میں چونکہ چار سالہ مریض تھا۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور پمز اسلام میں کئی بار معائنہ کروایا۔ بالآخر ہولی فیملی ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کرلیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ ہوئے کہ کہیں آنت یا معدے میں ٹیومر تو نہیں ہے اور آپریشن کا ٹائم دے دیا۔
محمد لطیف‘ اسلام آباد
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک اپنی خاص الخاص رحمتوں کے حصار میں آپ کو آپ کی نسلوں کو رکھے اور پوری انسانیت اور جنات کی دنیا کو اس رحمتوں ‘برکتوں‘ عافیتوں کے حصار میں لانے کے ذریعے کے طور پر قبول فرمائے۔ اللہ کریم اپنے خصوصی فضل و کرم اور مرشد کی دعاؤں کی برکت سے ناچیز اور اس کی نسلوں کو بھی دین کی عالی خدمت کیلئے قبول بھی فرمائے اور آسانی بھی فرمائے۔ عبقری کے فیض کو تاقیامت جاری رکھے ہر شرو فتنے سے اس کی جملہ شاخوں کی حفاظت فرمائے۔ دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا بنائے۔
محترم حکیم صاحب! کچھ ناچیز کے تجربات اور مشاہدات ہیں۔ قارئین کیلئے پیش خدمت ہیں۔ شاید کسی دکھی کے دکھ کا مداوا بن جائیں۔ مجھے دائمی قبض اور بواسیر خونی اور بادی کا چار سالہ پرانا مرض تھا۔ کبھی کچھ کم ہوجاتا‘ پھر دوبارہ ہوجاتا۔ ڈاکٹری ادویات استعمال کرتا تھا۔ وقتی معمولی افاقہ ہوتا لیکن مرض جوں کا توں رہا حکمت کی دنیا طب مشرق سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ایلو پیتھی دنیا کی ادویات پر بھروسہ اور اعتبار تھا۔ اللہ کریم نے فضل فرمایا عبقری کے شمارہ نمبر 61 سے عبقری کا تعارف ہوا۔ روحانی دنیا کا متلاشی تھا۔ روحانی محفل دیکھی عملاً روحانی محفل میں شرکت کی تو بڑی تسکین ہوئی۔ خاص طور پر اس عبارت نے بڑا متاثر کیا کہ بھکاری بن کر اپنے لیے پوری امت کیلئے اور پورے عالم کی ہدایت کی دعا مانگیں۔ حیرت ہوئی کہ ایسے لوگ بھی اس دنیا میں آج کل موجود ہیں جو عالمی فکر و سوچ رکھتے ہیں۔ ہر انسان کی خیرخواہی کا جذبہ رکھتے ہیں اور سارے عالم کے سارے انسانوں کو پریشانیوں اور مصائب و آلام سے نکالنے کیلئے فکرمند ہیں۔ کیسے مبارک لوگ ہیں۔ عبقری کی عظمت میرے کریم اللہ نے میرے دل میں رکھ دی۔ عبقری سے پکی دوستی ہوگئی۔ عبقری کے ایڈیٹر کی زیارت کا شوق پیدا ہوا اللہ کریم نے زیارت بھی کروا دی‘ نسبت بھی عطا فرمادی‘ اللہ کریم قدر دانی کی توفیق عطا فرمائے۔ طبی ٹوٹکے اور مضامین اور عبقری کو کچھ ڈوب کر پڑھنے لگا۔ عبقری کی ہر بات مجھے باوزن اور وقعت والی لگنے لگی۔ نبوی ﷺ جڑی بوٹیوں کے بارے میں پڑھتا تو اور متاثرہوتا کہ مدینے والے ﷺ نے جو فرمایا اس میں خیر ہی خیر ہے۔ عافیت ہی عافیت ہے‘ برکت ہی برکت ہے‘ سارے خزانے اور علاج اور مسائل کا حل مدینے والےﷺ کی مبارک تعلیمات میں ہیں۔ عبقری کی تحریروںمیں سب سے زیادہ ناچیز کو ایڈیٹر عبقری اور مولانا کلیم صدیقی کی تحریروں نے متاثر کیا۔ شمارہ نمبر 66 صفحہ 44 ہر دائمی قبض اور بواسیر کا فریدی ٹوٹکہ کے عنوان سےایک نسخہ چھپا۔ میں چونکہ چار سالہ مریض تھا۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور پمز اسلام آباد میں کئی بار معائنہ کروایا۔ بالآخر ہولی فیملی ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کرلیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ ہوئے کہ کہیں آنت یا معدے میں ٹیومر تو نہیں ہے اور آپریشن کا ٹائم دے دیا۔ دسمبر 2011ء کے عبقری میں میں نے دائمی قبض اور بواسیر گیس‘ تیزابیت کے علاج کیلئے تجربات اور مشاہدات کے ساتھ پڑھا تو میں نے نسخہ پنساری سے لیا‘ انتہائی کم قیمت ہی نسخہ تیار کیا‘ روغن بادام لیا۔ تقریباً بیس دن رات کو سوتے وقت چھ گرام پانی سے لیا اور روغن بادام ہفتےمیں دو تین دفعہ دودھ میں ڈال کر استعمال کرتا رہا۔ اللہ کریم کے فضل و کرم سے اور صاحب عبقری کے اخلاص کی برکت سے مکمل شفا مل گئی۔ اس کے بعد ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے دائمی قبض بادی و خونی بواسیر کھانا ہضم نہ ہونا کے امراض جیسے تھے ہی نہیں۔ نو دو گیارہ ہوگئے۔نسخہ حسب ذیل ہے:۔
ھوالشافی: نمک لاہوری دو تولے‘ الائچی کلاں ایک تولہ‘ مرچ سیاہ ایک تولہ‘ سناء مکی ایک تولہ‘ سونٹھ ایک تولہ‘ کلونجی تین گرام‘ گل سرخ تین گرام‘ تمام ادویات صاف کرکے باریک کوٹ چھان لیں اور محفوظ کرلیں۔ رات سوتے وقت 6 گرام یا چھوٹا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ کھالیا کریں۔ روغن بادام یا روغن ارنڈ ہفتہ میں تقریباً دو دفعہ سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ڈال کر کچھ عرصہ استعمال کریں۔ میں نے تقریباً اکیس دن استعمال کیا ہے۔ بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے کچھ عرصہ استعمال کریں۔ اللہ کریم نے چاہا تو ضرور شفاء ہوگی۔ ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ یا اکیس مرتبہ یا صبح و شام 100،100 مرتبہ اَلْمَلِکُ‘ اَلْقُدُّوْسُ‘ اَلسَّلَامُ پڑھ لیا کریں۔ محترم حکیم صاحب فرماتے ہیں زیر ناف بیماریوں سے اللہ کریم بچائیں گے۔ قبض ام الامراض ہے اس کو ہلکا نہ سمجھیں۔
بواسیر اور قبض کیلئے:اس کے علاوہ ’’کلونجی کے کرشمات‘‘ کتاب میں بواسیر اور قبض کیلئے نمولی کے بیج والا نسخہ بھی لاجواب اور باکمال ہے۔نسخہ:کلونجی70 گرام‘ سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتا ہے100 گرام‘ نیم کی نمولی کا اندرونی مغز100 گرام۔ تمام اجزاء کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر دو سے ایک کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ اس کے علاوہ ’’طبی تجربات و مشاہدات‘‘ کتاب میں اسپغول ثابت اور سرسوں کے بیج ثابت ہموزن‘ ایک چمچ چھوٹا صبح و شام بھی زبردست نسخہ ہے۔ میں نے کئی مریضوں کو استعمال کروایا ہے۔ صحت کی قدر کریں‘صحت اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے۔ سارے جسمانی اور روحانی امراض زیادہ کھانے کی وجہ سے لگتے ہیں۔ اس لیے سنت کے مطابق پانی کھانے سے پہلے پئیں اور کھانا بھوک سے کم کھائیں۔ جسمانی صحت بھی ہوگی اور انوارات بھی قلب میں پیدا ہوگا۔ عبادت میں جی بھی لگے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں