مجھے اپنی طالب علمی کے زمانے کے اپنے ایک سائنس ٹیچر مرحوم حاجی محمد اسلم ایک دن فرمانے لگے کہ میرا آزمودہ نسخہ لکھ لیجئے یہ بھی ایک فیض ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔ گودا کنوار گندل 8چھٹانک‘ نوشادر اور قلمی شورہ ایک ایک چھٹانک(دونوں کا سفوف بنائیں) تیاری: گودا کنوار گندل ایک ململ کے کپڑے پر ڈال کر اس کے چاروں کونے کرسی کی ٹانگوں کے ساتھ باندھ دیں اور تیار شدہ سفوف اس گودے پر چھڑک دیں تو پانی رسنا شروع ہوجائے گا۔ جو پانی نیچے رسے گا اس کو محفوظ کرلیں۔ بس دوائی تیار ہے۔ طریقہ استعمال:کھانے والے چمچے میں چینی لیں اور اتنی مقدار میں دوائی ڈالیں کہ چینی تر ہوجائے۔ صبح و شام 8 دن کھانے کے بعد استعمال کرنے کے بعد اگلے 8 دن دوائی استعمال نہ کریں۔ پھر اس سے اگلے 8 دن دوائی استعمال کریں۔ اسی طرح تین بار (یعنی 3 ہفتے) دوائی استعمال کریں۔ انشاء اللہ زندگی بھر درد نہ ہوگا۔ میری بیٹی اس وقت جب اسے درد ہوا تھا تو ایف اے کی طالبہ تھی اب ماشاء اللہ ایم اے کرکے گاؤں میں ہی ہائی سکول میں ٹیچر ہے اور چار بچوں کی ماں ہے۔ آج تک اسے دوبارہ درد نہیں ہوا۔میری بیٹی کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگوں نے اسے آزمایا ہے۔ (محمد یوسف قریشی‘ سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں