Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری و تسبیح خانہ سے تعارف’’شبنم جننی‘‘ نے کروایا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

اس نے ہمیں پہلی مرتبہ عبقری رسالہ لاکردیا اور آپ کے بارے میں بتایا‘ مزید تسبیح خانہ کے بارے میں اور درس روحانیت و امن جو ہر جمعرات کو لاہور میں ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا۔2011ء میں اس نے ہمیں عبقری لاکر دیا‘ اُس وقت سے ہم مسلسل یہ رسالہ پڑھ رہے ہیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کو پہلی بار خط لکھنے کی جسارت کررہا ہوں۔کچھ عرصہ قبل میرا واسطہ ایک جننی سے پڑا۔چند ملاقاتوں میں وہ جننی میری بیوی کی دوست بن گئی اور اس کا ہمارے گھر خوب آنا جانا لگا رہتا‘ وہ میری بیوی سے باتیں کرتی اور ہمیں عجیب عجیب قصے کہانیاں سناتی۔ سب سے خاص بات جو آپ کو بتانی تھی کہ وہ جننی آپ کی بہت عقیدت مند تھی۔میں آپ کو ‘ ماہنامہ عبقری اور تسبیح خانہ کے بارے میں بالکل بھی نہیں جانتا تھا۔مگر اس جننی جس کا نام’’شبنم ‘‘ تھا۔ اس نے ہمیں پہلی مرتبہ عبقری رسالہ لاکردیا اور آپ کے بارے میں بتایا‘ مزید تسبیح خانہ کے بارے میں اور درس روحانیت و امن جو ہر جمعرات کو لاہور میں ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا۔2011ء میں اس نے ہمیں عبقری لاکر دیا‘ اُس وقت سے ہم مسلسل یہ رسالہ پڑھ رہے ہیں۔ 2012ء میں شبنم جننی کو فالج ہوا‘ اس کی کوئی رشتہ دار آکر خبر دیتی تھی‘ ایک مرتبہ میں نے شبنم جننی کو خط لکھا‘ اس کی ایک رشتہ دار وہ خط لے کر گئی۔ پھر شبنم جننی کو خدا نے صحت دی وہ آگئی اور میرا چھوٹا بیٹا جب پیدا ہوا تو شبنم جننی نے اس کو ایک ہزارروپیہ مبارکباد کے طور پر دیا۔ ابھی چار ماہ پہلے اس کی ایک رشتہ دار نے آکر بتایا کہ ان کا خاندان میں جھگڑا ہوا جس میں چار جنات مارے گئے ان میں ایک شبنم جننی بھی تھی۔ اللہ اس کی مغفرت فرمائے۔ آمین! (سلطان‘ ایبٹ آباد)
نانا کے جنات آج بھی ہماری خدمت کرتے ہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے کچھ عرض کرنا ہے‘ عجب سی حقیقت ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کہاں سے شروع کروں؟ پتہ نہیں یقین کے قابل بھی یا نہیں۔کچھ واقعات بتانا چاہتی ہوں مجھے ملا کر پانچ بہنیں ہیں ایک کا انتقال ہوگیا‘ بھائی بھی پانچ ہیں‘ بھائی اور ان کے بچے سب اپنے گھروں میں خوش ہیں۔ ہماری امی آگرہ انڈیا کی رہنے والی تھیں‘ ہمارے نانا بہت مشہور عالم تھے دور دور سے لوگ ان کے پاس اپنی پریشانی کا حل ڈھونڈنے آتے تھے‘ لوگوں کے جنات اتارنے کا عمل بھی انہیں آتا تھا‘ ان کے حجرے میں مرید آکر رہتے تھے جنات بھی آتے تھے ان سے باتیں کرتے تھے ان کے حجرے کی طرف کسی کو جانے کی اجازت نہیں تھی صرف باتیں کرنے کی آواز آتی تھی۔ ہماری امی بتایا کرتی تھیں کہ ہمارے نانا نے جنات سے وعدہ لیا تھا کہ وہ ہمارے خاندان کے کسی بھی فرد کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ہمارے گھرانے کے سب لوگ بہت پرہیز گار‘ دین دار تھے‘ مجھے بھی بچپن سے حدیث اور دوسری اسلامی کتب پڑھنے کا بہت شوق تھا اور اب بھی ہے۔ ہمارے گھر میں صبح ہر کوئی قرآن کی تلاوت کرتا ہے۔ ہمارے خاندان کو محسوس ہوتا ہے کہ آج بھی وہ جنات ہمارے خاندان کی ہر مشکل وقت میں مدد کرتے ہیں۔ ہمارے گھرانے میں خوشحالی ہی خوشحالی ہے۔ یہ سب میرے نانا کی برکت ہے جو اب تک ہماری نسلوں میں چل رہی ہے۔(ق،و)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 111 reviews.