دنیا آخرت کی کھیتی ہے ‘‘اس وجہ سے جو بھی یہاں کام کرے گا یعنی بوئے گا تو آخرت میں بھی وہی کاٹے گا
وقت وہ قیمتی اور نفیس ترین چیز ہے جو اللہ جل شانہ ٗنے ہر انسان کو عطا فرمائی ہے اور وہ ایک ایسی شے ہے جو اگر گزر جائے تو کبھی بھی لوٹ کر واپس نہیں آسکتی اور جو وقت انسان کو دیا گیا ہے اس کی زندگی اور موت کے درمیان تک وہ بہت ہی قلیل ہے، اس لیے ہر انسان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے وقت سے جو اس کو دیا گیا ہے بھرپور فائدہ اٹھائے اور اس کو زیادہ سے زیادہ اعمال صالحہ میں صرف کرنے کی کوشش کرے اور جہاں تک ممکن ہو وقت کے ضیاع سے بچے اور اس کو لایعنی باتوں اور فضول کاموں میں ضائع نہ کرے کیونکہ قیامت کے دن وہ جواب دہ ہوگا اور اس سے پوچھاجائے گا۔
عمر کن کاموں میں گزاری؟ اس لیے ہر انسان کے لئے ضروری ہے کہ جو وقت اللہ جل شانہ نے اس کو عطا کیا اس سے بھرپور استفادہ حاصل کرے اور دنیا میں زیادہ سے زیادہ وقت اللہ کی عبادت میں صرف کرے کیونکہ وہ آخرت میں اس کا پھل ضرور پائے گا۔ فرما یاگیا ہے: ’’دنیا آخرت کی کھیتی ہے ‘‘اس وجہ سے جو بھی یہاں کام کرے گا یعنی بوئے گا تو آخرت میں بھی وہی کاٹے گا کسی عالم نے کیا خوب کہا ہے: وقت ایک باغ ہے اس میں بہت سے سرسبز اشجار ہیں، پس ہم پر لازم ہے کہ اس کی ٹہنیوں کو اعمال صالحہ اورمفید کاموں سے بھردیں اور یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جو شخص وقت کو ضائع کر دیتا ہے، وقت اس کو ضائع کردیتا ہے اور اس کے علاوہ اس کو دنیا و آخرت کی ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اللہ جل شانہٗ نے اپنی کتاب قرآن مجید فرقان حمید میں بھی وقت کی اہمیت کو بیان فرمایا ہے اور ہمیں سست روی، کاہلی اور اس کے ضیاع سے ڈرایا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ جو وقت تمہیں عطا کیا گیا ہے وہ فضولیات اور لہو و لعب کیلئے نہیں ہے۔ جیسا کہ سورۂ مومنون میں فرماتے ہیں جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بے کار پیدا کیا ہے اورتم اسی کی طرف لوٹ کر جائوگے اور اس کے علاوہ شاہ دو عالم سرور کونین ﷺ نے بھی وقت کی حفاظت پرزور دیا ہے جیسا کہ فرمایا: پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو! اپنی جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، اپنی صحت کو مرض سے پہلے، اپنی دولت مندی کو فقیری سے پہلے، اپنی فرصت کو مشغولیت سے پہلے اور اپنی زندگی کو موت سے پہلے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں