Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اماں نے دیا جاندار جوانی شاندار بڑھاپے کاٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

پرانی لیکوریا مہروں کا مسئلہ‘ ڈسک پرابلم اعصابی کھچاؤ اس نسخہ کے سامنے ایسے ہیں جیسے آٹے میں سے بال نکل جانا۔ ایسی خواتین جن میں بے اولادی کے مسائل ہوں اور وہ اپنی بے اولادی کیلئے مختلف ادویات استعمال کرچکی ہوں اور ان کو فائدہ نہ ہوتا ہوتو انہیں یہ اماں کا ٹوٹکہ ضرور استعمال کرنا چاہیے سفر حج میں میرے کمرے کے سامنے ایک فیملی رہ رہی تھی۔ تعارف ہوا تو وہ میرے جاننے والے نکلے۔ میں انہیں نہیں جانتا تھا لیکن عبقری میگزین کی وجہ سے وہ جانتے تھے۔ان کی ایک بوڑھی والدہ ہیں جن کے مزاج میں محبت‘ پیار اور سخاوت ہے۔ ویسے تو وہ سارے گھر والے واقعی میں نے بہت مخلص اور سخی دیکھے‘ اماں کے مزاج میں جو بات میں نے دیکھی کہ وہ مسلسل کچھ نہ کچھ پکاتی رہتی تھی‘ یا پھل کاٹ کاٹ کر ہرحاجی کو کھلاتی رہتی تھی۔ بار بار سفر حج کرنے کے بعد حاجی شفیق الرحمان صاحب کے ساتھ جانا بہتر جانا کیونکہ انہیں خدمت کا سچا جذبہ ہے۔ اماں جان بھی انہیں کے ساتھ جاتی ہیں۔ چونکہ میری نسبت عبقری سے تھی انہیںجب پتہ چلا کہ یہی شخص عبقری کا ایڈیٹر ہے بہت محبت پیار سے ملی۔ اماں کی عمر تقریباً اسی کے قریب تھی لیکن اللہ نے انہیں ایمان کی سلامتی اور ہمت دی ہے۔ ان کا بیٹا شیخ شہباز صاحب ان سے زیادہ بوڑھا نظر آتا ہے لیکن وہ بھی ماں کی طرح سخی ہیں اور شیخ عامر اور شیخ عبدالحئی بھی سخاوت میں آگے ہیں۔ اماں نے مجھ سے وعدہ لیا کہ جب بہاولپور آنا تو مجھ سے ضرور ملنا ہے۔ پچھلے دنوں میرے پاس کچھ مہمان آئے ہوئے تھے جنہیں میں اوچ کے قدیمی مقابر اور قلعہ ڈیراور کے قلعے اور مزید شاہی چیزیں دکھانے کیلئے مہمانوں کا خود ہمسفر تھا۔ ہمیں بہاولپور سنٹرل لائبریری دیکھنی تھی اور میوزیم بھی وہاں سے فارغ ہوکر ایک محسن کے ہاں کھانا کھایا۔ تو وہیں شیخ صاحب کے بیٹے کا تذکرہ ہوا تو میں اچانک چونک پڑا…!!! میں نے کہا ان کا گھر قریب ہے۔ کہنے لگے ہاں… اندرون شہر رش کی وجہ سے میں اماں کے پوتے شیخ عبدالحئی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھا تنگ و تاریک گلیوں سے نکلتے ہوئے جب اماں کی خدمت میں پہنچا تو بہت خوش ہوئیں حسب معمول ان کی مروت ان کی محبت اور ان کے بیٹے شیخ عامر کا مسلسل اصرار کے فلاں چیز کھائیں یہ چیز بنواتے ہیں چونکہ مجھے مزید آگے سفر کرنا تھا بس میں نے اماں کی محبت اور دعائیں لینا سب کچھ سمجھا۔ اماں اٹھیں اور اندر سے ایک ڈبہ لے آئیں فرمانے لگیں اچھا آپ کچھ نہیں کھاتے تو یہ ایک چیز ہے جو میں بناتی ہوں یہ کھائیں۔ میں نے تھوڑا سا ٹکڑا منہ میں رکھا تو اس کا ذائقہ اور اجزاء نے میرے دماغ کو جھنجھوڑا اور فوراً دل بولا کہ نہیں کوئی چیز ہے اس میں…!!! میں نے ایک اورٹکڑا اٹھایا… اماں نے فاتحانہ نظروں سے مجھے دیکھا اور فرمانے لگیں چلو کوئی چیز تو اچھی لگی…!!! اور خوش ہوئیں۔ ساتھ پڑے شاپر میں تھوڑا سا ٹکڑا ڈالنے لگیں پھرنامعلوم کیا خیال آیا کہ سارا ڈبہ اٹھا کر مجھے دے دیا اور فرمانے لگیں حکیم صاحب لیجاؤخود بھی کھانا اور بچوں کو بھی کھلانا ۔میں نے اماں سے عرض کیا اس کے فائدے تو بتادیں۔ اماں نے فرمایا کہ میں ان لوگوں کو دیتی ہوں جن کی اولاد نہ ہو۔ میاں بیوی دونوں کھائیں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تاثیر کے اعتبار سے گرم نہیں ہے اور بہت بہترین چیز ہے۔ بے شمار لوگوں کی اولاد ہوئی‘ بے اولادوں کے گھر پرونق ہوئے جن خواتین کو نسوانی تکلیف ہو اور ان کی نسوانی تکالیف کسی دوا سے بھی نہ جاتی ہوں میں انہیں یہی دیتی ہوں بس اتنی تھوڑی سی بات ہوئی میں نے اجازت چاہی اور ساتھ ہی عرض کیا کہ اس کا پورا نسخہ یعنی فارمولہ مجھے ضرور لکھ دیں۔ انہوں نے جب نسخہ دیا اور میں نے اس کے اجزاء پر غور کیا کیونکہ طب و حکمت سائنس اور جڑی بوٹیوں کے اجزائے ترکیبی یعنی انالائسس میرے سبجیکٹ کا حصہ ہے تو میں نے وہ اپنے ملاقاتیوں کو جو شب و روز علاج معالجے کیلئے میرے پاس آتے رہتے ہیں وہ نسخہ لکھ کر دینا شروع کردیا۔ میں مندرجہ ذیل دکھوں میں مبتلا لوگوں کو یہ نسخہ دیتا ہوں حالانکہ کہ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا مجھے یہ نسخہ ملا ہے لیکن واقعی اس کے اجزاء میں اور اس کے فوائد بتااور جتا دیا ہے کہ اس میں کچھ ہے اور اس کے فائدے واقعتاً ایسے ہیں کہ جو ناقابل فراموش ہیں۔اجزاء کے اعتبار سے میں جن فائدوں تک پہنچا ہوں اور پھر رزلٹ بھی ملے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:۔جن خواتین کو پرانی لیکوریا ہو‘ کمر‘ ٹانگوں پنڈلیوں میں ایسا درد ہو کہ درد کی گولیاں کھاکر عاجز آگئی ہوں دوسری طرف بلڈپریشر ہو‘ گرم چیزیں نہ کھاسکتی ہوں اور تیسری طرف موٹاپا بہت زیادہ ہو ایسی خواتین ایک چمچ صبح دوپہر شام بڑا صبح ‘شام ضرور استعمال کریں ۔وہ خواتین جو کمزور ہیں جن میں خون کی کمی ہے‘ پٹھے اعصاب اور جسم دکھتا ہے ہر وقت سانس پھولتا ہے‘ طبیعت اکتاہٹ اور بے چینی کا شکار رہتی ہے وہ یہ دوائی دن میں تین بارضرور استعمال کریں۔ چاہیں تو اوپر گرم د ودھ کا ایک کپ پی لیں ورنہ بغیر دودھ کے بھی استعمال ممکن ہے۔پرانی لیکوریا مہروں کا مسئلہ‘ ڈسک پرابلم اعصابی کھچاؤ اس نسخہ کے سامنے ایسے ہیں جیسے آٹے میں سے بال نکل جانا۔ کچھ عرصہ استعمال کرنا شرط ہے۔ ایسی خواتین جن میں بے اولادی کے مسائل ہوں اور وہ اپنی بے اولادی کیلئے مختلف ادویات استعمال کرچکی ہوں اور ان کو فائدہ نہ ہوتا ہوتو انہیں یہ اماں کا ٹوٹکہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ وہ مرد جن کا مادہ تولید اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں اور ہر ٹیسٹ ان کا ناکام ہوتا ہے اور وہ مایوس ہوچکے ہیں وہ یہی مرکب دو بڑے چمچ صبح و شام دودھ سے ضرور استعمال کریں۔ چند دن‘ چند ہفتے اور چند مہینے کا استعمال انہیں بے اولادی کے روگ سے نکال کر اولاد کی خوشیاں دے دیگا۔ کتنے مرد ایسے ہیں جن کےتمام ٹیسٹ ناکام‘ ہر علاج معالجہ سے مایوس‘ لیکن جب یہ استعمال کیا اور پوری توجہ سے کیا اور چند ماہ باقاعدہ کیا تو اللہ پاک نے ان کے سپرمز میں طاقت اور قوت پیدا کی اور انہیں اولاد کی نعمت سے نواز دیا۔میں بے اولاد جوڑوںکو اس دوائی کا ضرور مشورہ دوں گا کہ وہ ضرور استعمال کریں۔ جوڑوں کے درد میں مبتلا اعصابی کھچاؤ میں مبتلا پٹھوں کے روگ میں مایوس لوگ یہ اماں کا ٹوٹکہ ضرور استعمال کریں۔ ایسے مرد جو اپنی مردانہ طاقت کھوبیٹھے ہوں بس میرا اشارہ ہے کہ وہ یہ اماں کا ٹوٹکہ اعتماد سے استعمال کریں ان کی اولاد ہے یا نہیں ہے بس وہ اگر اپنی طاقت و قوت دائمی رکھنا چاہتے ہیں وہ یہ لفظ چاہتے ہیں کہ ’’مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا‘‘ تو پھر بلاججھک یہ چیز استعمال کریں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ھوالشافی: ثابت مونگ ایک کلو‘ بادام گری ایک پاؤ‘ پسی ہوئی چینی لیکن بہتر ہے کہ دیسی شکر استعمال کی جائے ورنہ چینی بہتر ہے جس میں کیمیکل استعمال نہ ہوئے ہوں ایک کلو‘ پستہ ایک چھٹانک‘ سونف آدھا پاؤ‘ ناریل کھوپرا ایک پاؤ‘ پھول مکھانے آدھا پاؤ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ چاروں گوندیں ایک پاؤ‘ نشاستہ ایک پاؤ‘ اسپغول کا چھلکا آدھا پاؤ‘ دیسی گھی ڈیڑھ کلو۔بنانے کا طریقہ: ثابت مونگ کو بھون لیں بعدمیں اس کا آٹا بنالیں۔ دیسی گھی میں چاروں گوندیں براؤن کریں اور کوٹیں‘ پھر پھول مکھانے بھی دیسی گھی میں براؤن کریں اور کوٹیں۔ بادام گھی میں براؤن کرکے کوٹ لیں۔ سونف کو بھی براؤن کرکے اس کا آٹا بنالیں یعنی سب دیسی گھی میں۔نشاستہ کو بھی گھی میں براؤن کریں باقی پستہ اور چھوٹی الائچی کو براؤن کیے بغیر ہلکا کوٹ لیں آخر میں تمام اجزاء کو ملا کر گھی میں بھون لیں اور پسی ہوئی چینی ملادیں۔ خوب مکس کریں اس کے بعد ناریل کھوپرا اور اسپغول کا چھلکا ملا دیں تمام اشیاء ملانے کے بعد ایک کھلے برتن میں ٹھنڈا کریں اور ٹکڑوں میں کاٹ دیں واضح رہے آخر میں تمام اجزاء کو جب بھونیں تو بالکل ہلکی آنچ ہو اور زیادہ دیر تک اس کو بھونیں جلے بھی نا اور اجزاء بھی خوب محفوظ رہیں۔ فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 298 reviews.