محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کو‘ عبقری کی پوری ٹیم کو زندگی‘ تندرستی اور دین کی نعمت سے مالامال کرے۔ آمین ثم آمین۔میرا ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کررہی ہوں:۔
جن خواتین کا رنگ مانند رہتا ہے‘ یہ ٹوٹکہ میری نانی جان بناتی تھیں‘ بچپن ہی سے ہمیں ملتی تھیں۔ آپ یقین کریں کسی بھی بیوٹی پارلر کی آج تک ضرورت نہیںپڑی۔ ھوالشافی: ایک چمچ ملائی‘ دو چمچ سوکھا آٹا‘ ایک لیموں‘ان چیزوں میں تھوڑا سا دودھ ڈال کر مکسچر بنائیں اور جب بھی فارغ ہوں تھوڑا سا ہاتھ پر رکھیں اور چہرے‘ بازو‘ پاؤں پر ملتی جائیں اور ہلکا خشک ہونے پر رگڑ دیں۔ گندگی‘ میل ساری نکل جائے گی۔ بعد میں کسی صابن سے دھونے کی بھی ضرورت نہیں۔ حسب معمول جب بھی ہاتھ دھوتے ہیں تب ہی دھوئیں اور چمکتی‘ دمکتی اور روشنی جیسی خوبصورت جلد پائیں۔ (فلک امجد‘ بورے والا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں