الحمدللہ ثم الحمدللہ گزشتہ رمضان میری زندگی کا سب سے منفرد رمضان ہے۔ تسبیح خانہ کی برکات کو تحریر میں لانا ناممکن ہے
خالد محمود‘ ڈیرہ غازیخان
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ پر اور قیامت تک آنےوالی نسلوں پر اپنا خصوصی کرم اور فضل فرماتا رہے اور اپنے قرب کے اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔ اعمال میں اخلاص نصیب فرمائے۔ دنیا اور آخرت میں ان نعمتوں سے نوازے جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کان نے سنا اور نہ کسی دل میں خیال آیا ہو۔ آمین!
الحمدللہ ثم الحمدللہ! گزشتہ رمضان میری زندگی کا سب سے منفرد رمضان تھا۔ تسبیح خانہ کی برکات کو تحریر میں لانا ناممکن ہے اس کا ہر پہلو منفرد اور اعلیٰ ہے۔ جو سکون تسبیح خانہ میں ہے وہ دنیا میں کم جگہوں پر ہے۔ یہاں کا ہر بندہ اخلاص و ایثار کا پیکر ہے اور اعمال کا نمونہ ہے۔
تسبیح خانہ میں جتنے اجتماعی اعمال ہوئے‘ ان میں بھرپور شرکت کی اور انفرادی اعمال میں 15 رمضان تک ایک پارہ روزانہ تلاوت‘ 16 رمضان سے آخر تک دو پارہ کی تلاوت کا معمول رہا اور یہی معمول رمضان کے بعد بھی جاری ہے۔ رمضان کے شروع سے لیکر شوال کے آخر تک روزانہ صلوٰۃ التسبیح کا معمول رہا اور جو سب سے انفرادیت ملی وہ قابل رشک ہے۔ ہر نماز سے پہلے صفوں کو درست کرنا اور صبح‘ مغرب‘ عشاء کے وقت آپ کے لیے مصلیٰ بچھانا میرے حصے میں آیا۔ اے سی کا پانی پلاسٹک کی کین میں بھر کر یو پی ایس کی بیٹریوں کیلئے جمع کرنا میرے حصے میں آیا۔ دارالتوبہ میں قرآن سننے کی باری آئی ان میں میرا نام سرفہرست تھا۔ مہمان زیادہ آئے پچاس ساٹھ افراد کو دارالتوبہ میں منتقل کیا گیا تو میں ان میں اول اول تھا‘ ستائیس رمضان کو سیڑھیوں کے اوپر میں کھجوریں تقسیم کررہا تھا‘ آپ نیچے سے اوپر آئے اور آپ نے کھجوروں کیلئے ہاتھ بڑھایا میں نے آپ کے ہاتھ پر کھجوریں رکھیں تو آپ نے بیٹے کو دیں پھر دوسرے بیٹے کو دیں جبکہ دو پیکٹ لیکر جیب میں رکھے اور گھر کو چلے گئے۔
اس رمضان نے میری زندگی میں انقلاب برپا کردیا ہے‘ اب میں الحمدللہ پانچ وقت کا نمازی ہوں‘ ہر وقت میری زبان ذکر میں مشغول رہتی ہے۔ کیا میں اب بھی یہ نہ کہوں کہ ’’میرا رمضان سب سے منفرد ہے"۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں