Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 6

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

چہرے کی شگفتگی و تروتازگی

روزانہ عرق گلاب استعمال کریں۔ گندم کا آٹا آدھ پاؤ، سرکہ ایک کھانے کا چمچ ملا کر لیپ تیار کریں اور کیل مہاسوں پر دن میں دو مرتبہ پانچ پانچ منٹ کیلئے لگائیں‘ جلد ہی افاقہ ہوگا۔

شگفتہ اور ملائم جلد کا راز

ایک پکا ہوا کیلا لے کر اس کا گودا نکال لیں اور اس میں ایک چائے والا چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس سے آپ کی جلد شگفتہ اور ملائم ہوجائے گی۔ ایک چمچ لیموں کا رس اورایک چمچ ٹماٹر کا جوس لیں۔ دونوں کو اچھی طرح  ملانے کے بعد چہرے پر لگائیں اس سے آپ کی جلد شگفتہ اور ملائم ہوجائے گی۔

داغ ‘ چھائیوں کا بہترین علاج

کھانا کھانے سے پہلے لیموں کی سکنجبین استعمال کریں جس میں تھوڑا سا پسا ہوا ادرک شامل ہو۔ ہر روز صبح کے وقت لیموں کاٹ کر اس کے دونوں ٹکڑوں پر نہانے والا صابن لگا کر چہرے پر ملیں‘ پھر بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کے داغ اور چھائیوں کیلئے اچھی تدبیر ہے۔

چہرے کا رنگ گلابی اور جسم خوبصورت

کلونجی نہارمنہ خالص زیتون کے تیل کے ساتھ کھانے سے چہرے کا رنگ گلابی ہوجاتاہے۔ جسم کو خوبصورت اور طاقتور بنانے کیلئے ہفتہ میں کم ازکم ایک دن خالص زیتون کے تیل کی مالش کریں۔

ستر بیماریوں سے شفاء پائیں

حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا’’زیتون کا تیل کھاؤ اور لگاؤ یہ ایک مبارک درخت ہے اس میں ستر بیماریوں سے شفاء ہے۔‘‘ (ترمذی، ابن ماجہ)

خون صاف‘ رنگت میں عجب نکھار

جسم کا خون صاف کرنے کیلئے روزانہ انار استعمال کریں۔انار کھانے سے جسم کا رنگ گلابی ہوجاتاہے۔ ایک گلاس پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے سے پورے جسم کی صفائی کیساتھ ساتھ رنگت نکھر آتی ہے۔ اگر تازہ زخم پر شہد کا پھاہا رکھ دیا جائے تو زخم جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ مفید ہے۔

جسم کو خوبصورت بنائیں‘ دودھ مکھن اور شہد کھائیں

جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے روزانہ اپنی خوراک میں دودھ، مکھن اور شہد کا استعمال کریں۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس گاجر کا جوس استعمال کرنے سے خون کی خرابی دور ہوجاتی ہے۔ خون کی خرابی اور الرجی کے دانوں کیلئے روزانہ آدھا کلو مالٹے کھائیں کم از کم ایک ہفتہ تک۔ آپ کے جسم کی رنگت نکھر آئے گی اور خون صاف ہوجائے گا۔

تمام جلدی امراض کیلئے

 سات دانے عناب لے کر ایک گلاس پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح کو ہاتھ سے مسل کر یہ پانی نہار منہ پی لیں۔ شہد اور گاجر کا رس ملا کر پینے سے جلدی امراض ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

خون کی خرابی دور وہ بھی بالکل مفت

نیم کی چھ یا سات کونپلیں ( نیم کے درخت کی چھوٹی پتیاں جو نئی نئی نکلی ہوں) سات دن تک صبح نہار منہ پانی کےساتھ کھائیں اس سے آپ کے خون کی خرابی دور ہوجائے گی۔ انار کی چھ یا سات کونپلیں صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔

پھوڑے‘ پھنسی، زخم کا روحانی علاج

شہادت کی انگلی زمین پر رکھو تاکہ انگلی کو مٹی لگ جائے پھر یہ دعا پڑھ کر زخم، پھنسی وغیرہ کے چاروں طرف انگلی گھماتے ہوئے دم کریں۔

بِسْمِ اللہِ تُزْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا۔ میں اللہ کے نام کے ساتھ (برکت حاصل کرتا ہوں) اس میں ہماری زمین کی مٹی ملی ہوئی ہے‘ ہمارے بعض کے لعاب شامل تاکہ ہمارا بیمار شفا پائے ہمارے پروردگار کے حکم سے‘‘ (بخاری، مسلم)

الرجی اور دانوں کا علاج

بعض ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عہنم سے روایت ہے حضور نبی کریم ﷺ ایک دن میرے پاس تشریف لائے اس وقت میری انگلی میں دانہ نکلا ہوا تھا۔ آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس ذرپرہ ( ایک دوا ہے جو حکیم سے مل جاتی ہے) ہے۔ میں نے کہا جی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اس پر لگاؤ اور یہ کہو اَللّٰھُمَّ مُصَغِّرَ الْکَبِیْرِ وَمُکَبِّرَاَلصَّغِیْرِ صَغِّرْ مَابِیْ اے بڑے کو چھوٹا اور چھوٹے کو بڑا بنانے والے اللہ مجھے جو چیز پیش آئی ہے اسے چھوٹا کردے۔ (الاذکار ابن سنی)

چیچک، موتی، بخار اور دوسرے تمام امراض کیلئے

صبح و شام سات بار سورۂ فاتحہ بمع بسم اللہ پڑھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ اول و آخر درود ابراہیمی بھی پڑھیں۔

چھائیوں سے اپنا حسن ماند مت ہونے دیں بیماری کے اسباب

کیل، مہاسے اور چھائیاں، داغ دھبے حسن کو ماند کردیتے ہیں ان کی وجہ سے چہرہ بدنما ہوجاتا ہے۔ طبی اعتبار سے کیل، مہاسے، داغ دھبے اور چھائیوں کی بنیادی وجہ فساد خون ہے یعنی جب کسی بھی وجہ سے خون میں زہریلے مادے شامل ہوجائیں تو جلدی بیماریاں ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جن خواتین کا ماہانہ نظام ٹھیک نہیں ہوتا ان کے چہرے پر بھی چھائیوں کے نشان بن جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں حد سے زیادہ میٹھی اور چٹ پٹی غذاؤں کے استعمال سے بھی کیل، مہاسے اور چھائیوں کی شکایت ہوسکتی ہے۔حسن و آرائش کی مصنوعی چیزوں یعنی بازاری کریمیں، کاسمیٹک سے چہرے کی حساس جلد پر بہت منفی اثرات پڑتے ہیں جس کے نتیجے میں سکن کی قدرتی ساخت خراب ہوجاتی ہے اور چہرے پر دانوں کے ساتھ ساتھ داغ دھبے بھی بن جاتے ہیں۔

چہرے کی شگفتگی اور رعنائی ختم ہونے کی علامات

مذکورہ بالا اسباب کے نتیجے میں چہرے پر پیپ بھرے دانے نکلنے لگتے ہیں اور ان دانوں کو نوچ دیا جائے تو جلد پر ایک گہرا نشان رہ جاتا ہے۔ چہرے کی جلد کھردری اور سخت ہونے لگتی ہے۔ ناک اور گالوں پر کالے اور سرخ رنگ کی چھائیاں بن جاتی ہیں۔ جو بہت ہی بدنما لگتی ہیں۔ چہرے کی شگفتگی اور رعنائی ختم ہوجاتی ہے۔ بیماری کا علاج

جلد کی حفاظت کیلئے جو لوگ کیمیائی چیزیں استعمال کرتے ہیں وہ درحقیقت اپنی بیماری میں اضافہ کرتے ہیں کیونکہ مصنوعی چیزوں سے جلد کی ساخت میں خرابی ہونے لگتی ہے۔ قانون علاج کے تحت جب تک خون میں شامل زہریلے مادوں کو خارج نہ کیا جائے جلدی بیماریوں سے نجات نہیں مل سکتی۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ خوردنی دواء بھی استعمال کی جائے۔نسخہ حاضر خدمت ہے۔ ھوالشافی: برگ شاہترہ 30 گرام، چرائتہ نیپالی 50 گرام، سرپھوکہ 40 گرام، صندل سفید اصلی 50 گرام، برگ سنا 30 گرام، برگ نیم 40 گرام، رسونت خالص 50 گرام، چاکسو مقشر 50 گرام، کشنیز 50 گرام، شہد خالص حسب ضرورت۔ بنانے کا طریقہ: چاکسو کو کڑاہی میں بھونیں اور پھر تمام ادویات کے ہمراہ باریک سفوف بنائیں۔ اس سفوف میں شہد خالص حسب ضرورت ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ مقدار خوراک: ایک گولی صبح ناشتے کے بعد اور ایک گولی رات کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔پرہیز و احتیاط: مرچ مصالحے، کھٹی چیزیں اور زیادہ میٹھی اشیاء اور گرم تاثیر والی غذائیں مثلاً گوشت، انڈا، مرغی، مچھلی، بینگن، دال مسور اور بازاری چیزوں سے گریز کریں۔

نباتاتی فلٹر سے حسن کا نکھار

یہ نسخہ نباتاتی فلٹر ہے جو خون کو صاف کردیتا ہے۔ اگر آپ خارش کی وجہ سے رات بھر جاگتے ہیں‘ پھوڑے پھنسی کی وجہ سے جسم کی جلد گل گئی ہے۔ ایگزیما، داد چنبل کے نشان کی وجہ سے لوگ آپ کے قریب نہیں بیٹھتے یا کیل مہاسے، داغ دھبے اور چھائیوں نے آپ کا حسن ماند کردیا ہے تو آپ وقتی آرام دلانے والی کریموں، مرہم یا دوسری ادویات کا سہارا نہ لیں بلکہ یہ نسخہ یقین اور اعتماد کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ چھوت دار بیماریوں مثلاً سوزاک آتشک، ٹائیفائیڈ، ملیریا اور کن پیڑوں کے زہریلے مواد کو نکال کر صحت و تندرستی بخشتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جسم پوری طرح صاف و شفاف اور تروتازہ رہے تو یہ نسخہ متواتر استعمال کریں۔

پیٹ کے کیڑے ختم

آدھ سیر گاجروں کا رس روزانہ پینے سے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجاتے ہیں۔

کمزوری دماغ کا علاج

اگرصبح کے وقت سات عدد مغز بادام کھا کر اوپر سے گاجروں کا جوس دس تولہ دودھ گائے کا دودھ نصف سیر میں ملا کر نوش کریں تو اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔

خون صاف چہرہ شاداب

گاجروں کے موسم میں روزانہ گاجر کے ایک پاؤ جوس میں ایک چمچ شہد ملا کر پینے سے جسم کا تمام خون صاف شفاف ہوجاتا ہے۔ چہرہ اور تمام بدن سرخ و سپید ہوجاتے ہیں۔ یرقان کیلئے بھی نہایت مفید ہے۔

ہرقسم کی تکان دور کرنے کی اعلیٰ تدبیر

ہر قسم کی تکان (خواہ وہ جسمانی ہو یا دماغی) دور کرنے کیلئے شہد ایک عمدہ بلکہ بہترین علاج ہے۔ آپ جب بھی جسمانی یادماغی تکان محسوس کریں تو دو بڑے چمچ خالص شہد کے ایک گلاس گرم پانی میں خوب ملا کر پی لیں۔ تکان موقوف ہوجائیگی اور کچھ ہی دنوں میں چہرے کا رنگ گلابی ہوجائیگا۔ زخم پستان کیلئے: دس تولہتِلوں کے تیل میں پہلے آدھی چھٹانک پیاز کو جلا دیں اس کے بعد آدھی چھٹانک موم ملا کر مرہم بنالیں اس مرہم کو زخم کے اوپر لگاتے رہنے سے زخم دنوں میں بھر آتا ہے۔

لیموں کے صحت افزاء روایتی نسخہ جات

ہمارے ہاں لیموں کا استعمال عام ہے۔ سلاد کا اہم حصہ ہونے کے علاوہ اسے مختلف کھانے پینے کی اشیاء میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ جدید تحقیقات کے مطابق لیموں ہائی بلڈپریشر میں مفید ہونے کے ساتھ دافع درد خصوصیات کا حامل ہے۔

لیموں سےچہرے کے داغ دھبے ختم

ہر روز صبح کے وقت لیموں کاٹ کر اس کے دونوں ٹکڑوں پر نہانے والا صابن لگا کر چہرے پرملیں پھر بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرے کے داغ اور چھائیوں کیلئے مفید تر ہے۔ نوٹ: حساس جلد والے حضرات اس طریقہ کے بجائے لیموں کا رس، گلیسرین اور عرق گلاب برابر مقدار میں ملا کرمحفوظ رکھیں اور سوتے وقت روئی کیساتھ چہرے پر استعمال کریں ویسے ہی فوائد سامنے آئیں گے۔

بدہضمی کیلئے

جن مریضوں کو کھانا اچھی طرح ہضم نہ ہوتا ہو وہ کھانے کے ساتھ آدھا لیموں کو بطور سلاد استعمال کریں۔

دست کیلئے

لیموں کے بیج بھون کر سفوف بنالیں اوربوقت ضرورت یہ سفوف ایک تا دو گرام پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ ہر طرح کےدستوں کو بند کرنے میں مفید ہے۔

لمبے بالوں کیلئے

آملہ خشک سفوف کرکے لیموں کے رس کی مدد سے لیپ کریں اور اسے بالوں کی جڑوں میں مَل کر ایک گھنٹے کے بعد پانی سے بال دھولیں۔ چند روز کا باقاعدہ استعمال بالوں کو لمبا، گھنا اور پرکشش بنادیتا ہے۔

بھوک کی کمی کیلئے

لیموں کا چھلکا خشک کرکے سفوف بنائیں اور ایک گرام صبح، دوپہر اور شام پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ بادی اور چکنائی والی اشیاء سے پرہیز کریں۔

ہاتھ پاؤں پھٹنا

سوتے وقت پھٹے ہوئے ہاتھوں اور پیروں کو کسی صابن سے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اور ان پر حسب ضرورت لیموں کا رس مل کر تھوڑی سی ویزلین لگالیں۔ چند روز عمل سےہاتھ پیر پھٹنے کی شکایت رفع ہوجائے گی۔

لیموں سے جلد شگفتہ اور ملائم

ایک چمچ لیموں اور ایک چمچ ٹماٹر کا جوس لیں۔ دونوں کو اچھی طرح ملانے کے بعد چہرے پر لگائیں اس سے آپ کی جلد شگفتہ اور ملائم ہوجائے گی۔ دست اور پیچش کا علاج: گرم دودھ میں لیموں کا رس ملاکر پینا پیچش اور جلاب کیلئے مفید ہے۔ مقدار: ایک کپ گرم دودھ میں آدھا لیموں نچوڑ کر۔

خارش کیلئے

ناریل کے پانی ایک پاؤ میں دولیموں کا رس ملا کر اسے جوش دیں۔ اس گاڑھے آمیزے کو خارش کے دانوں پر لگائیں۔ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

طبی مشورے

تیزابیت کیلئے

بادیان (سونف) کا سفوف ایک گرام صبح‘ دوپہر‘ شام پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ مفید ہے۔

پرہیز

تلی ہوئی ترش اور ثقیل غذاؤں سے پرہیز کریں۔ برف اور برف سے بنی ہوئی اشیا استعمال نہ کریں۔

نکسیر کیلئے

برگد (بوڑھ) کے سرخ رنگ کے پتے لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر باریک پیس لیں اور مریض کی پیشانی پر لیپ کردیں۔ نکسیر میں مفید ہے۔ اگر نکسیر نہ رکے تو تھوڑی دیر بعد دوبارہ یہی عمل کریں۔ پرہیز: گرم غذا اورگرمی کی دھوپ میں چلنے پھرنے سے اجتناب کریں۔ پیچش کیلئے: چھلکا اسپغول 5 گرام، 250 گرام دہی میں ملا کر صبح و شام استعمال کریں۔پرہیز: تلی ہوئی اشیاء، تیز مرچ مصالحہ اور گوشت کا استعمال نہ کریں۔

کمزوری نظر کا علاج

ہڑڑ، بہیڑا، آملہ تینوں کے دس دس گرام چھلکے لیں۔ تمام ادویہ کے ہموزن شکر ملا کر سفوف بنائیں۔ صبح و شام 2 گرام پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ پرہیز: قریب سے ٹی وی و کمپیوٹر دیکھنے‘ باریک بینی‘ دماغی محنت ومشقت سے پرہیز کریں۔ ترش، مرغن اور میدہ سے بنی غذاؤں سے اجتناب کریں۔

سر چکرانا

آملہ 10 گرام، خشک دھنیا 10 گرام، گل نیلوفر10 گرام لےکرسفوف تیار کریں۔ صبح و شام ایک گرام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ پرہیز: دماغی کاموں اور سوچ بچار سے پرہیز کریں۔

ہاتھ پیر اب سُن نہیں ہونگے

روزانہ آدھا لیموں اور ایک چمچہ شہد ایک گلاس پانی میں ملا کر پئیں کم از کم 40 دن، انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔خشک خوبانیاں گیارہ عدد رات کو پانی میں بھگو کر کم از کم 40 دن تک صبح کھائیں، انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔کلونجی گیارہ دانے کم از کم روزانہ پانی کے ساتھ کھائیں۔

جگر کی کمزوری کیلئے

جگر کی کمزوری کی وجہ سے پتلے دست آتے ہوں‘ بھوک کم لگتی ہو‘ ہاضمہ کمزور ہو تو آم کےخشک پتوں کی چائے بغیر دودھ کے استعمال کریں۔ چھ ماشہ آم کے پتوں کو سایہ میں خشک کرکے پاؤ بھر پانی میں جوش دیں۔ آدھ پاؤ پانی رہنے پر چھان کر کسی قدر چینی ملا کر صبح و شام پئیں۔جگر کی کمزوری کا سب سے سستا علاج ہے۔

اکسیر تلی

پختہ میٹھے آموں کا رس ایک چھٹانک لے کر اس میں ایک تولہ شہد شامل کرکے روزانہ پئیں کچھ عرصہ کے استعمال سے تلی کا ورم دور ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 270 reviews.