Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 13

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

ں میں یاد رکھیں۔ چنبل کا نسخہ (حافظ غلام محمد مستری‘ سرگودھا) محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تقریباً گزشتہ آٹھ ماہ سے عبقری میگزین پڑھ رہے ہیں‘ بہت اچھی معلومات ہوتی ہیں‘ ہم سب بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ میں کچھ نسخے عبقری قارئین کو ہدیہ کے طور پر تحریر کررہا ہوں‘ یقیناً قارئین اس ہدیے سے بے انتہا فوائد حاصل کریں گے۔ چنبل کیلئے انوکھا اور لاجواب سنیاسی نسخہ: آج سے پینتیس سال پہلے کی بات ہے میرے ایک قریبی عزیز کے پاؤں اور ہاتھوں کے اوپر والے حصہ میں اتنی شدید قسم کی چنبل ہوئی کہ دیکھ کرکراہت محسوس ہوتی تھی‘ پھر یوں ہوا کہ کچھ عرصہ کے بعد میری ملاقات اس عزیز سے ہوئی تو میں اسے دیکھ کر حیران ہوگیا کہ وہ تو بالکل ٹھیک تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کس طرح ٹھیک ہوئی؟ تو اس نے بتایا کہ ایک دن ایک سنیاسی آیا تو اس نے مجھے یہ درج ذیل نسخہ بتایا:۔ ھوالشافی: خالص سرسوں کا تیل ایک پاؤ‘ پیاز درمیانہ ایک عدد‘ لہسن (تھوم) آدھی گنڈی‘ کوڑ تمبا سبز ( تازہ ہو تو ایک عدد‘ خشک ہو تو دو عدد) مروکڑی کی سات ڈوڈیاں اسے کنہاری بھی کہتے ہیں۔ (زمین پر عام ہوتی ہے۔ اس پر کانٹے بہت ہوتے ہیں‘ ساون کے مہینے میں عام مل جاتی ہے۔ ورنہ پنساریوں سے جب چاہیں خرید لیں) تھوڑے سے نیم درخت کے پتے (تقریباً ایک مُٹھ) یہ کل چھ چیزیں ہیں۔ سرسوں کا تیل گرم کرکے اس میں درج بالا چیزیں جلاکر جب سب چیزیں سیاہ ہوجائیں تو ان کو اتار لیں۔ ان کو کڑاہی میں رگڑیں اور پھر تھوڑی دیر ایسے ہی رہنے دیں تاکہ تیل اوپر آجائے۔ پھر تیل کو نتھار کر علیحدہ کرلیں۔ اگر کان میں درد ہو تو اس تیل کے چند قطرے ڈالیں درد کم ہوجائے گا۔ اگر خارش ہو تو یہ تیل صبح و شام لگانے سے تقریباً ایک ہفتہ کے اندر اندر آرام آجائے گا۔ دوسری بچی ہوئی اشیاء کو مرہم بنالیں اور صبح و شام جہاں چنبل ہے وہ جگہ عام صابن سے دھوئیں اور پھر خشک ہونے پر درج بالا مرہم لگائیں جتنی بھی زیادہ چنبل ہوگی انشاء اللہ پندرہ دن کے اندر اندر ٹھیک ہوجائے گی۔ میں نے کافی لوگوں کو بتایا ہے سب ٹھیک ہوگئے ہیں۔ بہت سستا علاج ہے کرکے دیکھیں اور مجھ ناچیز اور ادارہ عبقری کیلئے دعا کیجئے۔ نوٹ: اگر زخم زیادہ ہے تو مرہم لگائیں۔ اگر کم ہے تیل لگائیں۔ دوسری دوا یہ ہے:۔ دل روز‘ بیٹنوویٹ کریم:دن میں ایک وقت درج بالا مرہم جو آپ نے تیار کی ہے وہ لگائیں اور شام کو یہ دوسری دوائیں لگائیں۔ یہ مجرب ہے۔ یہ دونوں درج ادویات میڈیکل سٹور سے عام مل جاتی ہیں۔ یہ بھی چنبل کیلئے اچھی ہیں۔ درد گنٹھیا کا لاجواب علاج یہ واقعہ تقریباً 1967ء کا ہے‘ ہماری رہائش ضلع ملتان میں تھی تو میری والدہ کو ٹانگ کا درد پاؤں کے انگوٹھے سے لے کر کولہے تک انتہائی شدت سے ہوتا تھا۔ درد کی وجہ سے وہ اپنی ٹانگ سیدھی نہیں کرسکتی تھیں۔ بہت علاج کرائے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ اس وقت حکیم یا ڈاکٹر وغیرہ بہت کم ہوتے تھے اس وقت میری عمر 15 سال کی تھی اب میری عمر 56 ہے۔ان دنوں ہماری گلی میں ایک سنیاسی آیا میرا بھانجا اسے گھر لے آیا۔ کیونکہ درد کی وجہ سے میری والدہ چل پھر بھی نہیں سکتی تھیں۔ تو اس سنیاسی نے ایک دوائی دی ایک ہفتہ کی دوائی تھی۔ایک رتی مکھن کے ساتھ صبح نہار منہ کھائے‘ دوسری درد والی جگہ پر مالش کریں‘ ایک ہفتہ علاج کیا تو میری والدہ اس طرح ٹھیک ہوگئی تھیں کہ جیسے پہلے کبھی درد ہوا ہی نہ ہو۔ میری والدہ 1982ء تک زندہ رہیں مگر کبھی دوبارہ درد نہیں ہوا۔ اس سنیاسی نے یہ دوائی بھی دی جو کہ میں آپ جناب کی خدمت میں حاضر کرنے والا ہوں۔ ہم نے یہ دوائی صرف ایک مرتبہ بنائی جس سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ دوبارہ بنانے کا آج تک موقع ہی نہیں ملا۔ دوائی بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:۔ جئی سکری بوٹی ایک تولہ‘ بدکڑی بوٹی ایک تولہ‘ تیزمل بوٹی ایک تولہ‘ واہ سوس بوٹی ایک تولہ۔ یہ سب بوٹیاں برابر ایک ایک تولہ لے کر سفوف بنالیں اور ایک پاؤ گائے کا خالص دودھ لے کر ایک مٹی کی ہنڈیا بمعہ ڈھکن چھوٹی ہو‘ یہ سب چیزیں اس ہنڈیا میں ڈالیں اور ڈھکن کسی چیز مٹی وغیرہ سے بند کردیں اور پھر تقریباً چار یا پانچ اُپلے لے کر ان کی آگ جلائیں اور اس آگ پر اس ہنڈیا کو رکھ دیں‘ ہنڈیا کے اردگرد بھی اُپلے رکھیں اور اوپر بھی تاکہ درمیان میں ہنڈیا ہو اوراردگرد آگ ہو۔ جب آگ ٹھنڈی ہوجائے تو ہنڈیا نکال لیں پھر جو دوا ڈھکن کے ساتھ لگی ہوئی ہو گی وہ مکھن کے ساتھ کھانی ہے اور جو نیچے ہوگی وہ سرسوں کے تیل میں ملا کر درد والی جگہ پر مالش کریں۔درج بالا جڑی بوٹیاں بڑے پنساریوں کی دکانوں سے مل جاتی ہیں۔ اگر ہچکی رکتی نہ ہو: اگر کسی کی ہچکی رکتی نہ ہو تو پرانی چارپائی کی تھوڑی سی مونج لے کر حقہ میں تمباکو کی جگہ رکھ کر دو تین کش لگائیں فوراً ہچکی رک جائے گی۔ حسن و شباب کے قاتل مرض کا روحانی علاج: اگر کسی کو احتلام کی شکایت ہو تو نماز عشاء کے بعدجب سونے کا ارادہ کرلیں تو باوضو ہوکر اپنے سینے کے اوپر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا نام شہادت کی انگلی کے ساتھ لکھیں۔ انشاء اللہ چند دن کرنے سے اسے کبھی دوبارہ احتلام کی شکایت نہیں ہوگی۔ ناف پڑنے کی شکایت کا علاج: دوسرا ناف کے اوپر عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) کا نام شہادت کی انگلی سے اس طرح لکھیں کہ میم کا دائرہ ناف کے باہر آئے اور ناف میم کے اندر آئے۔حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے نام سے شیطان ڈرتا ہے۔ انشاء اللہ چند روز کرنے سے جس کو ناف پڑنے کی شکایت ہو وہ فوراً دور ہوجائے گی۔ پھوڑا پھنسی‘ گوہانجنی کا دم:جس کسی کو بھی زہرباد یا پھوڑا پھنسی ہو یا آنکھ پر گوہانجنی وغیرہ ہو تو سورۂ فیل پڑھ کر پھونک ماریں بہت جلد آرام آجائے گا۔ دن میں تین بار یہ عمل کریں۔ طریقہ یہ ہے:۔ الم تراکیف سے شروع کریں‘ فیل پر پہنچ کر تین بار انگشت شہادت درد والی جگہ پر گول دائرے کی شکل میں گھمائیں پھر انگلی اسی جگہ روک کر آگے پڑھیں جب ابابیل پر پہنچیں تو تین بار پھر اسی طرح انگشت شہادت دائرے میں گھمائیں۔ اسی طرح انگلی روک کر پھرآگے پڑھے۔ پھر سجیل پر تین دفعہ انگلی دائرے کی شکل میں پھیر کر آگے پوری سورۂ مکمل کرکے پھونک ماردے۔ یہ عمل ایک وقت میں تین دفعہ دہرانا پڑتا ہے۔ انشاء اللہ درد وغیرہ میں کمی آجائے گی۔ دن میں تین وقت کرنا پڑتا ہے۔ صبح‘دوپہر‘ شام۔ یہ عمل بھی میرے بزرگوں کا بتایا ہوا ہے۔ یہ بھی مجرب ہے۔ میرے پاس کافی لوگ آتے ہیں اور ٹھیک ہوکر جاتے ہیں۔ اکیس دن تک اکیس دفعہ ہر روز پڑھتے رہیں تاکہ زکوٰۃ ادا ہوجائے۔ بھگندر کا شہد سے علاج (محمدجمیل‘ چیچہ وطنی) محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ’’شہد کے کمالات‘‘ جو کہ میں نے چیچہ وطنی سے خریدی تھی اس میں لکھا ہے کہ شہد سے اپنا کوئی تجربہ بتائیں تو میرا تجربہ یہ ہے کہ مجھے شدیدخطرناک قسم کا بھگندر تھا۔ میں صرف نیم گرم پانی ایک گلاس میں دو چمچ شہد ملا کر پیتا رہا اور کچھ ہی عرصہ کے بعد میں بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ابتدائی برص کا آسان مجرب علاج (قاری محمد مظہرحسین‘ منڈی جہانیاں) مجھے اچانک برص کی بیماری لگ گئی‘ مختلف جگہوں پر سفید دھبے جسم پر نمودار ہوئے مجھے بہت پریشانی ہوئی ایک حکیم صاحب کا ان ہی کے میگزین میں اشتہار پڑھا کہ برص پھلبہری لاعلاج مرض نہیں ہے۔ میں ڈرتا ڈرتا ان حکیم صاحب کے مطب پر گیا‘ ڈر یہ تھا کہ حکیم کوئی ٹھگ لٹیرا نہ ہو‘ میں نے وہاں اُس حکیم کے دفتر جاکر ان سے ملاقات کا ٹائم لیا۔ تین ماہ بعد میری باری آئی اور جب میںنے ان حکیم صاحب کو دیکھا تو ماشاء اللہ چہرے پر نور سجا تھا‘ ڈاڑھی مبارک عین سنت کے مطابق رکھی ہوئی تھی اور ان کا نام تھا حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب دامت برکاتہم العالیہ اس نام سے تو آپ بھی یقیناً بہت اچھی طرح واقف ہوں گے۔ بہرکیف میں نے ان کو اپنے برص کے بارے میں بتایا تو انہوں نے پوچھا کہ کتنا عرصہ ہوا ہے میں نے عرض کی کہ تھوڑا عرصہ ہوا ہے۔ ابتدائی برص ہے۔ انہوں نے کہا اس کیلئے دوا کی ضرورت نہیں ہے بس آپ کچی لسی اور شربت بزوری استعمال کریں‘ انشاء اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی۔ میں نے اس پر عمل کیا اور الحمدللہ آج بالکل ٹھیک ہوں۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں توجہ فرمائیں!: نوجوان لڑکے لڑکیوں کو چہرے پر کیل ‘ دانے وغیرہ نکل آتے ہیں اس کیلئے ایک بہترین آسان آزمودہ عمل ہے۔ فرض نماز کے بعد درود ابراہیمی ایک مرتبہ پڑھ کر اپنی شہادت والی انگلی ( دائیں ہاتھ کی) منہ میں ڈال کر کیل دانے وغیرہ پر لگائیں۔ انشاء اللہ پانچ نماز وں میں لگانے سے کیل دانے وغیرہ بالکل ختم ہوجائیں گے اور ان کے نشان ہوں گے تو وہ بھی کچھ عرصہ بعد حیرت انگیز طور پر ختم ہوجائیں گے اور آپ کی جلد نہایت چمکدار اور پرکشش ہوجائے گی۔انشاء اللہ۔ فنگس انفیکشن کا لاجواب ٹوٹکہ (ثروت‘ لاہور) ایک لاجواب اور مفید ٹوٹکہ جو ناخنوں میں فنگس انفیکشن (Fungus Infection) ہوجاتی ہے اس کیلئے یہ میرا آزمودہ ہے۔ میرا پورا ناخن اس وجہ سے اتر گیا تھا۔ میں نے فنگس انفیکشن کی کریمیں بھی بہت استعمال کیں لیکن فائدہ صرف وقتی ہوتا۔ پھر میں نے سرسوں کا تیل ڈراپر میں ڈال کر ناخن پر لگانا شروع کردیا جب بھی پاؤں تو دھوتی تو پاؤں خشک کرکے سرسوں کا تیل لگالیا کرتی تھی۔ کچھ ہی عرصے کے بعد ہی میرا پرانا ناخن مکمل طور پر اتر کر نیا ناخن نکل آیا۔ میرے پہلے ناخن کا رنگ اور ساخت اتنی اچھی نہ تھی لیکن جب نیا ناخن نکلا وہ بہت ہی خوبصورت تھا جس کی وجہ سے میرے پاؤں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انشاء اللہ جو بھی استعمال کرے گا اسے ضرورفائدہ ہوگا۔ سردیوں میںایڑیاں خوبصورت بنانے کا راز (ا۔م) سردیوں میں اکثر ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں تو ہمارے گھروں میں یہی نسخہ استعمال ہوتا ہے ‘ اس نسخہ کے استعمال سے ایڑیاں ناصرف صحیح ہوجاتی ہیں بلکہ نہایت نرم و ملائم اور خوبصورت ہوجاتی ہیں۔ نسخہ یہ ہے:۔ آدھ پاؤ سرسوں کا تیل لیکر فرائی پین میں ڈال کر پکائیں‘ ساتھ ہی ایک موم بتی درمیانہ سائز لے کر اس کے ٹکڑے کرکے پکتے ہوئے تیل میں ڈال دیں۔ چمچہ ہلا کر نیچے اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر کسی شیشی میں محفوظ کرلیں۔ یہ ایک طرح کی ویزلین بن جاتی ہے رات کو سوتے وقت ایڑیوں پر لگائیں اور جراب پہن لیں‘ صبح اٹھ کر کسی اچھے صابن سے نیم گرم پانی کے ساتھ پاؤں دھولیں۔ جوئیں مارنے کا نسخہ: سکول میں پڑھنے والی بچیوں ‘ خاص کر پرائمری کلاس کے بچے اور بچیوں کے سر میں اکثر جوئیں پڑجاتی ہیں۔ ان کیلئے جوئیں مارنے کا ایک سادہ اور نہایت سستا ٹوٹکہ حاضر خدمت ہے:۔ فنائل کی ایک عدد گولی لے لیں اور پیس کر پاؤڈر بنالیں اورسرسوں کے تیل میں ملا کر ہلائیں یہاں تک کہ گولی تیل میں مکس ہوجائے ۔ چھٹی والے دن بچی کے سر میں صبح کےوقت فینائل والا تیل لگائیں‘ دو گھنٹہ بعد سر دھولیں۔ جوئیں ناصرف مرجائیں گی بلکہ دوبارہ کبھی سر میں ہونگی بھی نہیں۔ ککرے کا شہد سےعلاج: اکثر آنکھوں میں ککرے کی بیماری ہوجاتی ہے جس سے آنکھوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ میں تو شہد کی صرف ایک سلائی صبح کے وقت آنکھوں میں ڈال لیتی ہوں پھر دس پندرہ منٹ بعد پانی کے چھینٹے مار لیتی ہوں۔ آنکھیں بالکل ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے بھی اسی طرح کرتی ہوں۔ ساتھ اس آیت کا ورد بھی رکھتی ہوں نہ کبھی آنکھیں خراب ہوتی ہیں اور نہ ہی نظر کمزور ہوتی ہے اور سونے پر سہاگہ یہ کہ آنکھیں نہایت خوبصورت اور پرکشش ہوجاتی ہیں۔ آیت یہ ہے:۔ فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ نظربد سے اب گھبرانا چھوڑیں! (ح۔ش) اگر آپ خوبصورت اور پرکشش ہیں اور بار بار آپ نظربد کا شکار ہوجاتے ہیں تو اب گھبرانا چھوڑیں اور درج ذیل عمل کریں اور نظربد سے چھٹکارا حاصل کریں۔ ہمارے محلے میں ایک مسجد کے امام ہیں وہ اکثر لوگوں کو نظربد‘ بخار‘ سردرد کیلئے کچھ پڑھ کر دم کرتے ہیں اور مریض فوراً ٹھیک ہوجاتا ہے۔ وہ کئی سالوں سے یہ عمل کررہے ہیں۔ میں نے انہیں بتایا کہ اگر آپ یہ عمل مجھے بتا دیں تو میں اسے عبقری میگزین میں ارسال کروں گا تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ ہو۔ انہوں نے درج ذیل عمل مجھے بتایا ۔ اول و آخر تین بار درود شریف‘ تین بار سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ اور آخر میں یہ دعا اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَھَامَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّۃٍ ( سنن ابی داؤد کتاب السنۃ باب فی القرآن) ہمارے محلے میں ایک چھوٹی سی بچی کو شدید بخار تھا‘ کافی دن مختلف ڈاکٹروں سے ادویات لانے کے باوجود بخار ٹھیک نہیں ہورہاتھا ۔ امام صاحب نے یہی عمل پڑھ کر دم کیا تو اللہ نے اسے صحت دے دی۔ اب کوئی داغ بچ کر دکھائے: ہمارے گھر کے سامنے دھوبی ہیں ان کا اس پیشے سے کئی سال سے تعلق ہے‘ میرے والد صاحب کاروں کی مرمت کا کام کرتے ہیں‘ ابو کے کپڑوں پر کالے دھبوں کے نشان پڑجاتے تھے‘ وہ نہیں اترتے تھے۔ انہوں نے ایک نسخہ بتایا کہ دھبوں پر سرسوں کا تیل ڈال کر اس پر تھوڑا سا سرف ڈال کر برش سے صاف کریں‘ وہ داغ دھبے اتر جائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 279 reviews.