محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے والدین اس دنیا فانی سے رخصت ہوچکے ہیں‘ میرے والد صاحب ضلع جالندھر سے آئے تھے‘ ان کا ہی نسخہ کالی مرہم آپ کی خدمت میں عرض کررہا ہوں۔نسخہ کالی مرہم درج ذیل ہے:
ھوالشافی: تلوں کا تیل ایک پاؤ‘سندور اصلی آدھ پاؤ‘ رال سفید ایک تولہ‘ گندہ بیروزہ ایک تولہ‘ موم سفید نو ماشہ‘ مردار سنگ چار ماشہ‘ نیلا تھوتھا ایک ماشہ۔ ترکیب: اول تلوں کے تیل اور سندور کو جلا کر آگ پر رکھیں‘ جب سندور کا رنگ سیاہی مائل ہوجائے تو باقی ماندہ اشیاء اس میں ملادیں اور سلاخ آہنی سے خوب ہلاتے رہیں جب تیل کا رنگ سیاہ ہوجائے تو اتار کر گرم گرم حالت میں کسی کشادہ منہ کے ڈبے میں ڈال کر رکھیں‘ ذرا سی مرہم کپڑے پر لگا کر اور آگ پر ذرا سا سینک دے کر زخم یا پھوڑے پر چپکائے یہ مرہم ہمہ وقت ہرقسم کے پھوڑے پھنسی آگ سے جلے ہوئے مقام پرلگانے سے جلد شفاء ہوگی۔ انشاء اللہ۔یہ نسخہ جس جس کو بھی بتایا الحمدللہ اس کے پرانے سے پرانے زخم‘ داد چنبل سورائس ایسے ٹھیک ہوئے جیسے تھے ہی نہیں۔ جس کو بھی شفاء ملے وہ مرحوم والدین کیلئے ضرور دعا کردے۔ (عبدالوہاب‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں