جولائی کے جوابات
۔1۔آپ کو ایک نہایت آسان اور بنا کسی نقصان کے ایک بہترین عمل بتاتا ہوں آپ اپنی دعاؤں میں جنات کی ہدایت ‘ ان کی سلامتی ‘ ان کی آخرت کیلئے کثرت سے دعا کیا کریں۔ یہ عمل انتہائی کثرت اور اخلاص سے کریں۔ اللہ پاک ان کے دلوں میں آپ کی محبت پیدا کردے گا۔ (محمد ثاقب‘ پشاور)۔
۔ب۔ آپ ایک دفعہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص اول و آخر تین مرتبہ درود شریف ہر نماز کے بعد تین تین مرتبہ پڑھ کر قوم جنات کو ہدیہ کردیا کریں۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ کے بعد آپ کو اس کے نتائج خودبخود نظر آنا شروع ہوجائیں گے ۔ آپ کو جنات سے دوستی کا اس سے آسان اور بہترین عمل کہیں نہیں ملے گا۔
(محمد عبدالرحمٰن‘ چیچہ وطنی)
۔2۔ آپ کے والد صاحب کوئی بھی چیز کھائیں یا پئیں خواہ پھل‘ روٹی حتیٰ کہ دوائی بھی ہو تو ہر گھونٹ اور نوالے سے پہلے سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ ایک بار پڑھ لیا کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ عمل کریں ۔ا نشاء اللہ نہ صرف جسمانی امراض کا خاتمہ ہوگا بلکہ اگر جادو وغیرہ بھی ہوگا تو ختم ہوجائے گا۔(ام جویریہ‘لاہور)
۔ب۔آپ اپنے والد کو دفتر ماہنامہ عبقری سے جوہرشفاء مدینہ منگوا کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ الحمدللہ یہ دوا میں نے خود بھی آزمائی ہے۔ یہ واقعی موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے۔ (ہانی شاہد‘اسلام آباد)۔
۔3۔ محترمہ صدف صاحبہ! قارئین کے استفادہ کیلئے قارئین کے بھیجے ہوئے ٹوٹکے ’’دیمک سے نجات تجربات کے ساتھ‘‘ ہر ماہ قسط وار شائع کیے جارہے ہیں۔ آپ بھی ان آزمودہ ٹوٹکوں سے استفادہ کریں۔ (ایڈیٹر)۔
۔4۔محترم! آپ دن میں تین مرتبہ ایک کپ پانی میں دو چمچ شہد اور ایک چٹکی دارچینی کا قہوہ بنا کر پیا کریں۔ ساتھ میں عبقری دواخانہ سے ’’سترشفائیں‘‘ لے کر باقاعدگی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ تاحیات صحت مند اورفٹ رہیں گے۔(مسز حامد‘ پشاور)۔
اگست کے سوالات
۔1۔محترم قارئین! میری عمر 22سال ہے‘ میری صحت پہلے ٹھیک تھی جب میں مکتب میں پڑھتی تھی‘ بیمار تو ہوتی رہتی لیکن وظیفوں اور دین کی برکت تھی‘ آرام آجاتا لیکن اب میں بہت کمزور ہوں اور سردیوں میں سردی بہت لگتی ہے اور گرمیوں میں بلڈلو اور ذہن بھی کمزور ہے‘ پہلے تو یادداشت اتنی تیز تھی اور دماغ میں سردیوں میں درد بھی اور نظر بھی بہت کمزور ہے‘ زیادہ دیر مطالعہ نہیں کرسکتی۔ براہ مہربانی! کوئی نسخہ یا وظیفہ بتادیں۔میں کوئی انگریزی دوائی نہیں کھاسکتی۔ (م،س۔بھکر)۔
۔2۔محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے مسوڑھوں سے ہروقت ہلکا ہلکا خون رستا رہتا ہے‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ کچھ بھی کھالوں مسوڑھے پھول جاتے ہیں اور دانتوں میں شدید درد شروع ہوجاتا ہے۔ کافی عرصہ سے علاج کروا رہا ہوں مگر جتنے دن دوائی کھاتا رہوں ٹھیک رہتا ہوں بعد میں پھر وہی حالات ہوجاتے ہیں۔ براہ مہربانی اس کا کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرمادیں۔ (شرجیل‘ لاہور)۔
۔3۔ محترم قارئین السلام علیکم!میں مقامی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ ہوں تقریباً آٹھ گھنٹے مسلسل کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میری آنکھیں ہروقت سرخ رہتی ہیں اور ان میں سے مسلسل ہلکا ہلکا پانی نکلتا رہتا ہے۔ میری دور کی نظر بھی کمزور ہوتی جارہی ہے۔سردی ہو یا گرمی تیز روشنی سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ قارئین! براہ مہربانی آنکھوں کے ان در ج بالا مسائل کیلئے کوئی اچھا سا طبی ٹوٹکہ یا کوئی وظیفہ ہدیہ کردیں۔ تاعمر آپ کو دعائیں دوں گا۔ (عمران‘ اسلام آباد)۔
۔4۔محترم قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری یادداشت دن بدن ختم ہوتی جارہی ہے‘ ابھی دو منٹ پہلے کہیں کوئی چیز رکھتی ہوں اور اچانک بھول جاتی ہوں‘ لاکھ یاد کرنے کی کوشش کرتی ہوں مگر وہ چیز یاد نہیں آئی۔پیسے رکھ کر بھول جاتی ہوں‘حتیٰ کہ یہ تک بھول جاتی ہوں کہ میں نے تھوڑی دیر پہلے کھانا کھایا تھا یا نہیں۔ قارئین! میرے اس مسئلہ کیلئے آپ کے پاس کوئی ٹوٹکہ ہو تو ضرور ارسال فرمائیں ۔شکریہ!(ہادیہ‘ ملتان)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں