بوہڑ کے درخت کی ڈاڑھی کو سائے میں خشک کرکے باریک کرلیں اور محفوظ کریں۔ 5 گرام صبح‘ 5 گرام شام نیم گرم دودھ سے لیں۔ طریقہ: بانجھ عورت کو نظام حیض درست ہونے کے بعد حیض سے فارغ ہوکر سات دن کھلانا اس کو بار آور کردیتا ہے۔نوٹ: معمولی چیز سمجھ کرفائدہ نہ اٹھانا کم عقلی ہے۔ دنیا میں دوائی کے لحاظ سے ایک گھاس کا تنکا اپنی جگہ پر سونے کے کشتہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
کایا پلٹ چائے:بوہڑ کا درخت قدیم درخت ہے۔ اس کے پتوںکی چائے یعنی حسب ضرورت پتے تازہ لیکر پانی میں جوش دیں‘ ذائقہ کے مطابق پتوں اور پانی کی مقدار کا تعین کرکے حسب ضرورت چینی ڈال سکتے ہیں۔فوائد: کمزوری دماغ اور دائمی نزلہ زکام کیلئے کمال کی چیز ہے۔ (ہدیہ: رائل لیبارٹریز‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں