Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچے اب کبھی بستر پر پیشاب نہیں کرینگے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

میرے پاس ایک چھوٹا سا نسخہ ہے جس کو میں نے کئی لوگوں کو بتایا سب کو ہی فائدہ ہوا نسخہ درج ہے۔ ھوالشافی: اگر کسی کو دردی ہو تو گیلی کیکر کی لکڑی چولہے میں لگادیں اس کے پیچھے سے پانی نکلے گا‘ دردی پر لگادیں۔ ایک دفعہ ہی لگانے سے دردی ختم ہوجاتی ہے

بواسیر کا آزمایا بالکل مفت ٹوٹکہ
(محمدآصف محمود‘ کنڈیارو)
عبقری رسالہ اپنی مثال آپ ہے اور بندہ بھی مستقل اس کا قاری ہے‘ اصل میں عبقری رسالہ میں جو مضامین ہیں بہت زبردست ہیں اور اس کے علاوہ جو ٹوٹکے لکھے ہوتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں کیونکہ سستے ہوتے ہیں اور ان کی افادیت بہترین ہوتی ہے۔ عبقری رسالہ میں ایک ٹوٹکہ لکھا ہوا آیا تھا بواسیر کیلئے۔ بندہ کا ایک دوست ہے تقریباً اس کی عمر 25 سے 28 سال کے درمیان ہے۔ باتوں باتوں میں پتہ چلا کہ اسے بواسیر کا مرض ہے اور اجابت کے بعد خون بہت زیادہ آتا ہےمیں نے اسے عبقری کا ٹوٹکہ بتایا تو پہلے تو وہ صاحب ہنسے اور پھر بولے علاج تو بہت کروا رہا ہوں چلو مفت کی چیز ہے کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پھر کچھ دن انہوں نے وہ ٹوٹکہ آزمایا اور بندہ سے ملے تو پوچھنے پر پہلے تو ہنسے اور کہنے لگے لاجواب ٹوٹکہ ہے‘ اتنا فائدہ ہوگا مجھے یقین نہ تھا۔ پہلے تو مرچ سے بہت خوف آتا تھا لیکن اب مرچ بھی استعمال کررہا ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں کوئی پریشانی نہیں۔ طریقہ ٹوٹکہ: صبح بڑے پیشاب کے وقت جو چھوٹا پیشاب آتا ہے اس کو کسی بوتل میں جمع کرلیں اور بڑا پیشاب کرنے کے بعد اُس چھوٹے پیشاب سے استنجا کرلیں پانی استعمال نہ کریں‘ آزمائیں لاجواب فائدہ ہوگا۔ (ٹوٹکہ کرنے کے آدھا گھنٹہ بعد پاک پانی سے متعلقہ جگہ کو اچھی طرح دھوکر پاک کرلیں۔)
نکسیر کیلئے آزمودہ نسخہ
(منور‘ملتان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! دو عددنسخے لکھ رہا ہوں جو میرے آزمودہ ہیں اور بہت لوگوں کو بتایا اور بہت فائدہ مند ثابت ہوئے۔ نسخہ نمبر 1: چنے کی دال ایک چھٹانک رات کو دو پاؤ پانی میں بھگو دیں۔ صبح وہ دال کا پانی ذرا سی مصری ملا کر پی لیں۔ چند روز مستقل استعمال کرنے کے بعد کبھی نکسیر نہیں آئے گی۔
ہائی بلڈپریشرکیلئے بینظیر نسخہ: پندرہ بیس پتے پودینہ کے (خشک یا تازہ) مٹی کے پیالہ میں رات کو بھگودیں اور صبح وہ پانی نہار منہ پی لیں‘ ہائی بلڈپریشرکیلئے بے نظیر نسخہ ہے۔
بچے اب بستر پر پیشاب نہیں کریںگے
(مقبول الرحمٰن‘ ایبٹ آباد)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے مزاج گرامی بخیریت ہوں گے‘ بندہ ناچیز آپ کے ہاں 17 نومبر 2011ء بروز جمعرات ملاقات کیلئے گیا تھا‘ عبقری کا قاری ہوں‘ آپ نے نبض دیکھی اور نسخہ تجویز کیا۔ ہاضم خاص‘ جوہرشفاء مدینہ‘ سترشفائیں‘ اکسیرالبدن‘ الحمدللہ! دوائی جاری ہے بمعہ مکمل پرہیز کے تیسرا مہینہ ختم ہونے کو ہے۔ قبض کا الحمدللہ آرام ہے۔ دن میں اب دو بار اجابت ہوجاتی ہے۔ محترم حکیم صاحب! بچپن میں میرا بستر پر رات کو سوتے وقت پیشاب نکل جاتا تھا‘ بہت علاج کرایا مگر مرض جوں کا توں رہا پھر ایک مرتبہ کسی نے بتایا کہ انار کا چھلکا پیس کر پانی کے ساتھ پئیں۔ میں نے صبح و شام ایک ایک کپ چھلکے کا پانی پیا تو مجھے آرام آگیا۔
دھدری کا آسان اور مفت علاج
(محمدعلی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا پرانا قاری ہوں میری عمر 60 سال ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں بیمار ہوگیا‘ ڈاکٹروں نے چیک کرکے بتایا کہ آپ کا دل بڑھ رہا ہے۔ یہ سات ماہ قبل کی بات ہے۔ میں نے خود ہی آپ کی دوائی ’’سترشفائیں‘‘ کھانا شروع کردی جس سے مجھے بہت افاقہ ہے۔محترم حکیم صاحب! میرے پاس ایک چھوٹا سا نسخہ ہے جس کو میں نے کئی لوگوں کو بتایا سب کو ہی فائدہ ہوا نسخہ درج ہے۔ ھوالشافی: اگر کسی کو دھدری ہو تو گیلی کیکر کی لکڑی چولہے میں لگادیں اس کے پیچھے سے پانی نکلے گا‘ دھدری پر لگادیں۔ ایک دفعہ ہی لگانے سے دھدری ختم ہوجاتی ہے۔
یرقان کا مولی سے کامیاب آزمودہ علاج
(محمدسلیم‘ کراچی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی عزت‘ زندگی‘ جان و مال میں برکت فرمائے۔ حکیم صاحب! میں تقریباً ڈیڑھ سال سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہوں‘ پڑھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔جس طرح آپ خدمت خلق میں مصروف ہیں اللہ کرے آپ جیسے ہزاروں اس ملک و قوم کی زینت بنیں۔ محترم حکیم صاحب! مجھے تقریباً پچھلے دوسال سے یرقان تھا‘ انجکشن لگوائے‘ دیسی ادویات بھی استعمال کیں مگر افاقہ نہ ہوا۔ پھر میں نے اپنے شہر میں ایک مشہور حکیم سے علاج کروانا شروع کیا جس سے مجھے کچھ افاقہ ہوا۔ اس دوران مجھے ایک کتاب ملی جس میں یرقان کا آزمودہ علاج لکھا ہوا تھا کہ مولی کا پانی ایک کپ لے کر اس میں شکر ملا کر صبح نہار منہ پئیں‘ یہ علاج کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کرنا ہے۔ جب میں نے یہ نسخہ پڑھا تو میں نے حکیم صاحب کی ادویات چھوڑ دیں کیونکہ وہ بہت مہنگی تھیں،میں نے مولی کا علاج شروع کیا تو میں 90 فیصد ٹھیک ہوگیا۔ پھر میں نے یہ علاج بہت سے دوسرے لوگوں کو بتایا الحمدللہ سب کو فائدہ ہوا۔
جوڑوں کے درد کیلئے آسان ترین نسخہ
(سید اجمل حسین گیلانی‘ روالپنڈی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے لاہور میں تعلیم حاصل کی ہے‘ آپ کا رسالہ بھی پڑھتا ہوں اور آپ کی کتابیں بھی پڑھ چکا ہوں۔ آپ کی ایک کتاب جس کا نام مجھے اب یاد نہیں اس میں جوڑوں کے درد کا نسخہ جو اجوائن‘ کلونجی اور آک کی جڑ ہموزن لیکر پیس لیں‘صبح وشام نیم گرم دودھ کیساتھ آدھا چمچ استعمال کریں۔ کئی لوگوں کو استعمال کرایا اور الحمدللہ کافی لوگوں نے دعاؤں سے نوازا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 548 reviews.