محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے سات سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس میں موجود تمام مضامین ہی بہت زبردست ہوتے ہیں مگر مجھے جو سب سے زیادہ پسند اور جسے میں ہرماہ کرتی ہوں وہ ہے مراقبہ۔ میں پچھلے چار سال سے مسلسل ہر ماہ مراقبہ کررہی ہوں۔ پہلے پہل تو توجہ بالکل نہیں بن پاتی تھی یا کبھی بنتی تھی تو ٹوٹ جاتی تھی مگر اب الحمدللہ! میں جب بھی مراقبہ کرتی ہوں تو مجھے کبھی آسمانوں کی سیر کروائی جاتی ہے‘ کبھی انبیاء و اولیاء اکرام کی زیارات ہوتی ہیں‘ میرے مسئلوں کا حل مجھے مراقبہ سے ملتا ہے۔ مراقبہ سے میرے بہت سے معاشی و گھریلو مسائل حل ہوئے۔ ابھی پچھلے جمعہ کو میں نے نماز عشاء کے بعد مراقبہ کیلئے آنکھیں بند کیں تو کچھ ہی دیر کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میں مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دے رہی ہوں۔ میں روضہ رسول ﷺ کے اندر جاتی ہوں تو سرور کونین ﷺ سامنے تشریف فرما ہیں۔ ان کے قدموں میں کچھ بزرگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں بھی ان کے پیچھے ادب سے بیٹھ جاتی)
ہوں۔ کچھ کچھ وقفے کے بعد آپ ﷺ کا دیدار کرتی ہوں۔ جی بھر کر دیدار کرنے کے بعد منظر بدلتا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں آسمانوں میں اڑ رہی ہوں اور یوں ہی اڑتے اڑتے میں نیند کی وادی میں کھوجاتی ہوں اور اذان کے فجر کے وقت میری آنکھ کھلتی ہے تومیں خوشی سے پھولے نہیں سماتی کہ مجھے آج حضور نبی کریم ﷺ کے دیدار کی سعادت ملی۔ الحمدللہ!(ہ،م)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں