Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 3

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

خوشی اور بے فکری مفید ہے اور نفسیاتی کدورتیں رنج و غم اور دل کو کمزور کرنے والی دوائیں مضر ہیں جو لوگ قدرتاً توانا اور تندرست ہیں وہ تو جو کھالیں ہضم ہوجاتا ہے مگر متوسط خصوصاً نازک مزاج لوگوں کیلئے نہایت مناسب غذا کا اہتمام ضروری ہے اور غذا کے ذریعہ صحت ٹھیک رہے تو بہت اچھا ہے۔ دواؤں کی ضرورت بھی نہ پڑے اس سلسلے میں سب سے پہلا اُصول تو یہ ہے کہ کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں‘ دو تین لقمے کی بھوک چھوڑ دیا کریں‘ کھانے کے وقت کی پابندی کریں۔ بار بار کھانے سے جگرکمزور ہوجاتا ہے۔ بے بھوک ہرگز نہ کھائیں جو چیزیں بادی‘ ثقیل اور کھٹی مضر صحت ہوں ان سے اجتناب کریں اوربازاری غیر صاف چیزیں ہرگز نہ کھائیں۔تیل اور بینگن میں سوداویت ہے اس لیے انہیں کم کھائیں۔ بار بار چائے نہ پئیں اس سے بھوک مرتی ہے اور پیشاب کثرت سے آتا ہے۔ خالص دودھ بہت اچھی چیز ہے۔ بناسپتی گھی زیادہ استعمال نہ کریں۔ ورنہ آنتیں کمزور ہوجاتی ہیں۔ بڑا گوشت جو عموماً ناقص ہوتا ہے اس کی یہ بھی پہچان ہے کہ دیر سے گلتا ہے اور کھاتے ہوئے دانتوں میں پھنستا ہے اس کا استعمال نہ کریں۔ بضرورت صرف شوربہ پر اکتفا کریں اورگوشت اگر سبزی میں ڈال دیا جائے تو گوشت کا فائدہ اور سبزی کا ذائقہ دونوں حاصل ہوجاتے ہیں۔ آلو کے ساتھ پالک اور گاجر کے ساتھ میتھی ملائیں۔ ٹماٹر‘ چقندر اور سرسوں کا ساگ بھی خالی نہ پکائیں۔ انڈا، مچھلی، بکری، بچھیا، مرغ اور پرندے کا گوشت اور لوکی تری اور شلجم کی ترکاری عمدہ غذائیں ہیں۔ انڈے کی سفیدی عمدہ چیز نہیں ہے۔ لوکی اور گوشت (دستی کا) حضور نبی اکرم ﷺ کو بہت مرغوب تھا۔ کھجور، شہد، کلونجی اور سرکہ کی بھی حدیث میں تعریف آئی ہے۔ جو چیز موافق نہ ہو اس کی مقدار کم استعمال کریں۔ شلجم لیموں کا اچار یا سرکہ کی چٹنی بالخصوص دال کے ساتھ مناسب ہے۔ گوبھی، مٹر، آلو، بھنڈی، لوبیا اور پیٹھا‘ کدو‘ بادی ترکاریاں ہیں۔ صرف چاول بھی بادی ہوتے ہیں ۔ ماش کی دال اگرچہ مزیدار ہوتی ہے‘ مگر بادی ہے۔ ایسی صورت میں ادرک، گرم مصالحہ اور ہلدی کا استعمال ضرور کریں۔ چاروں دالیں ملا کر پکائیں تو بہتر ہے۔ پراٹھا اور بیسن کے مرکبات قابض ہوتے ہیں اور قبض کسی صورت میں نہ ہونے دینا چاہیے (روٹی کے) آٹے کاتسلی بخش ہونا ہر صورت ضروری ہے کیونکہ خوراک میں قدر مشترک ہے غذا کو متوازن کرلینا چاہیے۔ یعنی کوئی گرم چیز ہے تو اس کے ساتھ ٹھنڈی چیز بھی کھائیں۔ مسور کی دال اور بینگن کے ساتھ گھی یا مکھن کا استعمال کریں۔ میٹھا کم کھائیں‘ موسمی پھلوں کا استعمال کریں۔ بادام کے ساتھ منقیٰ کھائیں۔ دانتوں کو صاف رکھیں۔ تازہ اور صاف پانی پئیں۔ صاف آب و ہوا میں رہیں۔ روزانہ کوئی ورزشی عمل ضرور ہونا چاہے۔ رات کا آرام اور دلی اطمینان بھی ضروری ہے۔ یہ مختصر باتیں صحت کیلئے نہایت مفید ہیں۔

صحت مند زندگی گزارنے کے چند رہنما اصول

(حاجی محمد وارث، راولپنڈی)

غصہ اور جذبات پر قابو رکھیں۔2۔ کسی کام کو کرنے میں غیرضروری جلدی نہ کریں۔ 3۔چینی اور چینی کی چیزوں کی بجائے پھل کھائیں۔ 4۔ تیز ہوا کے خلاف نہ چلیں۔ 5۔تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ 6۔گھی، ملائی، پنیر، ربڑی، حلوا، چکنا گوشت سے پرہیز کریں۔ 7۔ سری پائے، گردے، مغز کھانے سے پرہیز کریں۔ 8۔ دالیں، سبزیاں، مرغی، مچھلی مناسب مقدار میں کھاسکتے ہیں۔ 9۔ نمک کم استعمال کریں۔ 10۔ روزانہ مناسب مقدار میں چہل قدمی کریں۔ 11۔ بھوک رکھ کر کھانا کھائیں۔ 12۔ کفایت شعاری، قناعت پسندی اور یادالٰہی کو اپنائیں۔

دھوپ حسن و صحت بخشتی ہے

(نجمہ عامر‘ گوجرانوالہ)

دھوپ قدرت کا بہترین عطیہ ہے‘ دھوپ نہ صرف ہمارے لیے صحت بخش ہے بلکہ جسم کو بھی کئی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ حیاتین د( وٹامن ڈی) کی کمی میں پیدا ہونے والی بیماری سوکھا کے علاج میں سورج کی روشنی کو بہت اہمیت ہے۔ دھوپ میں ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ دھوپ سے کولیسٹرول کی سطح ڈرامائی طور پر کم ہوجاتی ہے۔ جلد میں Sqvalene نامی ایک کیمیائی مادہ ہوتا ہے جو دھوپ میں حیاتین د کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ سورج کی شعاعوں کا فشار خون پر بھی اثر پڑتا ہے۔ دھوپ سے ہمارے جسم میں حیاتین د بنتا ہے یہ حیاتین سرطان زدہ خلیوں کو بے اثر بناتا ہے۔ حیاتین د قلب کی حفاظت کرتا ہے، دماغی صحت پر بھی سورج کی روشنی کا بہت اثر ہے۔ آنکھوں کے ذریعے سے جو سورج کی روشنی ہمارے جسم کو حاصل ہوتی ہے اس سے طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے اس سے ڈیپریشن ختم ہوتا ہے۔ دھوپ کی شعاعیں انسولین پر اثرانداز ہوکر خون میں گلوکوز کی سطح کم کرتی ہیں جس سے ذیابیطس کا مرض کم ہوجاتا ہے جس موسم میں جسم میں حیاتین د جسم میں سب سے زیادہ ہو تو دانت بھی خراب نہیں ہوتے۔ سورج اللہ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے۔ سورج کی شعاعیں اپنے جسم میں جذب کرکے آپ اپنے بدن میں توانائی کے خزانے جمع کرلیتے ہیں۔ سورج کی شعاعوں سے توانائی حاصل کرنے کا بہترین وقت صبح طلوع آفتاب کے وقت سورج کے سامنے کھڑے ہوکر لمبے لمبے سانس لینا ہے۔خصوصاً نوزائیدہ اور چھوٹے بچوں کی نشوونما کیلئے دھوپ کی شعاعیں نہایت ضروری اور مفید ہیں۔

خوبصورتی اور صحت کیلئے چند آزمودہ نسخے

(آشاذابلہ، لاہور)

کھیرے کا استعمال رنگت کو نکھارتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔ چہرے سے چھائیاں دور کرنے کیلئے علی الصبح لہسن کو دو یا تین قاشیں نیم گرم پانی کے ساتھ کھالیں لیکن دو یا تین قاشوں سے زیادہ مت کھائیں اس سے خون پتلا ہوتا ہے۔٭چہرے کو پرنور اور پرکشش بنانے کیلئے ہر نماز کے بعد سورۂ تغابن ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے چہرہ دھولیں‘ مستقل عمل کریں۔ پانی کو نالی نہ بہائیں۔ ہونٹ کو گلابی رکھنے کیلئے زعفران ملیں اس سے ہونٹ گلابی رہیں گے۔ ہونٹ پھٹتے ہوں یا بہت زیادہ سخت ہوں اس کے لیے رات کو سونے سے پہلے ملائی لگائیں۔ آنکھوں میں ہمیشہ سرمہ لگائیں‘ کاجل سے بینائی کمزور ہوتی ہے اور دن میں آنکھوں کی ورزش بھی کریں۔ ورزش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے سر کو ایک جگہ رکھیں اور آنکھوں کو اوپر نیچے دائیں بائیں لے جائیں سر ادھر کو نہ جائے۔ آنکھیں ورزش کرنے سے خوبصورت ہوتی ہیں۔ ناخن کو مضبوط رکھنے کیلئے لہسن رگڑیں اس سے ناخن جلد بڑھتے بھی ہیں‘ نیل پالش سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے وضو نہیں ہوتا اور نہ ہی غسل‘ نیل پالش کی جگہ لیموں رگڑیں ناخن بے حد خوبصورت ہوجائیں گے۔ انگلیوں میں لچک پیدا کرنے کیلئے ناریل کے تیل سے مساج کریں اور ایک خیالی ’’کی بورڈ‘‘ پر انگلیاں چلائیں۔ خشکی خواہ چہرے کی ہو یا جسم کی نہانے سے پہلے زیتون کے تیل سے مساج کریں۔ بالوں کو خوبصورت رکھنے‘ گرنے سے روکنے کیلئے تیل ضرور استعمال کریں۔ ناریل کا تیل بالوں کیلئے بے حدمفید ہے۔ جس طرح پودے کی نشوونما کیلئے پانی چاہیے اسی طرح بالوں کی نشوونما کیلئے تیل چاہیے۔ تیل لگانے سے سر درد بھی ختم ہوتا ہے خشکی نہیں رہتی بال مضبوط ہوتے ہیں۔ پانی کا کثرت سے استعمال خوبصورتی وصحت کیلئے لا جواب ہے۔ روغن بادام کو پانی میں ملا کر چہرے پرملنے سے چہرہ نکھرتا ہے۔ جن لوگوں کی جلد آئلی ہو وہ ایلوویرا کا گودا ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور کھیرے کے رس میں لیموں کا ایک چمچ ملالیں یہ بھی بہترین رزلٹ دے گا۔ ایلوویرا چہرے کے علاوہ بالوں کیلئے بے حد مفید ہے۔ گرمیوں میں چکنی جلد پر جو دانے نکلتے ہیں انہیں مت چھیڑیں اس کیلئے ایک لیٹر پانی میں چھ چمچ نمک ڈال کر اس پانی سے صبح و شام بلکہ جس وقت یاد آئے منہ دھولیں۔ کہنیوں اور انگلیوں کے پوروں میں کالے نشان ختم کرنے کیلئے کیلے کے چھلکے اور لیموں کے چھلکے کو رگڑیں۔ الٹا ہوکر سونا بہت برا ہے‘ حدیث میں اس کی ممانعت آئی ہے۔ لڑکیوں کیلئے تو یہ بہت خطرنا ک ہے کیونکہ اس سے نسوانی حسن آہستہ آہستہ ختم ہوجاتا ہے۔ جن لوگوں کومیک اپ کرنے کے بعد بہت پسینہ آتا ہو ان کو چاہیے کہ پھٹکڑی چہرے پر مل لیں پھر انڈے کی سفیدی مل لیں۔ کھانے کے بعد ایک چٹکی سونف ضرور استعمال کریں اس سے کھانا ہضم بھی ہوجائے گا اور ڈکار وغیرہ بھی نہ ہوگی۔ کھانے کےد وران پانی سے بچیں مگر جب بہت ہی ضروری ہو تو پانی پی کر اوپر سے دو لقمے کھانے کے کھالیں۔

چھائیاں ‘دانے ‘کیل‘ مہاسے ہمیشہ کیلئے ختم

(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)

یہ نسخہ مڈوائف سے لیا تھا‘ نسخے لے کر عبقری کو دینے کا شوق لگ گیا ہے جس خاتون سے لیا تھا اس کا چہرہ بے حد صاف تھا‘ عرصہ دراز سے اس کو ایسے دیکھتی چلی آرہی تھی۔ یہ راز لینا چاہتی تھی۔اتنے خوبصورت چہرے کا راز کیا ہے؟ یہ نسخہ لینا جوئے شیرلانے کے برابر تھا۔ مڈوائف کے پاس وقت نہیں ہوتا، دوسری مشکل یہ کہ ان کی رہائش اس قدر دور اور ویرانے میںتھی کہ وہاں توجانا ہی بہت مشکل ہے‘ خوف کے مارے جانے کی ہمت ہی نہیں ہوتی بہت کوشش کی‘ مگر مڈوائف سے ملاقات نہ ہوسکی۔ پھر اکتالیس دفعہ سورۂ یٰسین پڑھی‘ صدقات دئیے‘ اس دوران دوبار ملاقات ہوئی مگر محترمہ نے ٹال دیاکیونکہ ان کے پاس بہت سے نسخے تھے مگر اہل محلہ کا کہنا تھا کہ یہ نسخہ آپ کو کبھی نہیں ملے گا مگر میں مایوس نہ ہوئی‘ یٰسین کا ورد جاری رکھا، اللہ کی قدرت کہ اچانک مڈوائف بیمار ہوگئیں‘ ہسپتال داخل ہوگئیں‘ راقمہ کا گھرہسپتال کے قریب تھا‘ اللہ نے موقع دیا دن میں دو بار ہسپتال جاتی، کھانا چائے لے جاتی‘ ایک ہفتہ کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک ہوگئی جس روز ڈسچارج ہونا تھا‘ راقمہ ہسپتال پہنچ گئی ڈسچارج کرا کے اپنے گھر لے آئی۔ دو گھنٹے روکا یوں کچھ بات کرنے کا موقع ملا، چہرے کی خوبصورتی کا رازجاننے کی کوشش کی‘ اللہ کا کرم ہوا وہ خاتون گویا ہوئیں۔ حنظل جس کو کوڑتمہ بھی کہتے ہیں۔ خودرو ہوتا ہے یہ جون جولائی کے موسم میں ہوتا ہے‘ پیلے رنگ کا خربوزہ نما گول ہوتا ہے۔ تازہ ایک حنظل لے لیں اس میں تین ہلدی کی گانٹھیں رکھ دیں اس کا چوکور حصہ کاٹ لیں‘ اندر ہلدی کی گانٹھیں رکھ دیں جو حصہ کاٹا تھا وہ دوبارہ لگادیں۔ اس حنظل کو ایک پلاسٹک کے ڈبے میں اچھی طرح بند کریں۔ ڈھکن کی چوڑی کس دیں۔ اس ڈبے کو لیموں کے یا انار کے درخت کی جڑ کے قریب کھود کر مٹی ہٹا کر اس ڈبے کو دبادیں۔ 31 دن بعد نکالیں‘ ڈبہ کھولیں گی تو اس میں سے بے حد ناگوار بدبو ہوگی۔ اس کے بیج نکال دیں مع چھلکے اور ہلدی کو مل لیں یا کونڈی میں بے حد باریک پیس لیں۔ اب اس میں تین شیشی تبت کریم کی شامل کرلیں۔ رات کوچہرے پر مل لیں اور صبح دھولیں۔ چہرہ صاف ہونے تک اس کو استعمال کریں۔ چہرہ نازک ہوتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ چار تبت کریم ملالیں۔ لاجواب حسن ملے گا۔

نکسیر ہمیشہ کیلئے ختم

ایک عزیزہ کے ساتھ حکیم کے ہاں دوا لینے گئی‘ نکسیر کیلئے دوا لینی تھی‘ وہاں ایک خاتون بیٹھی ہوئی تھیں‘ اس بنچ پر راقمہ بیٹھ گئی‘ ان خاتون نے معلوم کیا کہ نکسیر کی دوا لینے آئی ہوں‘ اب بوڑھی ہو چکی تھیں‘ انہیں بھی نکسیر کا مرض تھا‘ بہت علاج کروائے مگر افاقہ نہ ہوا۔ ایک تجربہ کار مڈوائف نے ایک ٹوٹکہ بتایا۔ اللہ نے اسی سے شفاء عطا فرمائی۔نکسیر جس کو بھی آتی ہو اس مریض کو چارپائی پر سیدھا لٹادیں۔ ایک برتن میں ٹھنڈا پانی بھرلیں اور دھار بنا کر مریض کی ناف پر پانی ڈالیں۔ مسلسل یہ عمل سات دن کریں۔ دوبارہ کبھی نکسیر کا مرض نہیں ہوگا۔راقمہ نے بھی نکسیر کی مریض خاتون کو یہی ٹوٹکہ کرایا تو وہ بالکل ٹھیک ہوگئی‘ گرمی ہو تو پانی میں برف ڈال لیں سردی ہو تو نارمل پانی ہی کافی ہے۔

کراماتی صحت کی گولی

میں جتنی ادارہ عبقری کے کراماتی تیل پر ریسرچ کرتی ہوں اتنی ہی میں حیرت میں ڈوب جاتی ہوں‘ آپ بھی تجربہ کریں اس کو دن میں تین مرتبہ ناک میں ڈالیے جونہی ناک میں ڈراپر سے قطرے ڈالیں گی طاقت سے اندر کی طرف سانس کو کھینچیے آپ کو محسوس ہوگا کہ کراماتی تیل پورے تالو میں پھیل چکا ہے چین محسوس ہوگا‘ حیرانی ہوگی کہ پورے تالو پر کیسے پھیل گیا؟ بظاہر کوئی ایساذریعہ نظر نہیں آتا، بڑی فراخی کے ساتھ ناک میں قطرے ڈالیے۔ سانس اندر کی طرف کھینچتی جائیں آپ محسوس کریں گی، ناف تک یہ قطرے پہنچ جاتے ہیں۔ رات کو ایک چمچ کراماتی تیل دودھ کیساتھ پی لیجئے۔ صبح جب بیت الخلا جائیں گی تمام غیرضروری الائشیں پیٹ سے نکال دے گا۔ گلا ہمیشہ صاف رہے گا‘ دن میں تین مرتبہ یہ عمل دہرائیے‘ جب یہ عمل کریں گی تو اس کے فوائد جان کرحیرانی ہوگی۔ کراماتی تیل میں ایسی خصوصیات ہیں کہ منہ‘ گلے‘ تالو اور حلق کا کینسر کبھی نہیں ہوگا۔ عبقری نے یہ خزانہ معمولی سی قیمت پر عام کردیا ہے۔ ا

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 265 reviews.