میں ایک عمل ڈاڑھ درد کیلئے کرتا ہے‘ جو الحمدللہ بہت مجرب ہے وہ یہ کہ یَاشَمْعَلُوْنِیْ لکھ کر عین(شمعلونی کے ع کا سوراخ ذرا بڑا بنائیں) کے سوراخ میں کیل رکھ کر درخت میں ٹھونک دیتا ہوں ‘ مریض اپنی ڈاڑھ کو پکڑ کر کھڑا ہوتا ہے جب ہاتھ ہٹاتا ہے بفضل خدا درد نہیں ہوتا۔ اسی طرح دوسرا تعویذ دیتا ہوں ’’موسیٰ کامیاب شود فرعون غرق شود‘‘ تین تعویذ اس کے بناتا ہوں جس ڈاڑھ میں درد ہو‘ اُس ڈاڑھ کے نیچے رکھ کر اوپر والی ڈاڑھ یا نیچے والی ڈاڑھ سے دباکر رکھیں‘ تین چار منٹ کےبعد تعویذ نگل لیں‘ اس طرح پھر دوسرا پھر تیسرا تعویذ رکھیں بفضل خدا درد ختم ہوجاتا ہے۔ (عبدالخالق رحیمی‘ مظفرگڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں