محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘میرے میاں اور میں درس گھر میں سنتے ہیں‘میرے میاں نماز اور قرآن نہیں پڑھتے تھے درس کی برکت سے اب اعمال اور نماز کی طرف آگئے ہیں۔ میرا معدہ ہروقت خراب رہتا تھا‘ ادویات کھا کھا کر تھک گئی تھی۔ عبقری میں ایک دفعہ ایک ٹوٹکا چھپا‘ میں نے بنایا او ر کھایا تواللہ نے مجھے صحت دیدی۔ ٹوٹکہ یہ تھا : ایک پاؤ چینی‘ ایک چھٹانک میٹھا سوڈا اور ایک تولہ ست پودینہ تینوں مکس کرکے پھکی بنالیں اور کھانے کے بعد آدھا چمچ کھائیں۔درس میں سن کر اعمال کیے تو ہماری مونجی ڈیڑھ لاکھ کی بک گئی جو کہ پہلے لاکھ کی بھی نہ بکتی تھی۔ (ساجدہ پروین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں