Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اللہ الصمد پڑھ کر پھونک ماری اور ناممکن ممکن ہوگیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

ہم تینوں خدا کے کرشمے کا انتظار کرنے لگے اور بالکل سٹاپ کے ایک طرف ہوکر کھڑے ہوگئے۔ میری بہن آگے کی طرف لپکی تو میں نے پیچھے سے اس کو پکڑ کر کھڑا کردیا اس کو بہت غصہ آیا کہنے لگی کہ خود تو آگے بڑھتی نہیں ہو اور مجھے بھی آگے نہیں ہونے دیتی۔ اگلے ہی لمحہ میں نے دیکھا کہ ایک کرشمہ ہوا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو خوش رکھے اور کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آپ کے بتائے ہوئے وظائف اورماہنامہ عبقری کی عبادات جو ہر ماہ چھپتی ہیں وہ مکمل طور سے ادا کرتی ہوں‘ دل مطمئن ہے کہ مشکلات کا مکمل حل انشاء اللہ ضرور نکلے گا۔محترم حضرت حکیم صاحب! آپ کا ایک درس ہم نے نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے سنا جس میں آپ نے سب لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بھی عبقری کیلئے کچھ لکھیں تو میں آپ کو اپنا ’’دعا کے معجزانہ اثرات‘‘ پر مشتمل ایک واقعہ لکھتی ہوں:۔محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے ماہنامہ عبقری میں ایک مرتبہ پڑھا تھا ’’اللہ الصمد‘‘ کے کمالات ‘ تو میں نے اس کو کچھ اس طرح آزمایا۔ پچھلے سال محرم کے مہینے میں‘ میں اور میری چھوٹی بہن اور بھائی(ہم اسلام آباد میں رہتے ہیں) اسلام آباد سے فتح جنگ اپنی شادی شدہ بہن کے گھر گئے۔ دس محرم کو ہم وہاں سے واپس آرہے تھے جب گاڑی سے ہم فتح جنگ شہر میں بس سٹاپ پر پہنچے تو بس سٹاپ پر بہت زیادہ رش تھا۔ دس محرم کا دن تھا اور اتوار تھا۔ لوگ جو چھٹیاں گزار کر اپنے کاروبار پر یا گھروں میں واپس جارہے تھے اور ایسا رش تھا کہ ہر ایک منٹ میں تین گاڑیاں آتی تھیں اور مسافر لپک کر بس کی طرف جاتے تھے اور کچھ مسافر بس میں بیٹھتے اور باقی آپس میں گتھم گتھا ہوکر پیچھے ہٹ جاتے تھے۔ اب میں اور میری بہن ہر دفعہ ہی سوچتے کہ اس دفعہ ہم آگے بڑھ کر سوار ہوجائیں گے جیسے ہی آگے بڑھتے تو آدمیوں اور عورتوں کو آپس میں گتھم گتھا ہوتا دیکھتے تو پھر پیچھے ہٹ کر کھڑی ہوجاتیں‘ میں مسلسل تسبیح پر درود شریف صلی اللہ علی محمد پڑھ رہی تھی اور دل ہی دل میں اللہ رب العزت سےدعا کررہی تھی ۔ ہم دونوں بہنیں مسلسل کوشش کے باوجود بھی بس میں سوار نہ ہوسکے۔ اس دفعہ میں نے سوچا کہ اب ہم گاڑی کی طرف نہیں جائیں گے‘ انشاء اللہ گاڑی خود ہماری طرف آئے گی اور میں نے اکیس مرتبہ اللہ الصمد پڑھ کر جس طرف سے گاڑی نےآنا تھا اس طرف پھونک مار دی اور خوب توجہ ‘ دھیان لگا کر اللہ رب العزت سے دعا کی کہ ہمیں فوری سہولت سے گاڑی مل جائے۔

ہم تینوں خدا کے کرشمے کا انتظار کرنے لگے اور بالکل سٹاپ کے ایک طرف ہوکر کھڑے ہوگئے۔ میری بہن آگے کی طرف لپکی تو میں نے پیچھے سے اس کو پکڑ کر کھڑا کردیا‘ اس کو بہت غصہ آیا کہنے لگی کہ خود تو آگے بڑھتی نہیں ہو اور مجھے بھی آگے نہیں ہونے دیتی۔ اگلے ہی لمحہ میں نے دیکھا کہ ایک کرشمہ ہوا‘ اگلی گاڑی جو بھرے ہوئے بس سٹاپ کو چھوڑ کر ہم تین مسافروں کی طرف آکر رکی اور ہم ان تمام مسافروں سے کافی دور کھڑے تھے پھر بھی وہ سب لوگ بھاگتے ہوئے اس گاڑی کی طرف آئے اور آکر کنڈیکٹر کو پکڑا مگر گاڑی کے ڈرائیور نے اندر سے دروازہ لاک کرلیا اور گاڑی مزید آگے کرکے ہم تینوں کو اشارہ کیا کہ اگلے دروازہ سے گاڑی میں بیٹھ جاؤ۔ میری بہن اور بھائی حیران رہ گئے کہنے لگے کہ ہم نے تو اس گاڑی کو رکنے کا بھی اشارہ نہیں کیا اور اس نے خود ہی ہمیں گاڑی میں بٹھالیا اور باقی مسافر دیکھتے ہی رہ گئے اور ہم آرام سے گاڑی میں سہولت کے ساتھ بیٹھ گئے۔ پھر باقی مسافر سوار ہوئے اور ہم آرام سے گھر آگئے۔پھر میں نے اپنے بہن بھائی کو بتایا کہ یہ صرف دعا اور اللہ الصمد کی برکت سے ہوا ورنہ جانے وہاں ہمیں اور کتنی خواری اٹھانی پڑتی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 182 reviews.