محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا وزن کا مسئلہ کافی پرانا ہے۔ جون 2010ء میں میرا وزن 70 کلو تھا جو عمر 16 سال کے لحاظ سے زیادہ تھا لیکن نہ میرے لیے اور نہ گھر والوں کیلئے مسئلہ تھا۔ لیکن ستمبر 2012ء میں میرا وزن 111 کلو ہوگیا۔ والد صاحب جب بیرون ملک سےواپس چار سال عد آئے تو انہوں نے کافی پریشانی کا اظہار کیا‘ بار بار کے اظہار افسوس و پریشانی نے مجھے سوچنے پر مجبور کردیا‘ پھر اس وقت میں نے واک شروع کردی‘ پھر جولائی 2013ء کو میرا وزن 108 کلو تھا۔ اس کے بعد میں شعبان کے آخر میں رمضان گزارنے تسبیح خانہ گیا۔ وہاں میں نے پورا رمضان گزارا جس میں کبھی کبھی چھوٹی موٹی خدمت کرلیتا تھا۔ پھر میں نے تھوڑا کھانا کم کردیا اور ایک بار عصر کے بعد ذکرخاص کے بعد دعا میں اپنےو زن کے بارے میں دعا کی۔ جب میں نے عید کے بعد اپنا وزن چیک کیا تو صرف 92 کلو تھا۔ یعنی 36 دنوں میں 16 کلو وزن کم۔ صرف اور صرف تسبیح خانہ کی برکت سے وزن کی کمی کے ساتھ ساتھ میری دائمی سستی کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی عمر اقدس کو دراز فرمائیں اور تسبیح خانہ کی غیب کے خزانوں سے مدد فرمائیں۔ آمین۔ (پوشیدہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں