جولائی 2012ء کا ذکر ہے دن کا سوا ایک بجا تھا‘ ظہر کی نماز کاوقت قریب تھا‘ میں اپنے دفتر میں پی ٹی سی ایل پر فون سن رہا تھا‘ اچانک میرے سیل فون کی گھنٹی بجی جس کو چھوٹے بھائی ڈاکٹر فیصل شمسی نے اٹینڈ کیا اور مجھے کہا کہ آپ کا فون ہے‘ میں نے پی ٹی سی ایل فون کال کو مختصر کرکے بند کردیا اورسیل فون کان سے لگا کر سلام کیا ‘ دوسری طرف سے ایک صاحب نے کہا کہ میں احتشام بات کررہا ہوں اور کہا کہ مجھے پہچانا میں نے مسکرا کر کہا کہ آپ کی تصویر نہیں آرہی۔ ان صاحب نے کہا کہ آج سے انیس سال پہلے ہماری ایک میڈیسن کمپنی میں ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ نماز کا وقت ہے میں دوبارہ آپ کو فون کرتا ہوں‘ میں وضو کیلئے جارہا تھا اور انیس سال پہلے کا زمانہ میرے سامنے تھا۔ یہ صاحب کراچی کی ایک فارماسیوکل کمپنی میں جاب کرتے تھے اور لاہور ان کے پاس تھا اور ان سے ملاقاتوں میں جو سب سے اہم بات مجھے یاد آئی وہ یہاں ذکر کرتا ہوں۔ ایک دن میں نے ان سے کہا کہ کوئی خاص اپنے تجربے کی چیز بتائیں کہنے لگے: مجھے بواسیر تھی‘ بہت علاج کرایا‘ کبھی فائدہ ہوجاتا پھر مرض غالب آجاتا‘ ایک صاحب نے اپنا تجربہ بیان کیا اور میں نے اس عمل کو کیا اور میں ٹھیک ہوگیا۔ میں نے بے چینی سے پوچھا وہ کیا عمل ہے۔ کہنے لگے: نماز فجر، نماز ظہر‘ نماز مغرب اور نماز عشاء میں دو سنت مؤکدہ ہوتی ہیں۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ الم نشرح پڑھنی ہے اور دوسری رکعت میں سورۂ فیل پڑھنی ہے اور جب یہ سورتیں پڑھیں تو اپنے مرض سے نجات کا خیال کرنا ضروری ہے۔ ان کے بتانے کے بعد میں نے اس عمل کو کئی امراض پر آزمایا جس کی مختصر تفصیل اس طرح ہے۔ میرے پاس ایک مریض تشریف لائے اور انہوں نے کہا کہ مجھے بواسیر کا مرض ہے اور میں نے بہت سے طریقہ علاج آزمایا ہے کسی نے آپ کا بتایا تو آیا ہوں میں نے کہا کہ میرے پاس بواسیر کی دوائی تیار نہیں ہے کچھ دن بعد تیار ہوگی آپ اپنے مرض کی کچھ تفصیل بتائیں جب ان کے مرض کی تحقیق کی گئی تو تشخیص کے مطابق ان کو فسچولہ تھا میں نے ان سے کہا کہ میرے پاس فسچولہ کا علاج نہیں ہے‘ وہ کہنےلگے کہ آپ مجھے بواسیر کی دوائی دے دیں۔ میں نے ایک ہفتے کے بعد آنے کا کہا جب وہ ایک ہفتے کے بعد آئے تو میں نےمعذرت کی کہ دوا تیار نہیں ہے اور میں نے ان کو یہ عمل بتایا کہ جب تک دوا تیار نہیں ہوتی تب تک آپ یہ عمل کریں کچھ دن بعد وہ آکر دوا لے گئے اور کہنےلگے کہ میں نے عمل شروع کردیا ہے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ان کا فون آیا کہنے لگے کہ میں بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں میں نے حیران ہوکر کہا کہ میں نے تو آپ کو دوائی پندرہ دن کی دی تھی آپ تو دوبارہ دوائی لینے کیلئے ہی نہیںآئے وہ کہنے لگے کہ میں نے تو دوائی کھائی ہی نہیں۔ میں نے آپ کا بتایا ہوا عمل کیا تھا اسی سے ٹھیک ہوگیا ہوں۔
ایک بار میری ایڑیوں میں شدید درد شروع ہوا‘ کافی دنوں تک میں اس پریشانی میںمبتلا رہا۔ ڈاکٹر فیصل شمسی نے کہا کہ یورک ایسڈ چیک کرالیں‘ یہ یورک ایسڈ کی وجہ ہے‘ میں نے یورک ایسڈ چیک نہیں کرایا بلکہ یہ عمل شروع کردیا اور تھوڑے ہی عرصے میں‘ میںبالکل ٹھیک ہوگیااور آج تک ٹھیک ہوں۔ میں نے اس کو قبض‘ پیٹ کی چربی کو کم کرنے اور قوت خاص کی کمی میں بہت مفید پایا ۔ آپ بھی آزمائیں اور عبقری میں اپنے تجربات لکھ کر بھیجیں۔ (راشد شمسی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں