اندام نہانی سے سفید رطوبت بہتی ہو، ہاضمہ بگڑ گیا ہو، چہرہ بے رونق ہورہا ہو، پیٹ پھول گیا ہو، قبض اور درد سر کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچ صبح و شام استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ حاملہ عورت کو اگر روزانہ بلاناغہ انگور یا انگور کا رس دیا جائے تو اسے غشی، چکر، درد دانت، مروڑ، سوزش، اپھارہ اور قبض وغیرہ کی شکایت نہ ہوگی۔ پیٹ کا بچہ بھی تندرست اور مضبوط ہوگا۔ ا گر کسی موسم میں انگور نہ ملیں تو کشمش استعمال کرسکتے ہیں۔(کشمش انگور کا سوکھا ہوا پھل ہے) گردہ مثانہ کے درد کو رفع کرنے کیلئے :چولائی کے پتے دو تولہ تھوڑے سے پانی میں جوش دیں پھر چھان کر تھوڑی سی چینی ملاکر پینے سے گردہ، مثانہ کی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔
گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کیلئے:نرم پتے مولی کے جس قدر آپ کھاسکیں کھاتے رہیں اس عمل سے بیس دن میں پیشاب کے راستے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔
گردہ مثانہ کی ریت اور کنکرکیلئے اسراری نسخہ:آم کے سبز پتے سایہ میں خشک کرکے سفوف بنالیں اور بقدر چھ ماشہ باسی پانی سے روزانہ ایک دفعہ استعمال کریں۔ پندرہ بیس روز میں ریت اور کنکر رفع ہوجائے گی۔ پانچ منٹ میں درد گردہ غائب :ھوالشافی: سونف آدھ پائو، الائچی سبز ایک تولہ، ست پودینہ ایک تولہ، پہلے دونوں دوائوں کو کوٹ پیس لیں بعد میں ست پودینہ ڈالیں۔ خوراک 4 گرام ہمراہ پانی استعمال کریں۔بواسیر کے مریض کیلئے روحانی عمل :جب بھی کوئی نماز پڑھیں فرض ہو یا سنت، نفل پہلی رکعت میں سورۃ قریش اور دوسری رکعت میں سورۃ النصر پڑھیں۔زخموں کیلئے اکسیر مرہم :تل پیس کر شہد میں ڈال کر مرہم بنالیں اور پھر اس مرہم کو زخم پر لگائیں زخم بہت جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ مغلظ منی کیلئے نسخہ : منی کو گاڑھا اور کافی مقدار میں پیدا کرکے قوت مردمی کو بحال کرتی ہے۔ سنگھاڑا خشک، اسگندھ ناگوری، دونوں اجزاء ہموزن لے کر باریک سفوف بنالیں۔ خوراک تین ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں