محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً 4 سال پہلے میں نے آپ کو اپنے بیٹے کے بارے میں خط کے ذریعے پوچھا تھا اس کو گندم الرجی تھی‘ وہ روٹی نہیں کھاسکتا تھا‘ ڈاکٹروں نے اس کی روٹی بند کراکے چاول پر لگادیا تھا‘ اگر وہ روٹی کھالیتا تو فوراً موشن کردیتا‘ اس کے پیٹ کی آنتیں پھولی رہتی تھیں۔ آپ نے مجھے بتایا تھا کہ اس کو پودینے اور چھوٹی الائچی پانی میں ابال کرپلائیں۔ میں اس کو وہ پانی دو ماہ دیا‘ اس کی وجہ سے اس کی الرجی ختم ہوگئی‘ وہ ماشاء اللہ روٹی وغیرہ ہر چیز کھاتا ہے۔ اب اس کو کبھی موشن نہیں لگے۔(روبینہ فراز)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں