کسی کو ’’عشق‘‘ کا روگ لگ جائے اور زندگی کو یہ مرض دیمک کی چاٹ رہا ہو اور سکون غارت ہوچکا ہو تو یہ ایک بزرگ کا دیا ہوا ہے۔ بار بار خیال آتا ہو کسی (مرد،عورت) کا اور ہٹانے سے بھی نہ ہٹتا ہو۔ کسی اور چیز میں دل نہ لگتا ہو‘ پڑھائی وغیرہ میں تو یہ عمل کریں۔ اس کی اجازت بزرگ نے ہر مرد اور عورت کو دے دی ہے۔ آج کے خراب ماحول میں اس کی بہت ضرورت ہے۔ عمل یہ ہے۔ ہردن سوبار درج ذیل الفاظ پڑھیں۔
یعنی تسبیح کے ایک دانے پر یہ چاروں کلمات پڑھ کر پھر دوسرے دانے پر یہ چاروں الفاظ پڑھ کر اسی طرح تسبیح مکمل کریں۔ ان بزرگ نے اس عمل کے تاثرات کے بارے میں فرمایا کہ ’’ہم نے اس عمل سے سینکڑوں نہیں ہزاروں (نوجوان) بچوں‘ بچیوں کو اس عمل کے صدقے گناہ کبیرہ سے بچ کر زندگی گزارتے دیکھا ہے جو بچیاں کہتی تھیں کہ ہم مرجائیں گی فلاں (مرد) کے بغیر یا جو نوجوان کہتے تھے کہ ہم مرجائیں گے فلاں (لڑکی) کے بغیر‘ چند دن انہوں نے یہ عمل کیا نہ کوئی مرا‘ اللہ نے دین اور ایمان اور عمل کی حفاظت بھی فرمائی۔ اگر خدانخواستہ دل میں کوئی ایسی کیفیت آجائے تو دل صاف کرنے کیلئے یہ عمل ہارٹ کلینر کی طرح ہے۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے بچوں نے اس عمل کا نام ہارٹ کلینر رکھا ہوا ہے۔(عبداللہ ولد عبداللہ‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں