Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 2

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

گمشدہ چیز کیلئے

جب کوئی چیز گم ہوجائے تو اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااَلِیْہِ رَاجِعُوْن کثرت سے پڑھیں‘ چلتے پھرتے پڑھیں اگر صدقہ خیرات کی جائے تو اس سے کوئی چیز گم نہیں ہوتی۔

حاسد ین کے حسد سے بچاؤ

ہر وقت یَارَقِیْبُ پڑھتے رہیں اور اپنے دروازوں پر اور دیواروں پر پھونک مارتے رہیں تاکہ آپ کے حاسدین کی نظر نہ پڑے۔ انشاء اللہ آپ کا گھر حاسدین کے شر سے محفوظ رہےگا۔

بچوں کی ضد دور کرنے کا عمل

21 مرتبہ سورۂ والضحیٰ پڑھ کر پانی پر دم کرکے ضدی بچے کو پلادیں‘ میری بیٹی کے بچے بہت ضد کرتے تھے ‘ بیٹی کو یہ عمل بتایا اب وہ ٹھیک ہیں۔

پیپر ہمیشہ اچھا آئے گا

ورۂ طہٰ کی ایک آیت ہے رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِی اَمْرِیْ ﴿طہٰ26﴾سات مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں اور پین پر پھونک مار لیں اس سے پیپر بہت اچھاآتا ہے۔ میں نے اپنے نواسے کو بتایا اس نے کیا تو اس کا پیپر بہت اچھا آیا۔

لیکوریا کا نسخہ

کیکر کے پھول استعمال کریں اندرونی طور پر پوٹلی کے ذریعے ململ کے کپڑے میں چند پھول لے کر اسے استعمال کریں۔طریقہ استعمال: کیکر کے پھول گرینڈ کرکے بڑے سائز کا کیپسول بھرلیں ایک کیپسول صبح ایک شام لیں۔

وزن زیادہ اور کم کرنے کا راز

اگر وزن زیادہ کرنا ہے تو روزانہ کم از کم چھ کیلے کھائیں اور اوپر سے نیم گرم دودھ پئیں‘ ملک شیک ہرگز نہیں پینا اور اگر وزن کم کرنا ہے تو اس کیلئے شہد کو نیم گرم پانی میں ڈال کر نہار منہ استعمال کریں۔ میں فجر اور عصر کے وقت پیتی ہوں۔ میں جون، جولائی کے مہینہ میں بھی استعمال کرتی ہوں اور فٹ رہتی ہوں۔ شہد کے خالص ہونے کا تجربہ کرلیں‘ خام نمک کی ڈلی کو دھو کر کپڑے سے خشک کرلیں اور شہد میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر کے بعد نکال لیں اگر شہد نمکین ہوجائے تو اس میں ملاوٹ ہے۔

اگرکوئی بلاوجہ تنگ کرتا ہو

پہلے سپارے کے آخر میں آیت ہے فَسَیَکْفِیْکَہُمُ اللہُ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ﴿البقرہ۱۳۷﴾ایک تسبیح صبح و شام پڑھیں۔ وضو کی کوئی قید نہیںہے۔ میں نے خود پڑھا میرے بیٹے کو بینک والے تنگ کرتے تھے اس عمل کی برکت سے وہ باز آگئے۔ اس کے علاوہ میں جس کسی کو بھی بتایا اس کا مسئلہ حل ہوگیا۔

کھانے کے آداب اور فوڈ پوائزنگ

(پرنسپل (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ صدر)

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: کھانے سے قبل اور بعدمیں ہاتھ دھونا فقر کو دور کرتا ہے اور تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی سنت ہے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا بِسْمِ اللہِ کہو دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور سامنے سے کھاؤ۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے انگلیوں کو چاٹنے اور برتن کو صاف کرنے کا حکم دیا ہے اور فرمایا تمہیں نہیں معلوم کہ کھانے کے کس حصہ میں برکت ہے۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے تھے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اپنی انگلیاں تین مرتبہ چاٹا کرتے تھے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ سے یہ نقل فرماتے ہیں کہ تم میں سے کسی کا لقمہ گرجائے تو اسے صاف کرکے کھالے شیطان کیلئے نہ چھوڑے۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ’’ جب تک دسترخوان بچھا رہتا ہے ملائکہ دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں۔‘‘ کھڑے ہوکر کھانا یا ٹیک لگا کر کھانا خلاف سنت ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانے کے قریب آئے اس کے پاؤں میں جوتا ہو تو اسے نکال دے۔ حضرت صہیب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ نے گرم کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ معتدل نہ ہوجائے۔ تحقیقات کے بعد حکماء فرماتے ہیں کہ چند غذائیں ایسی ہیں  جنہیں ایک ساتھ کھانے سے فوڈ پوائزنگ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں وہ زندگی و صحت کیلئے قاتل کا درجہ رکھتی ہیں۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل چارٹ اپنے پاس محفوظ رکھیں اور اس کے مطابق پرہیز کریں۔ مچھلی کے ساتھ انڈا۔ مرغ کے ساتھ مولی۔ سری پائے کے ساتھ انگور۔ چاول کے ساتھ سرکہ۔ لہسن پیاز کے ساتھ بادام۔ کھچڑی کے ساتھ کھیرا۔ سرکہ کے ساتھ تل اور کانجی۔ کیلے کے ساتھ لسی (معدے کا درد اٹھتا ہے۔) مچھلی کے ساتھ گنے کا رس (پھلبہری کا خدشہ)کبوتر کے گوشت کے ساتھ کچا پیاز/لہسن۔ چاولوں کے ساتھ تربوز۔ دکھتی آنکھ کی صورت میں کھجور یا مچھلی۔ گوشت کے ساتھ تل، دودھ، سرکہ، شہد یا پنیر۔ دودھ کے ساتھ یہ چیزیں اکٹھی نہ کھائیں۔ مچھلی‘ لیموں‘ املی‘ جامن‘ سرکہ‘ اچار‘ کھٹائی‘ گڑ‘پان، ترش و تیل والی اشیاء۔ زیادہ گوشت کے بعد دودھ پینے سے ہیضہ ہوجاتا ہے۔ خربوزہ کھانے کے بعد دودھ پینا صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ دہی کے ساتھ درج ذیل چیزیں اکٹھی نہ کھائیں:۔ گرم گرم روٹی، چاول یا کوئی اور گرم چیز‘ اچار، بھنڈی توری‘ تربوز‘ پرندوں کاگوشت‘ انڈا، خربوزہ، چائے، کیلا، مولی۔ یہ چیزیں شہد کے ساتھ ملا کر نہ کھائیں:۔ گوشت، سرکہ، خربوزہ، ہم وزن پانی۔نوٹ: ہم وزن شہد اور ہم وزن گھی ملا کر کھانے سے فوراً فالج کا اٹیک ہوتا ہے۔ ان کی مقداریں بڑھا، گھٹا کر استعمال کریں۔ نوٹ: صحت و تندرستی کے راز اور جدید سائنس کے متعلق مزید ؤمعلومات حاصل کرنے کیلئے پڑھیں’’نبویؐ دسترخوان‘ صحت و تندرستی کے راز اور جدید سائنس‘‘از طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم العالیہ‘‘ جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کے مرغوب کھانوں کا بیان‘ دعوت طعام‘ میزبانی کے متعلق اسوہ حسنہ‘ انجیر‘ تربوز‘ آب زم زم‘ ادرک‘ فوڈپوائزنگ کا بیان‘ متوازن غذا‘ لہسن کے پکوان‘ انار‘ کھجور‘ خربوزہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہی حاصل کریں۔

سونے کا انداز اور سنت نبویﷺ:۔

ضلع جھنگ میں عبقری کی ادویات کی ایجنسی بندہ کے پاس ہے۔ آئے روز مختلف امراض کے شکار مریضوں سےواسطہ رہتا ہے۔ اکثر مریض شکایت کرتے ہیں کہ صبح سویرے اٹھتے ہی ہمیں کمردرد شروع ہوجاتا ہے۔ بعض کو خراٹوں کی شکایت ہے، کچھ لوگوں کو شکایت ہے کہ ہمیں ڈراؤنے خواب آتے رہتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ دراصل یہ سب کچھ سنت طریقہ سے ہٹ کر سونے کی وجہ سے ہے۔ انسان کے سونے کی چار صورتیں ہیں:

۔ 1۔ چت لیٹنا( چہرہ آسمان کی طرف اور کمر بستر پر)

 انسانی ریڑھ کی ہڈی سیدھی نہیں ہے بلکہ خمدار ہے۔ معدے کا وزن سنبھالنے کیلئے اسے خمدار بنایا گیا۔ آدمی جب چت لیٹتا ہے تو ریڑھ کی ہڈی کا خم اوپر کی طرف اور اس کے اوپر پیٹ کا وزن ہوتا ہے۔ یہ وزن اس خم کو سیدھا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جب گردن کے مہرے، درمیان سے دباؤ میں آتے ہیں تو گردن کے پیچھے انجائنا کا درد شروع ہوجاتا ہے۔ جب کمر کے نچلے مہرے درمیان سے دباؤ میں آئیں گے تو کمر کے نچلے حصے میں درد شروع ہوگا۔ معلوم ہوا کہ یہ طریقہ سونے کیلئے موزوں نہیں

۔ 2۔ الٹا سونا(اوندھے منہ سونا): معدے کے ساتھ آنتیں، دائیں بائیں ہوتی ہیں جن سے غذا گزر رہی ہوتی ہے جسم کو اس سے مختلف وٹامن اور کیمیکلز ملتے ہیں۔ ہر آنت، دوسری آنت سے چربی کی ایک باریک جھلی سے جڑی ہوتی ہے۔ الٹا سونے سے آنتیں اوپر ہونے کی وجہ سے معلق ہوکر لٹک جاتی ہیں۔ اس طرح آنتوں میں گانٹھ پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ پھر آپریشن کے بغیر کوئی چارہ ہی نہیں ہوتا۔ سونے کا یہ طریقہ بھی صحت کے منافی ٹھہرا۔ علاوہ ازیں فہم و ادارک کی صلاحتیں اس طرح سونے سے سلب ہوجاتی ہیں

۔ 3۔دائیں کروٹ سونا

اس طریقہ کے ذریعے دل اوپر ہوگا اور باقی سارا سسٹم نیچے ہوگا۔ خون با آسانی نیچے سپلائی ہوگا۔ دل (پمپ) کو خون سپلائی کرنے میں کسی پریشر کی ضرورت نہ ہوگی۔ نیند میں انسانی دل تقریباً آف لوڈ کنڈکشن میں چل رہا ہوتا ہے اور پورے جسم کو خون کی مطلوبہ مقدار پہنچا رہا ہوتا ہے۔ اس طرح سونے کے کئی فائدے ہیں مثلاً نیند بہت گہری نہیں ہوتی۔ ذرا ساکھٹکا ہوا توجاگ جائے گا۔ ڈراؤنے خواب نہیں آئیں گے۔ خراٹوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ تھوڑی سی دیر سو کر اٹھے تو اپنے آپ کو یوں تازہ دم محسوس کریں گے جیسے بہت دیر سو کر اٹھا ہے۔ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ سونے کیلئے اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس طرح سونا، میرے پیارے نبی اکرم ﷺ کی مبارک سنت ہے۔ آج سائنس تحقیق کے بعد اس چیز کو ثابت کرچکی ہے۔ سائنس بھٹکتی رہتی ہے اور اسے جب کبھی منزل ملتی ہے تو یہ وہی جگہ ہوتی ہے جہاں میرے پیارے نبیﷺ کے قدموں کے نشانات ہوتے ہیں پس ثابت ہوا کہ جس کام کو نبی ﷺ نے جس طریقہ سے سرانجام دیا ہے اس کام کے کرنے کا کوئی اور بہتر طریقہ دنیا میں ممکن ہی نہیں۔

میرے آزمائے نسخہ جات

مخلوق خدا کے فائدے کیلئے چند نسخہ جات بھی پیش خدمت ہیں۔

گردہ کی پتھری

خربوزے کا چھلکا نصف کلو پانی میں ابالیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو میٹھا ملا کر گردہ کے مریض کو پلادیں۔ ہر گھنٹے کے بعد خوراک دیں‘ پتھری بہت جلد ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجائےگی۔٭مولی کے بیج پیس لیں‘ خوراک: 3 ماشہ ‘صبح و شام پانی سے کھالیا کریں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی اور پتھری ریزہ ریزہ ہوجائے گی۔

منہ کی بدبوختم

ہلدی لے کر اس کو جلالیں‘ سفوف تیار کرلیں‘ مسوڑھوں پر دن میں دو دفعہ ملتے رہیں‘ انشاء اللہ منہ کی بدبو ختم ہوجائے گی۔

ہونٹ پھٹ جانا

گائے کا گھی لیں‘ اس کو نیم گرم کریں‘ اسے اپنی ناف میں لگائیں اور مالش کریں‘ ہونٹ نہیں پھٹیں گے۔

خارش دورکرنا

مولی کا پانی لیں اسے جسم پر ملتے رہیں حتیٰ کہ جسم میں جذب ہوجائے۔ انشاء اللہ خارش دور ہوجائے گی۔

بواسیر خونی

6 ماشہ ببول(کیکر) کی چھال لیں۔ اسے رگڑیں اور دہی میں ملا کرکھلائیں۔ خونی بواسیر کا زور ٹوٹے گا۔ ایک ہفتہ متواتر تازہ دوا بنا کر استعمال کرتے رہیں۔

فٹنس بحال کرنے کی ترکیبیں

 -(مفتی نجی اللہ حقانی‘ اٹک)-

سو کر اٹھیں تو فوراً پانی نہ پئیں اس سے جگر کے امراض کا اندیشہ ہے اسی طرح گرمی میں چل کر فوراً پانی پینا مضرصحت ہے۔ لیٹرین سے نکل کر فوراً پانی نہ پینا چاہیے۔ بالکل خالی پیٹ بھی پانی نہ پیو بلکہ ایک دو لقمہ کھا کر پھر پانی پیو۔ کھانے کےعلاوہ وقتوں میں کلی کرکے پانی پینا بہترہے۔ پانی پی کر پیشاب کرنے سے مثانہ قوی ہوتا ہے۔ جو پانی دھوپ سے زیادہ گرم ہوگیا ہو اس کے استعمال سے برص کی بیماری کا اندیشہ ہے۔ اگر ایسا ہوجائے تو فوراً بغیر دودھ کی چائے پی لیں۔ گاجر سے دل کو تقویت ہوتی ہے۔ آج کل دل کی کمزوری کی شکایت عام ہوگئی ہے۔ اس کیلئے کچی گاجر کھانا مفید ہے۔ اگر مکھی کھانے پینے کی چیز میں گرجائے تو اس کو ڈبو کر فوراً نکال دو کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ مکھی کے ایک پر میں بیماری ہے اوردوسرے پر میں شفاء ہے۔ کٹے ہوئے ناخن اور بال نجس اور گندی جگہ ڈال دینے سے بیماری پیدا ہوتی ہے۔ غسل خانہ میں پیشاب کرنے سے حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ بائیں طرف زور دے کر بیٹھنے سے اجابت آسانی سے ہوتی ہے۔ انگلی کی نوک سے استنجا کرنا بواسیر پیدا کرتا ہے اور ٹھنڈے پانی سے استنجا کرنا بواسیر کو روکتا ہے۔ مسواک دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتی ہے‘ مسوڑھوں کو قوت دیتی ہے۔ بلغم کو دفعہ کرتی ہے۔ صفرا کو دور کرتی ہے اور نگاہ کو تیز کرتی ہے۔ مسواک کو چوسنا آدمی کو اندھا کرتا ہے۔ رات کو سوتے وقت سرسوں کا تیل نہایت باریک نمک میں ملا کر دانتوں میں ملنا اور رال ٹپکا کر بغیر کلی کیے سوجانا دانتوں کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ دانتوں کی شکایت رکھنے والے کھانا کھانے سے پہلے اور بعد ذرا سا باریک نمک دانتوں پر مل لیا کریں اور رال ٹپکا دیا کریں تو دانتوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ دانتوں کا صاف رکھنا نہایت ضروری ہے کہ دانتوں کی خرابی کا اثر معدہ پر اور معدہ کی خرابی کا اثر دانتوں پر پڑتا ہے۔ رات کو سوتے وقت اور صبح کو سرمہ لگانا سنت ہے اور بصارت کیلئے نہایت مفید ہے۔ سورج کی طرف ٹکٹکی باندھ کر یعنی نگاہ جما کر دیکھنے سے بینائی کمزور ہوتی ہے اور پورے چاند کی طرف دیکھنے سے بینائی قوی ہوتی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد (جب تک ہضم نہ ہوجائے) صحبت کرنا مضر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 264 reviews.