Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

نومولود بچہ: میری امی اکثر خواب میں نومولود بچہ دیکھتی ہیں، کبھی کبھی بچہ پائوں پائوں چلتا دیکھتی ہیں تو کبھی گود میں دیکھتی ہیں۔ بعض دفعہ جیسے ان کا اپنا بچہ ہوتا ہے، اسے فیڈ بھی کرواتی ہیں یا بعض خوابوں میں وہ جنم دیتی ہیں۔ کبھی بچے کے کام کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی خواب میں کسی دوسرے کے ہاں بچہ دیکھتی ہیں حالانکہ میرے ابو کی موت ہوئے تیسرا سال ہوگیا ہے اور ہم سات بہن بھائی ہیں، سب بڑے بڑے ہیں، ایسے خوابوں کا سلسلہ دو سال سے جاری ہے۔ (سارہ خان‘ بہاولنگر)
تعبیر: آپ کی والدہ کے ان خوابوں کا مطلب یہ ہے کہ ان کو کسی پریشانی یا بیماری آنے کا اندیشہ ہے۔ نیز کوئی خفیہ دشمن آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو سفلی عمل کے ذریعے سے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ آپ معوذتین 313 مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے اہل خانہ سمیت پی لیا کریں اور گھر کے چاروں کونوں پر اس کے چھینٹے بھی ماریں۔ مدت عمل 41 دن ہے۔
سبز پیاز کے پتے:خواب: میری والدہ، میری نانی کے گھر روٹی پکارہی ہیں، اس دوران میں میرے نانا جو فوت ہوچکے ہیں وہاں آئے، ان کے ہاتھ میں سبز پیاز کے پتے تھے، انہوں نے میری امی سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد میرے چھوٹے ماموں نے نانا جی سے ہاتھ ملایا اور منہ پھیر کر رونے لگے اور کہنے لگے کہ میں ابو کے سامنے اس لئے نہیں رویا کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں، ان کی زندگی کا کوئی بھروسا نہیں جبکہ میرے نانا صحت مند لگ رہے تھے۔ جب وہ زندہ تھے وہ کافی دبلے اور شوگر کے مریض تھے اور اس بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔ (رابعہ۔ خضدار)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے مرحوم ناناجی بہت اچھی حالت میں ہیں۔ آپ کی والدہ انہیں بدستور ایصال ثواب کرکے ہدیہ پہنچاتی رہا کریں۔ البتہ آپ کے چھوٹے ماموں کو چاہیے کہ کچھ صدقہ کرکے اپنے والد کو اس کا ثواب پہنچائیں کیونکہ رونے سے مرنے والے کو تکلیف ہوتی ہے۔
ناکام محبت: میں جس لڑکی (س) سے پیار کرتا ہوں اس کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے کسی کی گاڑی کھڑی ہے اور وہ اس گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے تھے، اس کے ہاتھ میں کاپی اور قلم تھا، اس کاپی کے ایک صفحے پر ایک جملہ لکھا تھا (میرے دل میں تم ہو) اور دوسرے صفحے پر اسی جملے کے لفظوں کو الگ الگ کرکے لکھا تھا۔ پھر وہ مجھے کہنے لگی کہ تم ان لفظوں کو اکٹھے کرو یعنی اس کا مطلب یہ تھا کہ میں ان لفظوں کو جب اکھٹے کروں اور اپنے منہ سے کہہ دوں کہ (میرے دل میں تم ہو) لیکن گھبراتا ہوں اور ان لفظوں کو اکٹھے کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن مجھ سے نہیں ہورہا تھا۔ ویسے اصل میں ایسے لفظوں کو لکھ سکتا ہوں۔ پھر وہ تھوڑا سا ناراض ہوتی ہے اور اپنے گھر چلی جاتی ہے۔ اس کے جانے کے بعد اس کے گھر سے کچھ لوگ نکلتے ہیں جن کے ہاتھوں میں پانی کے برتن ہوتے ہیں پھر وہ (س) باہر آتی ہے اور پھر آکر میرے پاس اسی جگہ بیٹھ جاتی ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(نام اور جگہ نامعلوم)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جس لڑکی کو آپ چاہتے ہیں وہ کسی اور سے منسلک ہے اور آپ کی نہیں ہوسکتی۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ اس معاملے میں احتیاط سے کام لیں ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
