ سکتی۔ میں ہر مولوی‘ پیر‘ عامل کا وظیفہ آزمایا مگر وہ میرے جسم میں اس قدر سرائیت کرچکا کہ کوئی بھی عمل اس کو روک نہ رہا تھا‘ میں سخت پریشان تھی۔ پھر آہستہ آہستہ ایسا ہونا شروع ہوا کہ جب وہ میرے ساتھ غلط کرتا تھا تو باقاعدہ مجھے نظر آتا‘ چھوٹا سا قد‘ سیاہ رنگ اور سفید ڈاڑھی۔ اور کہتا تم صرف میری ہو۔ میرے علاوہ کسی کی نہیں ہوسکتی۔ تم ہی سے میری اولاد بھی ہوگی۔ میں تجھے کبھی کسی انسان کی نہیں ہونے دوں گا۔ وہ باقاعدہ میرے سامنے آکر مجھ سے یہ سب باتیں کرتا۔

مجھے مرد ذات سے نفرت ہوچکی تھی‘ شادی کے نام سے بھی نفرت تھی۔ خاندانی جھگڑے‘ گھر بالکل اجڑ چکا تھا۔ اتنی نفرتیں پیدا ہوگئیں کہ بارہ بہن بھائی ہیں چار بھائی بڑے ہیں اور آٹھ بہنیں ہیں لیکن دل نہیں کرتا ایک دوسرے سے بات کرنے کو۔ میرا چچازاد جو کراچی میں گارمنٹس کی فیکٹری میں کام کرنے گیا ہوا تھا وہ میرا منگیتر بھی تھا لیکن  میرے والد اور میرے چاچو کے درمیان اتنی دوریاں پیدا ہوگئیں کہ ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے تو میرا منگیتر لاہور میں دفتر ماہنامہ عبقری میں حاضر ہوا آپ کے اسسٹنٹ صاحب نے اسے ’’افحسبتم اور اذان کا عمل بتایا اور ساتھ ہی تہدیدی نامہ مبارک دیا۔ اس نے مجھے فون پر تمام اعمال بتائے۔ میں ہر دو گھنٹے بعد سات مرتبہ اذان اور ساتھ مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیت پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرتی رہی۔ جب میں نے یہ عمل کیا تھا تو کچھ ہی دنوں کے بعد اس کے آنے میں کمی واقع ہوگئی۔ پھر وہ کچھ عرصہ خوبصورت شکل و صورت بنا کر ہفتہ میں ایک بار آتا‘ پھر آہستہ آہستہ مہینہ دو مہینہ بعد آتا اور اب اس کا آنا بالکل بند ہوچکا ہے۔ میں نے عمل جاری رکھا۔ پھر میرے چاچو اور  میرے والد میں جو دوریاں تھیں وہ ختم ہونا شروع ہوئیں اور ہماری شادی باعزت طریقے سے ہوگئی۔ اب الحمدللہ میں پرسکون ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں اور وہ نامسلم غلیظ شیطان جن سے مجھے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل چکا ہے۔
اب جب مجھے اپنا ماضی یاد آتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔میرے والد بغیر کسی استاد یا کسی عامل کی اجازت کے بغیر جنات کو پکڑنے کا عمل کرتے تھے جس کی سزا ان کی بیٹی کو پندرہ سے بیس سال تک بھگتنی پڑے۔ اگر ہمیں افحسبتم اور اذان کا عمل نہ ملتا تو شاید اب بھی میں اس جن کی ہوس کا شکار ہورہی ہوتی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 488 reviews.