اگر کوئی شخص کسی معاملے کی چھان بین دریافت کرنا چاہتا ہے یا خزانہ غیب پانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے بارہ روز تک روزانہ بارہ ہزار مرتبہ پڑھے۔ سب بھید ظاہر ہوں گے۔ جو کوئی خزانہ غیب سے پائے یا معلوم کرنا چاہے تو چھ دن صبح و شام چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہ پڑھے۔ خزانہ خود بخود معلوم ہوجائے گا یا کوئی بزرگ خواب میں آکر اطلاع دیں گے۔ نماز پانچ وقت باجماعت پڑھیں، چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں۔(لطیف اللطیف)
کسی کو مہربان کرنے کیلئے:اگر کسی شخص کو اپنے اوپر مہربان کرنا ہوتو کو پانچ سو مرتبہ پڑھ کر میوہ یا شیرینی پر دم کرکے دیں جونہی وہ میوہ کھائے گا مہربان ہوگا۔
غربت اور تنگ دستی کا حل:جو غربت اور تنگدستی سے دو چ1ار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدنی کم ہو، اسے چاہیے کہ کو گیارہ سو مرتبہ صبح و شام پڑھے انشاء اللہ غربت ٹل جائے گی۔ مالی پریشانی کا حل:اگر کوئی شخص اچانک کسی مالی پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہو اسے چاہیے کہ وہ کو اکیس ہزار مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھے۔ انشاء اللہ پریشانی ٹل جائے گی۔ دشمن کی قید :اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہوتو اس کیلئے چند افراد مل کر اکیس ہزار مرتبہ روزانہ سات دن تک پڑھیں۔ انشاء اللہ قید سے رہائی پائے گا۔ شدید زخموں سے آرام کیلئے:سورۃ طلاق کا تین دن تک تین مرتبہ پڑھ کر شدید زخموں پر دم کرنا اللہ کے فضل سے زخموں کو بہت جلد اچھا کرتا ہے۔جب ٹریفک بلاک ہو:جب ٹریفک بلاک ہواور راستہ نہ مل رہا ہوتو اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے یقین کے ساتھ پڑھیں اور پڑھتے جائیں۔ اللہ تعالیٰ غیب سے راستہ بنادیتے ہیں۔بحالی ملازمت کیلئے:اسم کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا بحالی ملازمت کیلئے مجرب ہے۔ جب تک آپ بحالی نہیں ہوجاتے۔ اس وقت تک پڑھتے رہیں۔
شوہر، بیوی یا گھر کا کوئی فرد لاپتہ ہوجائے:اگر کسی عورت کاشوہر،بیٹا، بیٹی یا بھائی یا بہن گھر سے ناراض ہوکر چلا جائے یا کسی کی بیوی، بیٹی یا بیٹا ناراض ہوکر گھر سے بغیر بتائے چلا جائے تو اس کی واپسی کیلئے بعد نماز عشاء روزانہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد تیرہ سو بار یہ کلمات پھر اس کی واپسی کیلئے دعا کرے انشاء اللہ لاپتہ شخص واپس آجائے گا۔ (روحانی عملیات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں