Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرےچار تجربات قارئین عبقری کیلئے

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے کچھ آزمودہ تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں۔1۔اگر کسی آدمی کو کتا کاٹ لے اور پتہ نہ چلے کہ یہ کتا پاگل ہے یا عام کتا ہے تو متعلقہ کاٹے ہوئے آدمی کے جسم سے سرنج کے ذریعے تھوڑا سا خون نکالیں اور روٹی پر ڈال کر کسی کتے کو ڈال دیں۔ اگر کتا روٹی کھالے تو یہ کاٹنے والا کتا عام ہے اگر روٹی سونگھ کر ہٹ جائے اور نہ کھائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کاٹنےوالا کتا پاگل ہے۔2۔دو سال پہلے ہمارے محلے کی مسجد میں کوئی پانچ چھ سو بھڑ آگئے‘ ظہر کا وقت تھا‘ کوئی انہیں دھواں دینا چاہتا تھا‘ کوئی مارنا چاہتا تھا۔ کوئی انہیں اکٹھا کرکے زندہ آگ میں ڈالنا چاہتا تھا۔ میں نے انہیں بتایا کہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے بقول اول و آخر درود پاک پڑھ کر سورۂ ماعون پڑھیں اور پھونک ماردیں تو یہ جگہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں‘ امام مسجد اور نمازی کہنے لگے کہ آپ خود ہی یہ عمل کریں‘ میں نے اللہ تعالیٰ کا نام لے کر یہ عمل کیا۔ میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ دو منٹ کے اندر تمام بھڑ مسجد سے نکل گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔ تمام نمازی کلام مجید کی اس کرامت کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ 3۔میں نے عبقری کے شہد کو تجربہ سے گزارا ہے‘ کچھ شہد لے کر روٹی کے ٹکڑے پر لگایا ایک کتے کو عام ٹکڑا روٹی اور ایک شہد لگا ٹکڑا ڈالا‘ روٹی کے عام ٹکڑے کو کتا فوراً کھاگیا جبکہ شہد لگے ٹکڑے کو کتا سونگھ کر ہٹ گیا۔ ثابت ہوا کہ عبقری کا شہد سوفیصد خالص ہے کیونکہ یہ بات سوفیصد درست ہے کہ کتا کبھی شہد نہیں کھاتا۔4۔باوضو رہنے کی برکت: نومبر 1982ء سے جنوری 2011ء تک بندہ اپنی کلاس‘ دفتر‘ ادارہ میں بے وضو داخل نہیں ہوا‘ ہمیشہ باوضو پڑھایا۔ دیگر برکات کے علاوہ ایک برکت یہ دیکھنے میں آئی کہ امتحان سالانہ سے تین یا چار ماہ قبل خواب میں بورڈ کا مکمل پرچہ دیکھ لیتا تھا اور باقی کورس کے ساتھ ان سوالات کو بار بار یاد کراتا تھا۔ ہر سال سوفیصد رزلٹ آتا تھا۔ کئی طلبہ کے سالانہ کے نمبر‘ امتحان سے قبل معلوم ہوجاتے تھے۔ (پرنسپل (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 448 reviews.