Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانئ بیماری کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

مرہم آتشک :میں امریکہ میں رہتا ہوں، آپ اندازہ نہیں کرسکتے کہ یہاں علاج کتنا مہنگا ہے۔ معمولی نزلہ زکام کا علاج اگر ڈاکٹرکے پاس کروانے جائیں تو کم سے کم پانچ سو ڈالر کا خرچہ ہے جو پاکستانی روپے میں دیکھ لیں کتنے بنتے ہیں تو بڑے امراض کا سپیشلسٹ سے علاج کروانے کا خرچہ تو کسی کے بس میں نہیں ہوتا ہے، اس لئے یہاں لوگ زیادہ تر اپنا علاج خود ہی کرتے ہیں۔ مسئلہ درپیش ہے کہ یہ کھلا اور عریاں معاشرہ ہے، اس لئے انہیں بہت برے اور بڑے مرض ہیں، ہمارے پاکستانی ان سے وہ بری بیماریاں لے لیتے ہیں اور ان بیماریوں کا علاج کسی کے پاس نہیں ہے۔ سپیشلسٹ کے پاس بھی نہیں تو اصل میں آپ مجھے آتشک کا علاج لکھ دیں۔ (ف‘نیویارک)
مشورہ: آتشک کا علاج ایک فاضل پڑھے لکھے طبیب ہی کا کام ہے ہر کسی کو اس میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے۔ کیونکہ غیر طبیب تو اس کی تشخیص بھی نہیں کرسکتا، علاج تو دور کی بات ہے۔ البتہ ایک مرہم کا نسخہ لکھ دیتے ہیں۔ اگر واقعی آتشک ہوتو اس کے بیرونی استعمال سے فائدہ ہوتا ہے، نسخہ یہ ہے۔ گرد چوب چینی دو ماشہ، شنگرف تین تولہ، تو تیائے ہندی شستہ چھ تولہ، باریک گرد کی طرح سفوف بناکر دیسی انڈے کو گرم بھوبھل میں گرم کرکے زردی نکال کر اس زردی میں ملادیں اور زخم کو صاف کرکے مرہم کی طرح لگائیں۔
وحشت اور ضعف قلب :عرصہ دراز سے لیکوریا کی مریضہ ہوں۔ پانی کی طرح روپے بہاکر بھی اس مرض سے نجات نہیں ملی۔ لیکوریا کی دوائیں کھا کھاکر اور بہت سی تکلیفیں پیدا ہوگئیں۔ بچپن میں نمونیہ ہوگیا تھا، ڈاکٹروں نے الرجی بتائی اور کہا بچی بڑی ہوگی تو خود بخود اچھی ہوجائے گی۔ مگر باقاعدہ دمہ ہوگیا، ہاتھ پیر جلتے ہیں، شدید وحشت طاری ہوجاتی ہے۔ دل سخت کمزور ہوگیا ہے۔ آپ مجھے لیکوریا، وحشت اور دل کی کمزوری کا علاج بتائیں، مگر ایسا علاج بتائیں جو کم خرچ کرکے کیا جاسکے۔ (ریحانہ، گجرات)
مشورہ: خمیرہ مروارید تین ماشہ صبح و شام کھائیں مگر یہ صحیح نسخے سے اصلی بنا ہوا ہونا ضروری ہے، کسی پرانے دیانتدار طبیب کا اپنا بنایا ہوا خریدکر استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کی تینوں شکایات کا یہ آسان، سستا اور مستقل حل ہے۔
سیلان رحم :کافی عرصہ سے لیکوریا کی شکایت ہے بعض اوقات تو شدید تکلیف ہوجاتی ہے۔ سیلان کے ساتھ شدید کمزوری ہوگئی، جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے، دماغی کمزوری بھی ہوگئی۔ چلنا پھرنا، کام کاج مشکل سے ہوتا ہے۔ (ر،ج۔کورنگی)
مشورہ: صبح معجون سپاری پاک چھ گرام آدھی پیالی دودھ سے کھائیں۔ شام کو عصر کے وقت سدا جوانی آدھی چمچ کھائیں۔ سدا جوانی کا نسخہ یہ ہے۔ کھوپرا خشک، چھوارے، کشمش سندرخانی، مغزاخروٹ، چینی سب دوائیں ہموزن کوٹ کر رکھ لیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی یہ بہت عمدہ غذائی دوا ہے۔
عجیب کمزوری :لکھتے ہوئے شرم آرہی ہے مگر شرعی امر ہے علاج بہت کروایا ہے، فائدہ نہیں ہوا، مسئلہ حق زوجیت کے بعد جسم میں رعشہ طاری ہونے کا ہے۔ (م۔اے۔ ابو ظہبی)
مشورہ: معجون مومیائی دو ماشہ دودھ کے ساتھ صبح نہار منہ کھائیں۔ کچھ عرصہ استعمال کریں پھر کمال خود دیکھیں۔
تشنگی :میرا بھینسوں کا باڑہ ہے، بارہ سو بھینسوں کو سنبھالتا ہوں۔ پچھلی گرمیوں میں دوپہر کو روزانہ کام کرنے کی وجہ سے گرمی لگ گئی تھی، آپ نے لکھا کہ کچا آم گرم راکھ میں دبا کر پکنے پر اس کا شربت بناکر پینا مفید ہے۔ مجھے اس سے فائدہ ہوا مگر پیاس نہیں گئی، زبان خشک رہتی ہے اور ہر وقت پانی پینے کو دل کرتا ہے۔ پیشاب کم آتا ہے مگر میرے خون اور پیشاب کے جتنے ٹیسٹ ڈاکٹروں نے کروائے وہ سب نارمل ہیں، میرا دماغ بھی کمزور ہوگیا ہے، خوراک ٹھیک ٹھاک ہے، مگر وزن کم ہوگیا، مجھے نہ بلڈ پریشر ہے، نہ شوگر ہے، جسم گرم رہتا ہے لوگ کہتے ہیں تمہیں بخار ہے مگر تھرمامیٹر میں بخار نہیں آتا۔ پیشاب زرد آتا ہے دل بہت دھڑکتا ہے۔ (شہباز‘ شیخوپورہ)
مشورہ: عرق نیلو فر چاراونس میں ایک اونس شربت نیلو فر ملاکر پئیں۔ شام کو بھی پی سکتے ہیں‘ دھوپ سے بچیں۔ انڈا، مرغی، مچھلی زیادہ مرچ مصالحوںسے پرہیز کریں۔
منہ پک جاتا ہے :میری عمر 34 سال ہے، گزشتہ دو سالوں سے مجھے معدے کی تکلیف ہے، کبھی پیٹ میں گرمائش ہوتی ہے، اس تکلیف کی وجہ سے میرا منہ پک جاتا ہے جس کی وجہ سے زبان کی اوپر والی تہہ خراب ہوتی ہے جس کی وجہ سے منہ میں درد ہوتا ہے، کبھی منہ میں چھالے بھی ہوجاتے ہیں، کافی دوا کھانے کے بعد ٹھیک ہوتا ہوں لیکن پھر تکلیف ہوجاتی ہے۔ اسپغول بھی استعمال کرتا ہوں، قبض نہیں ہے، کبھی بھی سر میں درد ہوتا ہے، میں چھالیہ گٹکا بھی استعمال نہیں کرتا۔ (شعیب‘ حیدرآباد)
مشورہ: غذا کے بعد جوارش شاہی چھ گرام دوپہر رات کو کھائیں، کتھا اصلی، دانہ الائچی خورد، باریک پیس کر منہ کے چھالوں پر چھڑکیں۔ دلیہ، دودھ، مکھن، سبزیاں، روٹی کھائیں۔ تین ہفتے کے بعد لکھیں۔ امید ہے انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
بری عادت:یہ مسئلہ میری ایک دوست کا ہے، وہ بچپن سے بری عادت میں مبتلا تھی، سترہ یا اٹھارہ سال کی عمر میں وہ عادت تو چھوٹ گئی، پھر بے خوابی کی شکایت شروع ہوگئی اب اس کی عمر 28 سال ہے اور شادی قریب ہے اور لیکوریا کے ساتھ ٹانگوں اور کمر میں درد بھی رہتا ہے۔ (ک،ش)
مشورہ: وہ بری عادت تو جاتی رہی مگر اس کی یاد باقی ہے اور یہی اصل مرض ہے۔ جب عادت ختم ہوگئی تو بات ختم ہوگئی۔ رات گئی بات گئی۔ اب اسے بھول جائیں، یہ اصل علاج ہے۔ باقی رہا لیکوریا تو وہ کمزوری کی وجہ سے ہے، کمزوری غذا کی قلت کی وجہ سے ہے۔ غذا کی کمی کو دور کریں۔ اچھی عمدہ غذا مسلسل باقاعدگی سے شدید بھوک رکھ کر کھاتی رہیں، مگر وقت پر کھائیں۔ صبح کو ایک وقت معجون سپاری آدھی چمچ کھالیا کریں۔ ایک ماہ کے بعد دوا بند کردیں، مگر غذا مسلسل جاری رکھیں، بس کافی ہے۔ البتہ شادی کی عمر ہوتو شادی ہوجانی چاہیے۔ اس میں تاخیر سے عموماً لڑکیوں کی صحت خراب ہوجاتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 178 reviews.