Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

اولاد سے محروم: میری شادی کو دس سال ہوگئے ہیں۔ علاج معالجہ اور میڈیکل چیک اپ کرایا ہے مگر ساری رپورٹ صحیح ہونے کے باوجود ہم اولاد سے محروم ہیں۔ آپ اس سلسلہ میں ہمیں مشورہ سے نوازیے۔ بہت مہربانی ہوگی۔ (ر۔ جہلم)
جواب: بی بی! بات یہ ہے جب اللہ تعالیٰ دینے پر آتا ہے تو کوئی نہ کوئی بہانہ بن جاتا ہے۔ آپ پریشان نہ ہوں۔ نماز کی پابندی کیجئے اور درود شریف رات کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگئے۔ آپ نے اپنا نام بھی نہیں لکھا۔ بادام، کھوپرا، پستہ کوٹ کر تھوڑی سی سوجی بھون کر اس میں چینی ملاکر اور کالے تل مٹھی بھر ڈال کر اس کے لڈو بناکر رکھ لیجئے۔ صبح و شام ایک ایک لڈو اپنے شوہر کو کھلائیے۔ سردی کا موسم آرہا ہے۔ مٹھی بھر چلغوزے چھیل کر اس کی گریاں کھلائیے۔ سفید ماش کی دال ہفتہ میں دو تین بار پکائیے۔ آپ گوشت کے ساتھ بھی پکاسکتی ہیں۔ ماش کی دال رات کو بھگو کر صبح پیس کر اس کو گھی میں بھون کر حلوہ بھی بنایا جاتا ہے اور اس میں مغزیات ڈالے جاتے ہیں۔طب میں بہت ساری دوائیاں ہیں۔ آپ کسی حکیم کو دکھاکر دوا تجویز کرالیں۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ برگد ایک مشہور درخت ہے ۔ اس کی ڈاڑھی ہوتی ہے، لمبے لمبے ریشے لٹکتے ہیں۔ کسی مالی سے کہہ کر برگد کی ڈاڑھی منگوائیے۔ اسے صاف کرکے سائے میں سکھائے اور اس کے ہم وزن چینی یا شکر لے کر دونوں کو پیس کر رکھ لیجئے۔ صبح آپ دونوں میاں بیوی دودھ کے ساتھ پندرہ بیس گرام یہ سفوف پھانک لیجئے۔ تین چارہ ہفتے کھائیے۔
فریزر کے کھانے کا ذائقہ: میں ملازمت کرتی ہوں، اتوار کے دن پانچ چھ کھانے پکاکر فریزر کردیتی ہوں تاکہ پورا ہفتہ آسانی سے کھاسکیں۔ اتنی محنت کرنے کے باوجود جب ہم میاں بیوی شام کو کھانا گرم کرتے ہیں تو اس میں ذائقہ نہیں ہوتا، اس کی کیا وجہ ہے؟ براہ کرم آپ مجھے مشورہ دیجئے۔ میں صبح 8 بجے فیکٹری جاتی ہوں اور شام کو گھر آتی ہوں۔ آکر پکا نہیں سکتی کیونکہ بہت تھک جاتی ہوں۔ صبح صبح کپڑے استری کرنے اور ناشتہ بنانا پڑتا ہے۔ میرے پاس وقت ہی نہیں ہوتا، فریزر والے کھانے کس طرح صحیح رہتے ہیں، ضرور بتائیے۔ (نوشینہ عقیل۔ کراچی)
جواب: منجمندکھانے اگر احتیاط سے استعمال نہ کئے جائیں تو ان کا ذائقہ 90 فیصد خراب ہوجاتا ہے۔ آپ کھانے پکاکر ان کوڈونگوں میں نکال کر بالکل ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر ان کو ڈھانپ کر فریز کردیں، شام کو جب آئیں فوراً کھانا نکال کر باہر رکھ دیں۔ ڈیڑھ دو گھنٹے باہر رکھ کر آپ ایک دیگچی میں پانی گرم کیجئے۔ پانی کے اوپر کوئی چھلنی رکھیے اور اس پر سالن کا ڈونگا رکھ دیجئے۔ پانی کی بھاپ سے وہ نرم ہوجائے گا۔ پھر آپ پتیلی میں ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گرم کرلیجئے۔ ذائقہ برقرار رہے گا۔ آپ پانچ بجے گھر آئیں تو ساڑھے سات بجے تک آپ کا کھانا تیار ہوسکتا ہے۔ آپ گوشت بھون کر فریج میں رکھ سکتی ہیں۔ اس میں سے تھوڑا سا نکال کر کوئی سبزی ڈال کر سالن تیار کرسکتی ہیں، اسی طرح قیمہ پکا سکتی ہیں۔ سبزی کاٹ کر فریج میں رکھ دیجئے، اس کی تازہ بھجیا بن سکتی ہیں۔ کابلی چنے ابال کر فریز کرلیجئے‘ وہ تھوڑے سے نکال کر آپ مرغی میں پکاسکتی ہیں۔ آج کے دور میں کھانا پکانا مسئلہ نہیں ہے۔
چہرے پرجلنے کا نشان:پچھلے دنوں میں باورچی خانہ میں پراٹھا پکا رہی تھی، گھی کے چھینٹے اڑے اور میرے چہرے پر بری طرح پڑے۔ گھبرا کر ہاتھ چہرے پر لگایا تو ایک دو جگہ سے کھال اتر کر سرخ جلد نکل آئی۔ علاج سے تکلیف تو دور ہوگئی مگر چہرے پر جابجادھبے پڑ گئے ہیں۔ کھال کا رنگ علیحدہ نظر آتا ہے، اس کا کوئی حل ہے تو بتائیے۔ (ر۔ش)
جواب: بی بی! اگر آپ اسی وقت گھیکوار کا گودا لگالیتیں تو شاید اتنی تکلیف نہ ہوتی داغ بھی نہ پڑتے۔ گھیکوار کی شاخ توڑ کر اس کا گودا فوراً لگایا جائے تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔ ابھی بھی آپ رات کے وقت گھیکوار کا گودا لگائیے۔ داغ مدھم پڑجائیں گے۔ آپ جوابی پتہ لکھا ہوا لفافہ بھیجئے، میں آپ کو دوا کا نام لکھ دوں گی۔ اس کے کھانے اور لگانے سے داغ دور ہوجائیں گے۔ داغ جلنے کے دیر کے ہوں تو وہ بمشکل ختم ہوتے ہیں۔
ٹشو کا دوپٹہ کیسے صحیح ہوگا: میری شادی اسی ماہ ہوئی ہے۔ میرا سوٹ بہت خوبصورت ہے اور اس کا دوپٹہ ٹشو کا ہے۔ گاڑی کے دروازے میں پھنس کر دوپٹہ پھٹ گیا ہے۔ وہ کس طرح ٹھیک ہوگا۔ (ش۔ا )
جواب: بی بی! آئندہ آپ دوپٹے کو سنبھال کر گاڑی کا دروازہ بند کرنے کی عادت ڈالئے۔ اب آپ دوپٹے کے ہم رنگ سیاہ ٹشو آدھ گز خریدیے۔ درزی سے کہے آدھ گز کپڑے کے دو حصے کرکے اور کپڑے کی ہم رنگ لیس لگاکر سلائی کردیں، اس طرح آپ کا دوپٹہ صحیح ہوجائے گا۔ دوپٹہ کے چاروں طرف بھی باریک لیس لگاسکتی ہیں۔
قرآن حفظ کرنے کیلئے : میرا بچہ قرآن حفظ کررہا ہے، دو سپارے تو کرلیے مگر اب وہ پڑھنے میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہا۔ میں بہت پریشان ہوں، دوسرے بچے سکول جاتے ہیں مگر وہ سبق یاد نہیں کرتے۔ ان کی ٹیچر شکایت کرتی ہیں، کوئی دوا ٹوٹکہ بتائیے جس سے میرے بچے ذہین ہوجائیں۔ (آمنہ ‘ چکوال)
جواب: میرے مرشد رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ کند ذہن بچوں کو چاہیے سبق یاد کرنے سے پہلے ایک بار سورۂ جمعہ پڑھ لیں۔ اس سے بہت فرق پڑے گا۔ ہمارے قریب ایک مدرسہ تھا اس میں ایک بچی نے چھ سات سپارے حفظ کرلیے پھر اس کی رفتار کم ہوگئی، پھر میں اس کے گھر گیا تو دیکھا دوسرے بہن بھائی اچھے انگریزی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور یہ بچی قرآن حفظ کرتی ہے۔ گھر میں ہر وقت اسے ڈانٹ ڈپٹ کرتے تھے کہ دوپٹہ لو اور قرآن یاد کرو۔ دوسرے بچے کھیلتے، میں نے ان کی والدہ کو سمجھایا کہ بچی پر سختی نہ کیجئے، اسے بھی کھیلنے کا ٹائم دیجئے۔ مگر وہ نہ مانیں۔ بچی کو ایک مدرسے میں داخل کرادیا جہاں وہ دن رات رہتی تھی۔ دو ماہ میں بچی سخت بیمار ہوگئی، مدرسہ والوں نے اس کی چھٹی کرادی اور مجھے آج بھی بہت افسوس ہے ، اس نے دس بارہ سپارے جو حفظ کئے تھے وہ بھی بھول گئی۔ آپ اپنے بچے پر خصوصی توجہ دیجئے، رات کو سات بادام بھگو دیجئے اور صبح چھیل کر بچے کو دودھ کے ساتھ دیجئے۔ دوسرے تیسرے روز آپ بچے کو دہی اور چاول کھلائیے، بھنڈی توری مفید ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کو پیار سے سمجھائیے اور قرآن پاک کی فضیلت کے بارے میں بتائیے جو خود بیٹھ کر کبھی کبھار اس کی منزل سنئے اور ان کے قاری صاحب سے کہیں کہ بچے کو پیار سے پڑھائیں اس پر سختی نہ کریں۔ انشاء اللہ بچہ حفظ کرلے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 124 reviews.