محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ بہت اچھا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ عبقری کے بہت سے نسخہ جات میں آزما چکی ہوں جن کا سوفیصد رزلٹ ملا ہے۔میرے بہنوئی کے پتے میں پتھری ہوگئی تھی انہوں نے بہت سی ادویات استعمال کیں مگر ارام نہیں آیا آخر انہوں نے کہا کہ آپریشن ہی ٹھیک رہے گا انہی دنوں آپ کا رسالہ میں پتھری کو ختم کرنے کا نسخہ تھا میں نے وہ دوائی بنا کر اپنے بہنوئی کو دی تین پڑیا استعمال کرنی تھیں‘ بھائی نے دو ہی استعمال کی تھی کہ ان کی پتھری پیشاب کے ذریعے نکل گئی اور وہ اب بالکل صحت مند ہیں۔ نسخہ یہ تھا کہ گندھک آملہ سار ایک تولہ‘ قلمی شورہ چھ ماشے‘ کالی مرچ چودہ عدد۔ گندھک آملہ سار کو توے پر گرم کریں اور اس میں کالی مرچ ایک ایک کرکے ڈالتے جائیں اور پھر توے سے نیچے اتار کر قلمی شورہ شامل کریں اور باریک پیس لیں اور تین خوراکیں استعمال کریں اور کمال دیکھیں۔انمول خزانہ کا فیض: سکول میں میری ایک کولیک کی بہن بھی ایک سرکاری سکول میں پڑھاتی ہیں جو تیس بچوں والا ہوتا ہے اس کی تنخواہ آٹھ ہزار روپے تھی مگر اسے ڈیڑھ سال ہوگیا تھا پڑھاتے ہوئے اسے تنخواہ نہیں مل رہی تھی ہر ماہ میٹنگ میں بلاتے تھے کہ تنخواہ اب آجائے گی کل آجائے گی ایسے ہی کرتے رہتے مگر دیتے نہیں تھے۔ میری کولیک نے مجھ سے ذکر کیا تو میں نے اسے دو انمول خزانہ گفٹ کیا اور کہا کہ اسے پڑھو اس لڑکی نے خود‘ اس کی بہن نے اور اس کے ابو نے پڑھنا شروع کیا۔ فرض نمازوں کے بعد۔ ابھی انہوں نے دس پندرہ دن ہی پڑھا تھا کہ وہاڑی سے فون آیا کہ آپ کی تنخواہ بحال ہوگئی ہے اور بینک سے نکلوا لیں جب وہ لوگ بینک گئے تو ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے اس کی تنخواہ آئی ہوئی تھی اور انہوں نے کہا کہ آپ کی باقی کی تنخواہ اگلے تین ماہ بعد کلیئر ہوجائے گی یہ صرف اور صرف انمول خزانہ کی برکت کی وجہ سے ہوا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں