میں نے صرف آزمانے کیلئے استعمال کی اس نے تو جیسے ہفتہ دس دنوں میں میرے کانوں کے پردے صاف کردئیے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ پر اللہ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں نازل ہورہی ہوں گی۔ میں عرصہ 8 ماہ سے عبقری کا قاری ہوں مگر میں ان باتوں پر اور آپ کی رسالہ کے آخر میں دی گئی ادویات کو میں ایسے سمجھتا تھا جیسے کہ عام دوائی ہو مگر میں غلط تھا۔ شکر ہے اس ذات پاک کاجس نے تکلیف کے بعد مجھے سکھ دیا۔ میرے کانوںمیں بہت زیادہ پیپ آتی تھی اور کانوں سے سنائی نہیں دیتا تھا۔ رمضان کریم سے ایک ہفتہ پہلے میں نے عبقری میگزین سے پڑھ کرشفائے حیرت سیرپ صرف آزمانے کیلئے استعمال کی مگر خدا کی قدرت تو دیکھیں میں نے صرف آزمانے کیلئے استعمال کی اس نے تو جیسے ہفتہ دس دنوں میں میرے کانوں کے پردے صاف کردئیے۔ مجھے بچپن سے کانوں میں ریشہ تھا‘ کسی ڈاکٹر کی سمجھ میں نہیں آتا تھا پھر تنگ آکر مشین لگوائی مگر ہفتہ دس دن کے بعد اس نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ پھر آپ کے عبقری میں سے شفائے حیرت سیرپ استعمال کیا جس نے میری 20 سالہ پرانی بیماری کو ایک شیشی استعمال کرنے سے آرام دے دیا اور اب بھی کررہا ہوں ساتھ میں نے جوہر شفاء مدینہ‘ اکسیرالبدن اور ٹھنڈی مراد استعمال کرنا شروع کردی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے مجھے بہت سکون محسوس ہوتا ہے ایک خاص بات جو آج میں لکھنے جارہا ہوں اپنے اپنے ان تمام بہن بھائیوں کیلئے جو بہرہ پن‘ پیپ کے آنے‘ کانوں کے ہر مسئلے کیلئے مثال کے طور پر پیپ آنا‘ بہرہ پن‘ آواز نہ سنائی دینا‘ مشین سے بھی جن کو آواز نہ آئے ان کیلئے یہ بہت اہم بات ہے جو میں نے اپنے آپ پر آزمائی ہے اور ان سے پرہیز کیا ہے۔ اللہ نے مجھے شفاء دی ہے حکیم صاحب کی دعاؤں اور شفائے حیرت استعمال کرنے کی بدولت۔ پرہیز: چاول‘ پکوڑے‘ سموسے‘ اچار‘ چٹنی‘ دہی اور ہر کھٹی چیز۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں