گھر میں ٹھنڈا پانی مانگنے آجائے تو کبھی انکار نہیں کرتا اگر ختم ہوا ہو تو بازار سے منرل واٹر کی بوتل لاکر انہیں دے دیتا ہوں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا خصوصی فضل و کرم جاری اور ساری رکھے اور آپ کے طفیل ہماری اصلاح فرمائے۔ بفضل خداآپ کا بیعت کارڈ جب وصول ہوا اور پڑھا تو جسم اور جان میں ایک خاص حرارت اور سکون سا محسوس ہوا اور جب آپ کے فرمان کے مطابق اذکار اور وظائف پڑھنے شروع کیے تو شروع میں کافی مشکل ہوئی‘ خاص طور پر نماز میں پہلے سے زیادہ آزمائشیں اٹھانی پڑھیں‘ یعنی ہر نماز میں سجدہ سہو کرنا پڑتا‘ اکثر بھول چوک‘ کمی بیشی میں اضافہ ہوجاتا۔ اب کافی بہتر ہے۔ ماشاء اللہ۔
اب الحمدللہ پانچ وقت کی نماز کی پابندی ہوگئی ہے اور اذکار و وظائف بھی پابندی سے پڑھتی ہوں اور بفضل خدا نماز، اشراق، چاشت‘ اوابین‘ تہجد پابندی سے پڑھتی ہوں اور کثرت سے درود شریف بھی پڑھنا نصیب ہورہا ہے۔ ان سب کے ساتھ ساتھ اب علم دین کی طلب اور عبادت میں خوب طلب محسوس ہوتی ہے۔
میری روحانی کیفیت
(پوشیدہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔ میں آپ کے رسالے کا باقاعدگی سے مطالعہ کرتا ہوں۔ میں اپنا ایک تجربہ قارئین کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔ میں اکثر شربت کی بوتلیں گرمیوں میں لوگوں میں تقسیم کرتا ہوں یعنی شربت یعنی روح افزا‘ جام شیریں‘ عبقری افزاء تقسیم کرتا ہوں اور کوئی گھر میں ٹھنڈا پانی مانگنے آجائے تو کبھی انکار نہیں کرتا اگر ختم ہوا ہو تو بازار سے منرل واٹر کی بوتل لاکر انہیں دے دیتا ہوں‘ مسجدوں میں ہاتھ دھونے کیلئے صابن رکھتا ہوں۔ میرے اس درج بالا عمل سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں‘ میرے رزق میں برکت ہی برکت ہے‘میرے گھر میں بیماری‘ تنگدستی‘ پریشانی ومشکلات نہیں ہیں اگر کوئی آبھی جائے تو ایسے حل ہوجاتی ہے جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔محترم حکیم صاحب ! میری کیفیت یہی ہے اور براہ مہربانی میرا نام شائع مت کیجئے گا‘ میں نہیں چاہتا کہ مجھ میں ریاکاری آئے اور میرا عمل ضائع ہوجائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں