نماز سےاہل ایمان کی رنج و غم اور فکریں ختم ہوتی ہیں‘نماز اہل ایمان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور عبادت گزاروں کی تسلی۔2۔ جو گزرا سو گزرا ، گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آتا‘ لہٰذا جو گزر گیا اس کے بارے میں مت سوچو۔3۔ خدا کی رضا پر راضی رہو‘ جو روزی قسمت میں ہے اس پر شکر کرو ہر چیز تقدیر پر مبنی ہے اس لیے ملال نہ کرو۔4۔ اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان ملتا ہے‘ گناہوں کا بوجھ کم ہوتا ہے‘ علام لغیوب خوش ہوتا اور پریشانیاں دور ہوتی ہیں۔ 5۔ کسی کے شکریہ کا انتظار نہ کرو‘ بس اللہ الصمد کا ثواب کافی ہے۔ منکروں کے انکار اور حاسدوں کے حسد سے آپ کوکوئی نقصان نہ ہوگا۔ 6۔ صبح کرلو تو شام کا انتظار نہ کرو۔ آج کی حدود میں رہو اور آج کی اصلاح کی پوری کوشش کرو۔ 7۔ مستقبل کو آنے دو کل کی فکر میں نہ پڑو آج ٹھیک ہوا تو کل بھی ٹھیک ہوگا۔ 8۔ اپنے دل کو حسد سے پاک کرلو اس سے بغض اور عداوت نکال پھینکو۔ 9۔ لوگوں سے بس خیر کیلئے چلو گھر میں زیادہ رہو‘ اپنے کام سے کام رکھو‘ لوگوں سے کم ملو جلو۔ 10۔ کتاب بہترین دوست ہے۔ اس کی ہم نشینی اختیار کرلو۔ علم و معرفت سے ہمیشہ کیلئے دوستی کرلو۔ 11 کائنات نظام پر مبنی ہے لہٰذا گھر آفس اور فرائض سب میں نظم و ترتیب ملحوظ رکھو۔ 12۔ کھلی فضا کی طرف نکلو‘ اچھے باغات کا مشاہدہ کرو‘ اللہ کی مخلوق اور خالق کی ایجاد میں غور کرو۔ 13۔ پیدل چلو‘ ورزش کرو‘ کسل مندی اور گمنامی‘ نکمے پن اور بےکاری سے دور رہو۔14۔ اپنے کپڑوں کی صفائی پر دھیان دو‘ خوشبو لگاؤ‘ مسواک کرو اوراپنے مظہر پر توجہ دو۔(عدیل سرور‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں