Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دیمک سے نجات تجربات کے بعد ۔ قسط نمبر3

ماہنامہ عبقری - اگست 2014ء

قارئین نے دیمک سے نجات کے تجربات لکھے جو سلسلہ وار ہم امانت آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔

محترم حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس دیمک سے نجات کے درج ذیل ٹوٹکے ہیں:۔

۔1۔ سرکاری‘ غیر سرکاری رہائش بلڈنگ کو

Termite‘

دیمک سنیک سے بچانے کیلئے جو کہ کنسلٹنٹ سفارش کرتے ہیں اور ہم لوگ عرصہ سے استعمال کرتے ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہے اس کو

 بائی فلیکس کہتے ہیں۔ زرعی ادویات کے سٹور سے آسانی سے مل جاتی ہے جو کہ ایک لیٹر کی پیکنگ میں ہوتی ہے۔ تقریباً 800 روپے میںمل جاتی ہے۔ ہارڈویئر سٹور پر پندرہ سے دوہزار میں مل جاتی ہے اگر آپ کا فرنیچر‘ دروازے‘ کچن‘ لکڑی کے شیلف دیمک سے متاثر ہیں تو ایک حصہ دوائی یعنی Biflexاور 20 فیصد حصہ پانی ڈال کر مکس کریں۔ فرنیچر‘ دروازے کی چوکھاٹ لکڑی کے فریم میں ڈرل مشین سے بردا لگا کر جو کہ 1/16 انچ یا 1/18 کا ہو۔ ایک انچ سے ڈیڑھ انچ سوراخ کریں اور دوائی کے محلول کو ٹیکہ لگانے والے سرنج سے سوراخ میں ڈال دیں‘ سوراخ سے پچیس سے تیس انچ کے فاصلے پر کریں۔ فرنیچر کے پاؤں میں سوراخ کرکے بھی دوائی ڈالیں اس کے بعد ان سوراخوں کو لکڑی کا برادہ اس میں گلو ڈال کر بند کردیں۔ آپ کا فرنیچر‘ لکڑی کے شیلف بیس سے پچیس سال تک محفوظ ہوجائیں گے۔اگر کمروں کی دیواروں پر سنیک دیمک آجائے تو یہی محلول جو کہ پانی اور دوائی ایک سے تیس سے تیارشدہ ہے‘ سرنج سے دیواروں پر سپرے کریں‘ دوبارہ اس جگہ سنیک نہ آئے گی۔3۔ باتھ روم میں کیڑے مکوڑے زمین پر رینگنے والے دوسرے حشرات کیلئے ایک حصہ دوائی اور پچاس حصہ پانی ڈال کر کسی بوتل میں رکھ دیں چند قطرے مکسچر کے فرش پر ڈال دیں‘ کیڑے مکوڑے اس جگہ نہ آئیں گے جس جگہ فرش سادے اور مٹی کے ہوں وہاں پر ایک مرتبہ دوائی ڈالنے سے دو سے پانچ سال تک محفوظ ہوجائیں گے۔ البتہ ٹائلز والے فرش چونکہ دوائی کو جذب نہیں کرسکتے اس لیے مہینہ میں ایک سے دو بار دوائی ڈالنا ہوگی۔بہتر ہوگا فرش ڈالنے سے پہلے ہر کمرے میں اس کا سپرے کردیا جائےتو سانپ‘ بچھو‘ کیڑے مکوڑے سے گھر بیس سے پچیس سال تک محفوظ ہوجاتا ہے۔ بازار میں مندرجہ ذیل دوائی بھی ہوتی تھی لیکن آج کل نمبر تین دوائی Biflex ہی ملتی ہے۔ 1۔Shell Drite۔2۔Deli Drine۔3۔ Biflex

لوگ دیسی دوائی بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔ جو یہ ہے:۔ 6 عدد کیوبک‘ مشک کافور ایک لیٹر مٹی کے تیل میں ڈال کر باریک پیس کر حل کرلیں اور دیمک کی جگہ پر ڈالیں‘ وقتی طور پر فائدہ ہوگا یعنی مہینہ یا پندرہ دن کے بعد دوبارہ دیمک آجاتے ہیں جبکہ اوپر والی دوا زوداثر اور دیرپا ہے خود بھی استعمال کریں اور دوسروں کو بھی مشورہ دیں۔نوٹ: جب دوائی بائی فلیکس کی بوتل سے نکال کر دوسری بوتل میں پانی ڈال کر حل کریں تو ہاتھوں پر غلاف‘ دستانے یا شاپر چڑھالیں‘ ناک پر کپڑا رکھیں‘ جب حل کریں تو سانس بھی وقتی طور پر روک لیں۔ (شاہ عالم‘ راولپنڈی)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 982 reviews.