Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لمبے بال خوبصورتی کی علامت (منور سلطانہ)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2008ء

اگر آپ انتہائی مختصر مدت میں اپنے بالوں کی افزائش کیلئے کوشاں ہیں تو آپ بے فکر ہو جائیں کیونکہ اب بارہ ماہ میں آپ کے بال آپ کے کاندھوں پر پہنچ جائیں گے (واضح رہے کہ بال ایک ماہ میں ایک سینٹی میٹر کی شرح سے نمو پاتے ہیں) تاہم کئی مراحل ایسے ہیں جن کے سبب آپ کے بالوں کی افزائش میں مزید تیزی پیدا ہو سکتی ہے یعنی آپ کے بال صرف تین ماہ کے عرصے میں 5ملی میٹر تک بڑھ سکتے ہیں۔ بال گرم آب و ہوا میں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں اس کی وجہ میٹابالزم کی تیزی سے افزائش ہے۔ ایک ماہر افزائش گیو فلپ گنلسے کے مطابق اپنے بال قدرے گرم پانی سے دھو لیجئے اور پھر ڈیپ کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ عمل میں لائیے۔ ہفتے میں تین بار ایسا کریں تاہم اس عمل کے اختتام پر اپنا سر کسی گرم تولیہ سے دس سے پندرہ منٹ کیلئے ڈھانپ لیں یہ بندش مضبوط ہونی چاہیے۔ آ پ بھی جب اپنے بال دھوئیں اپنے سر کے بالائی حصے پر چند منٹ مساج ضرور کریں اس لیے کہ اس سے آپ کے سر میں خون کی گردش تیز ہوتی اور اس کی فراہمی بڑھتی ہے جس کے سبب بال زیادہ تیزی سے اگتے ہیں۔ فلپ گنلسے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں خوراک بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے ان کا کہنا ہے کہ بال دراصل ایک طرح کا پروٹین ہیں۔ اس لیے دن میں کم از کم تین بار پروٹین بطور غذا استعمال کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوٹریشنل سپلیمنٹ کا استعمال بھی ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں یورپی ممالک میں تو باقاعدہ کیپسولز، ترکاریوں سے نہیں بلکہ بآسانی جذب ہونے والے جانوروں کے پروٹین سے تیارکیے جاتے ہیں۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ اگر ہر چھ ہفتے بعد بالوں کی ٹریمنگ (TRIMMING) کی جائے تو یہ تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں ۔گنلسے کا مو ¿قف اس کے برعکس ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ بات قطعی غلط ہے کہ اگر بال کاٹے جائیں تو وہ مضبوط ہوتے ہیں اور ان کی بڑھوتری میں اضافہ ہوتا ہے۔ بعض دیگر ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ”جب آپ اپنے بال بڑھتے دیکھیں تو بالوں میں کلپ لگائیں تاکہ بال اوپر کی طرف اٹھ کر زیادہ بڑے معلوم ہونے کےساتھ ساتھ مزید بڑھ سکیں ۔اس لیے کہ اس طرح انہیں صحیح اور مناسب دوران خون فراہم ہونے لگتا ہے۔ ”اپنا ہیئر سٹائل سادگی کی طرز پر اختیار کیجئے۔ بالوں کوکسی موثر طریقے سے پیچھے کی طرف لےجائیں اور انہیں نرم کرنے کی ہرممکن کوشش اختیار کریں“۔ ”بالوں کے سلسلے میں صبرو ضبط کا عملی مظاہرہ کریں کیونکہ بالوں کی افزائش کے دوران ان کے گرنے اور جھڑنے کی رفتار بھی زیادہ ہوتی ہے اس لیے اپنے اوپر غصہ کرنے سے اجتناب کریں“۔ گنلسے کا کہنا ہے کہ بالوں کو کاٹے بغیر آپ جتنے بھی بال بڑھانا چاہیں بڑھا لیجئے ان کی کوئی حد نہیں تاہم ایک ماہر ہیئر ڈریسرنکی کلارک گنلسے کی اس بات سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بال ہر صورت بڑھتے ہیں جو سینے اور کمر سے بھی نیچے تک پہنچ جاتے ہیں۔ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ لمبے بال از خود خوبصورتی کی علامت ہیں۔ انہیں آپ بہت مختصر وقت میں بھی دھو سکتے ہیں۔ انہیں محفوظ رکھنے کیلئے ڈیپ کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔ چھوٹے بالوں کو پونی ٹیل یا ہیئر کلپس کے استعمال سے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ بال لمبے ہوں یا چھوٹے ان کی خوبصورتی کی حفاظت کیلئے تولیے سے خشک کرنے کے بعد انہیں موئسچرائزنگ پروٹیکٹر دینا چاہیے۔ اس کام کیلئے اسپرے بھی کیا جاتا ہے جو بالوں کی جڑوں سے اوپر کی طرف ہونا چاہیے اس عمل سے بال مضبوط‘ مزید خوبصورت اور گھنے ہو جاتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 533 reviews.