خطرناک شخص :میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری والدہ ہمارے ایک رشتہ دار کے گھر کے نچلے کمرے میں بیٹھے ہیں۔ اچانک ایک آواز آتی ہے تو کیا دیکھتی ہوں کہ اسی رشتے دار نے بڑا سا فراک پہنا ہوا ہے اور اس کا حلیہ بالکل خواجہ سرائوں جیسا ہے، پھر منظر بدلتا ہے اور وہ رشتے دار میری دوست کے گھر کے باہر سڑک کے نزدیک گٹر کے کنارے بیٹھا ہے۔ بجلی کا کوئی مسئلہ ہے۔ گٹر والا کھولتا ہے اور گٹر کے اوپر لکڑیاں لگی ہیں۔ گٹر والا کہتا ہے کہ یہاں تو جگہ بند ہے، البتہ ایک لمبی سی میٹر ٹائپ گھڑی اس کو دیتا ہے جو بند ہوتی ہے۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور میں خود کو اپنے گھر کی چھت پر دیکھتی ہوں۔ ایک کالی اور سفید چڑیا اڑ کر میری چھت پر بیٹھتی ہے اور پھر موسم عجیب سا ہوجاتا ہے یعنی آسمان کے رنگ اور بادل زمین پر اور زمین کے رنگ آسمان پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ عجیب سی لہروں والے سفید بادل آتے ہیں اور زمین کے قریب ایسا ہوجاتا ہے جیسے نیلے پانیوں والا سمندر ہو۔ وہاں چھت پر میری بھابھی میرے ساتھ نظر آتی ہیں۔(ف۔ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ رشتہ دار سے محتاط رہیں، یہ خود بھی اپنے آپ کو پریشانیوں میں مبتلا کرے گا اور ملنے جلنے والوں کو بھی پریشان کرسکتا ہے۔ ہوسکے تو اپنے گھر والوں کی طرف سے حسب استطاعت کچھ صدقہ دے دیں۔ واللہ اعلم!
فروٹ کے برتن :دو تین دفعہ مجھے یہ خواب آیا ہے کہ مالٹے کا باغ ہے، وہاں سے میں گزرتی ہوں، اتنے اچھے اور پکے مالٹے ہوتے ہیں، مالٹے کا ایک درخت بھرا ہوتا ہے، میں اپنی پسند کے اور موٹے موٹے مالٹے توڑ لیتی ہوں۔ میری گٹھری بھر جاتی ہے۔ دو تین دفعہ ایسے ہی ہوا ہے اور میں وہ مالٹے کھاتی بھی ہوں۔ خواب میں اکثر خوبصورت بچے بھی دیکھتی ہوں۔ میں اکثر خواب میں پھل دیکھتی ہوں۔ اس طرح کے خواب کو ابھی تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ میں انگور، کیلے، سیب اور آم کھارہی ہوں جو مٹی کے برتن میں تھے۔ مٹی کا برتن بھرا ہوا تھا، بے داغ فروٹ تھے اور اپنی امی کے گھر صاف ستھرے خوبصورت پھل دیکھتی ہوں، باقی پھل میں نے نہیں کھائے۔ خواب میں ہی میں نے کہا کہ یہ فروٹ شاید جوس بنانے کیلئے ہیں لیکن میں نے پوچھا نہیں لہٰذا وہ کھائے بھی نہیں۔ (شکیلہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی دلی مرادیں پوری ہوں گی اور کاموں میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ تاہم آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیتی رہا کریں اور پنج وقتہ نماز کی پابندی رکھیں۔ واللہ اعلم!

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 211 reviews.