Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج بیٹا موتی مسجد کے عمل سے بالکل ٹھیک

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

میں رمضان میں بار بار موتی مسجد گئی اور نوافل ادا کرکرکے اپنے بیٹے کیلئے دعائیں مانگیں‘ اللہ نے بہت کرم کیا‘ موتی مسجد جانے کےبعد خواب میں اشارہ ہوا کہ اپنے بیٹے کو منزل پڑھ کر دم کرکے پلائیں۔ میںنے یہ عمل بھی کیا تو میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے تقریباً بارہ تیرہ سال سے مسئلہ ہے۔ میرے ساتھ کوئی چیز ہے‘ میں مختلف عاملوں کے پاس بھی گئی لیکن مجھے آرام نہیں ہوا یعنی وقتی طور پر تھوڑا سا آرام ہوتا پھر کچھ عرصے کے بعد دوبارہ تکلیف شروع ہوجاتی۔ مجھے جب بھی پرابلم ہوتی ہے مجھے الٹی شروع ہوجاتی اور الٹی آتی بھی نہیں تھی صرف شدید کھانسی اور قے ہوتی۔ میری آواز اتنی زیادہ ہوتی کہ پورے محلے کے لوگ وہ آواز سنتے۔ آج سے تقریباً دو سال قبل مجھے اپنے خالہ زاد بھائی جو میرے بڑے بہنوئی بھی ہیں انہوں نے مجھے کا وظیفہ پڑھنے کیلئے بتایا جب میں نے یہ وظیفہ شروع کیا تو مجھے تکلیف شروع ہوگئی یعنی ایسے تکلیف شروع ہوگئی یعنی کوئی چیز مجھے یہ وظیفہ پڑھنے سے روک رہی ہے پھر میں نے  کا پانی میں پاؤں رکھ کر کرنے والاعمل 91 دن کیا۔ جب میں نے یہ عمل شروع کیا تومجھے تکلیف اور زیادہ ہوگئی پہلے تو مجھے الٹی آتی تھی مگر اندر سے کچھ نہیں نکلتا تھا مگر اب کی بار باقاعدہ الٹیاں لگ گئیں اورجو بھی کھاتی اسی وقت باہر نکل آتا۔ بہت سارے عاملوں نے کہا تھا کہ آپ کو باقاعدہ الٹی لگ جائے گی تو آپ ٹھیک ہوجائیں گی مگر ان کو بے حساب پیسہ دینے کے باوجود بھی مجھے باقاعدہ الٹی نہ لگتی بلکہ صرف شدید قسم کی کھانسی آتی اور اندر سے کچھ نہ نکلتا۔ یہ وظیفہ  شروع کیا تو مجھے باقاعدہ الٹی لگ گئی اور کچھ عرصہ بعد میری صحت آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہوگئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ اکثر میرے کپڑوں کے ساتھ خون کے چھینٹے لگے ہوتے تھے اور وہ خون کے داغ میں جتنی بھی کوشش کرتی وہ داغ ختم نہیں ہوتے تھے جوں ہی میں نے یہ وظیفہ شروع کیا مجھے خواب میں مختلف چیزوں نے ڈرانا شروع کردیا‘ کبھی خواب میں مجھے بڑے بڑے سانپ نظر آتے اور کبھی خوفناک قسم کے کتے نظر آتے جو مجھ پر حملہ آور ہوتے لیکن میں ان سے بچ جاتی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو دراز عمر عطا فرمائے۔ میں تقریباً دو سال سے کا وظیفہ کررہی ہوں‘ یعنی دوہزار سے زائد مرتبہ روزانہ پڑھ لیتی ہوں‘ میری عمر تقریباً چھبیس سال ہے اب میری صورتحال یہ ہے کہ جب سے یہ وظیفہ شروع کیا ہے میری صحت بہت بہتر ہوگئی ہے اور اس کے بعد سے مجھے اب تک تکلیف بھی نہیں ہوئی۔ البتہ کچھ چیزیں مجھے اب بھی خواب میں آکر ڈراتی ہیں کہ یہ وظیفہ چھوڑ دیں۔ یہ وظیفہ شروع کرنے کے بعد تقریباً دو تین مرتبہ گھر میں خون کے چھینٹے فرش کے اوپر پڑے ہوئے نظر آئے لیکن میرے کپڑوں کے اوپر اللہ کے فضل و کرم سے اب کبھی خون نظر نہیں آیا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میرا نام شائع مت کیجئے گا۔(ش،ب‘آزادکشمیر)
بیمار بیٹا تندرست ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میرا بیٹا پچھلے 3 سال سے بیمار تھا‘ ظاہری طور پر وہ تندرست معلوم ہوتا ہے۔ اس کی عمر 29 سال ہے اور شادی شدہ ہے۔ اس کا رویہ ابنارمل رہتا تھا‘ سارا دن اکیلا بیٹھا رہتا تھا‘ نہ کچھ کھاتا تھا نہ پیتا۔ کبھی یہ کیفیت ہوتی کہ سارا دن کھاتا ہی رہتا یا پھر چپ چاپ اور الگ تھلک ہوجاتا۔ گھر والوں سے نفرت محسوس کرنے لگتا‘ کاروبار بھی نہیں کرتا‘ ہفتے میں دو دن ہی ٹھیک گزرتے ان دنوں میں بھی رویہ عجیب ہی لگتا۔ بہت زیادہ خوش اور جوش میں لگتا اور جب کیفیت خراب ہونا شروع ہوتی تو سر پکڑ لیتا اور کہتا مجھے مت بلاؤ میرے سر میں درد ہے۔ پھر آنکھوں پر بوجھ پڑجاتا اور ایسا لگتا اپنے حواس میں نہیں۔ دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے‘ بے حس ہوجاتا۔ کسی کی خوشی اور غمی سے کوئی غرض نہیں‘ پاس بیٹھ کر کوئی روئے بھی تو اس کی کوئی غرض نہیں رہتی یا شاید اسے اندازہ ہی نہ ہوتا۔ کبھی کبھی تو سارا سارا دن سویا رہتا۔ لاکھ علاج کروائے ڈاکٹری اور روحانی پر سب نے خوب لوٹا فرق بالکل نہ پڑتا۔ پھر ہمارے ہاتھ ماہنامہ عبقری لگا اس سے دیکھ کر سورۂ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کرتی یہ عمل اکتالیس دن کیا۔ اس کے بعد ہم نے اسے مسلسل سارا دن  پڑھ پڑھ کر اسے پلایا جس سے فرق پڑنا شروع ہوگیا۔ ساتھ ہی رمضان المبارک شروع ہوگیا اور میں رمضان میں بار بار موتی مسجد گئی اور نوافل ادا کرکرکے اپنے بیٹے کیلئے دعائیں مانگیں‘ اللہ نے بہت کرم کیا‘ موتی مسجد جانے کےبعد خواب میں اشارہ ہوا کہ اپنے بیٹے کو منزل پڑھ کر دم کرکے پلائیں۔ میں نے یہ عمل بھی کیا تو میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ اب تو عبقری ہی میرا پیرومرشد ہے اللہ تعالیٰ میرے پیرومرشد کا سایہ تاقیامت ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ کو اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو بہت دعائیں دیتی ہوں کہ اللہ رب العزت آپ دونوں کو طویل عمر عطا فرمائے۔ ہماری زندگیاں بھی آپ کو لگ جائیں تاکہ آپ دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے رہیں۔اس کے ساتھ اب میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا دیا گیا وظیفہ لاالہ الا اللہ کے پانچ نصاب کیے ہیں اور محمد رسول اللہ اب جاری ہے۔ ماشاء اللہ بہت سکون ہے‘ خوشیاں ہی خوشیاں ہیں۔ میں نے اور لوگوں کو بھی یہ وظیفےپڑھنے کیلئے کہا ہے۔
یاقہار سے گھریلو لڑائی جھگڑے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک رشتہ دار کے توسط سے عبقری سے تعارف ہوا‘ پڑھ کر بہت اچھا لگا کہ یہ واقعی اس دور میں ہم جیسے پریشان حال لوگوں کیلئے انمول تحفہ ہے۔ عبقری کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سارے وظائف قرآنی ہوتے ہیں اور شرک سے پاک ہیں۔اب الحمدللہ ہرماہ باقاعدگی سے ہم عبقری رسالہ خریدتے ہیں اور لوگوں کو بھی اس رسالے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ہم نے عبقری سے دیکھ کر کا وظیفہ شروع کیا چونکہ ہمارے گھر میں لڑائی جھگڑے کافی زیادہ ہوتے ہیں اور اکثر تعویذ بھی نکلتے رہتے ہیں مگر جب سے یہ وظیفہ شروع کیا ہے گھر میں سکون آگیا ہے اور لڑائی جھگڑے تو ایسے ختم ہوئے جیسے کبھی ہوتے ہی نہ تھے۔ (ش،ا۔گجرات)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 235 reviews.