مواہب لدینہ میں روایت ہے کہ ایک شخص حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دنیا میری طرف سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ملائکہ کی تسبیح پڑھا کرو۔ عرض کیا کہ ملائکہ کی تسبیح کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سو مرتبہاور سو مرتبہ استغفار۔ یہ سن کر وہ شخص چلا گیا اور چند روز کے بعد آیا اور آپ ﷺ سے عرض کیا کہ خدا نے مجھے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کو بھی جگہ نہ رہی۔ رزق میں برکت کیلئے:روزانہ نماز عشاء کے بعد سورۂ واقعہ پڑھیں۔ روزانہ نماز فجر کے بعد سورۂ مزمل دس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہوجاتی ہے اور اللہ تعالیٰ رزق بڑھاتے ہیں۔ دست غیب کا آسان عمل:نوچندی جمعرات کو روزہ رکھے اور خرمہ یا کشمش سے افطار کرے۔ بعد نماز مغرب ایک سو ایک مرتبہ پڑھے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پھر نماز عشاء کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور دوبارہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِایک سو ایک بار صدق دل سے پڑھے۔ اول و آخر درود شریف۔ پھر اسی طرح تعویذ لکھ کر موم جامہ کرکے بازو پر باندھ لے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یہ تعویذ باندھ کر جس شخص کے پاس جائے گا اس کے دل میں عزت پیدا ہوگی اور اللہ تعالیٰ رزق اور روزگار کی صورتیں غیب سے پیدا کرے گا یہ راز کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہیے۔ (روحانی عملیات) (محمدفاروق‘ چڑھوے والا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں