یہ وظیفہ میں نے بہت سے افراد پر آزمایا ہوا ہے ‘ جن کی شادی کسی بھی وجہ سے رکی ہو‘ رشتہ نہ آرہا ہو‘ یا پیسوں کا مسئلہ ہو اللہ تعالیٰ اپنے کرم سے ہر معاملہ درست فرمادیتے ہیں: وظیفہ درج ذیل ہے۔ بعد نماز عشاء اول و آخر درود شریف 11 مرتبہ اور درمیان میں 121 مرتبہ خَلَقْنَاکُمْ اَزْوَاجًا پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے توجہ و دھیان سے نیک ‘ صالح اور تندرست ساتھی کیلئے دعا کریں۔ یہ عمل 21 راتیں کرنا ہے۔ (محمد سعید علوی‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں