درس سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے دس ماہ سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں‘گزشتہ سال عیدالفطر کے بعد آپ کے درس میں شرکت کیلئے تسبیح خانہ آیا۔ آپ کا درس سنا تو گزرے وقت کو یاد کرکے رونا آیا کہ پچھلی زندگی بیکار ہی گزری ہے اور دل میں خیال آیا کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے ابدی خوشیاں مل سکتی ہیں اور دوسروں میں بھی یہ خوشیاں بانٹ سکتے ہیں۔ درس سننے کے بعد خو ب زارو قطار رویا اور اللہ سے توبہ کی۔پھر جو بعد میں اطمینان اور خوشی محسوس ہوئی وہ ناقابل بیان ہے۔ الحمدللہ! درس میں ہر جمعرات شرکت ہوتی ہے اور اپنےمسائل کے حل کیلئے خوب دعائیں کرتا ہوں۔ میری ایک کریانہ کی دکان ہے جو تین دفعہ بند ہوچکی تھی‘ حالات دن بدن خراب
ہورہے تھے‘ بیماریاں الگ پریشان رکھتی تھیں مگر جب سے درس میں شرکت کررہا ہوں اللہ رزق میں برکت دے رہا ہے‘ دکان کی سیل میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہورہا ہے جس نے خود مجھ کو بھی حیران کردیا ہے۔ پہلے جو بھی تھوڑا بہت کماتا تھا وہ بیماریوں کی نذر ہوجاتا تھا مگر اب الحمدللہ! گھرمیں بیماریاں نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب دوماہ ہوگئے ہیں ہم کسی ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں گئے۔(ثاقب رحمان‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں