محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور اسی طرح دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!ایک سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ نماز کی پابندی‘ قرآن کی تلاوت‘ نمازمیں چھ سورتیں‘ صبح وشام نماز میں تسبیح کرنا‘ وضو کے بعد وضو کا پانی تین گھونٹ پینا‘ سورۂ کوثر 129 دفعہ پڑھنا‘ سارا دن پڑھنا۔ بہت سے لوگوں کو عبقری رسالہ پڑھنے اور نیٹ پر پڑھنے کا بتایا۔ رسالہ منگوا کر لوگوں کوبانٹا۔ بہت سے لوگوں کوطبی‘روحانی فائدہ ہوا۔ (م۔اوسلوناروے)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے تقریباً میرا رابطہ 2014 ستمبر میں ہوا‘ میں ای میل کے ذریعے آپ کا مرید بن گیا اور اللہ کا شکر ہے اور آپ کی دعاؤں کا اثر ہے جب تک آپ کا درس نہ سن لوں اس وقت تک آرام اور سکون نہیں آتا ہے۔ میں تین تسبیحات ‘دو انمول خزانہ اور صبح و شام اللہ اکبر پڑھ رہا ہوں۔ جب نماز پڑھتا ہوں تو میری گود میں بزرگوں کے نقش بنتے ہیں اور جب باتھ روم میں جاتا ہوں آنکھوں کے سامنے شیطانی نقش بنتے ہیں اور میں دل میں باتھ روم والی دعا پڑھتا ہوں تو وہ نقش ختم ہوجاتے ہیں۔ کبھی کبھی اللہ میرے دل میں پہلے ہی سے آنے والے وقت کے بارے میں ڈال دیتا ہے۔ گنہگار ہوں بس اس کی طاقت ہے میرے بس کچھ بھی نہیں۔ (ع، ڈیرہ اسماعیل خان)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آپ سے بیعت ہوئے دو ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔آپ سے ملاقات ہوئی تو آپ نے پڑھنے کو دیا تھا۔ اس سے مجھے یہ فائدہ ہوا ہے کہ میرےگھر میں سکون آگیا ہے۔ اس کے علاوہ برکت والی تھیلی پر روزانہ 129 مرتبہ سورۂ کوثر کا ورد کرتی ہوں۔ اس سے بھی برکت ہوتی -ہے۔ ایک تسبیح حج بیت اللہ کیلئے صبح و شام پڑھتی ہوں۔ روحانی غسل اور آخری چھ سورتوں کو زندگی کا حصہ بنالیا ہے۔ اس سے بہت ذہنی اور قلبی سکون ملتا ہے۔ کلمہ طیبہ کے بھی دو نصاب مکمل کرلیے ہیں۔ یہ وہ سب اعمال تھے جو عبقری سے میں نے پڑھے اور ان پر عمل کیا۔ اس کے علاوہ ایک تسبیح صبح و شام کو روزانہ پڑھ کر تسبیح خانہ کو ہدیہ کرتی ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں