Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارین كے سوال قارین كے جواب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

نومبر کے جوابات

1۔رات کو مٹی کے پیالے میں ایک سے ڈیڑھ گلاس دودھ ڈال کر اس میں تین سے پانچ عدد چھوہارے‘ پانچ عدد کشمش‘ پانچ عددبادام کی گریاںاور پانچ عدد کالی مرچیں بھگو کررکھ دیں۔ صبح نہار منہ ان سب چیزوں کو اسی دودھ میں گرینڈ کرلیں اور نیم گرم کرکے پی لیں۔چھوہارے بھگونے سے پہلے گٹھلیاں نکال لیں۔ چالیس دن یہ نسخہ بلاناغہ استعمال کریں۔ آپ کو کسی دوائی اور کسی ٹوٹکے کی ضرورت نہیں رہے گی۔جسم بھی بھرے گا اور چہرہ بھی شاداب ہوگا۔ (محمد سلیم‘ گوجرانوالہ)
2۔بہن میں آپ کو ایک آزمودہ عمل بتارہی ہوں۔’’منزل‘‘ کے نام سے ایک کتابچہ اسلامی کتب خانوں سے عام مل جاتا ہے۔ صبح و شام اس کو پابندی کے ساتھ تین، تین مرتبہ پڑھیںاور پانی پر دم کرکے وہ پانی آپ خود بھی پئیں اور سب گھر والے بھی وہی پانی پئیں۔ اس پانی کے چھینٹے گھر کے ہر کمرے میں ‘ دیواروں پر ماریں۔ اس کو اپنا معمول بنالیں گھر سے بے سکونی‘ لڑائی جھگڑے‘ بیماری‘ جادو ‘ نظربد وغیرہ ہر چیز سے نجات ملے گی۔ انشاء اللہ۔(شائستہ‘ اسلام آباد)
3۔ میں آپ کو ایک پرخلوص مشورہ دیتا ہوں کہ آپ ادویات وغیرہ کے چکر میں نہ پڑیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل میں وہم زیادہ اور امراض کم ہوتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو نہ جانے کتنا بیمار اور پوشیدہ امراض میں مبتلا سمجھتے ہیں جبکہ درحقیقت یہ صرف نفسیاتی مسئلہ ہوتا ہے۔ آپ پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کریں ۔ فجر کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک تازہ ہوا میں چہل قدمی کریں۔سادہ اور ہلکی غذا کھائیں مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔کچھ عرصہ بعد آپ خود کو چاق و چوبند محسوس کریں گے۔(آفتاب احمد‘ لاہور)
4۔ آپ سب گھر والے صبح ایک تسبیح یَا کَرِیْمُ یَاسَلَامُ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے پڑھیں اور شام کو نماز مغرب کے بعد ایک تسبیح یَارَحِیْمُ یَاسَلَامُ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ کچھ عرصہ پابندی سے یہ عمل کریں گھربھر میں سکون اور چین آجائے گا اور غیب کے خزانوں سےرشتوں کا انتظام ہوجائیگا۔(آسیہ شاکر‘ ملتان)

دسمبر کے سوالات

1۔ محترم قارئین السلام علیکم !میری عمر21 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری سکن کھردری ہے‘ دانے بھی بہت زیادہ ہیں جو نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں ۔ قارئین پلیز مجھے اس چیز کا کوئی حل بتائیں۔ میرا چہرہ صاف ہوجائے۔ بازاری کریموں سے مجھے سائیڈ ایفیکٹ کا ڈر ہے۔ (پوشیدہ)
2۔محترم قارئین السلام علیکم !آج سے چار سال پہلے میرا ماہواری کا نظام خراب تھا‘ پرہیز بھی مکمل کرتی ہوں لیکن اس مسئلے کی وجہ سے میرے چہرے پر بہت زیادہ بال آگئے ہیں‘ خاص طور پر تھوڑی کے نیچے مردوں کی طرح ڈاڑھی نما موٹے بال آگئے ہیں۔ براہ کرم مجھے کوئی مشورہ دیجئے جس سے میری یہ تکلیف ختم ہوجائے۔ (ماریہ ‘ چکوڑہ)
3۔محترم قارئین السلام علیکم!ہمیں ہریڑ کے تیل کی اشد ضرورت ہے مگر وہ ملتان میں دستیاب نہیں ہے‘ اگر کسی کے پاس ہریڑ کا تیل بنانے کا نسخہ ہو تو براہ کرم جلداز جلد بنا دیں‘ اس کے علاوہ ’’ناف کی تکلیف‘‘ کا کوئی مستقل علاج بھی بتائیے۔ (رمیض‘ ملتان کینٹ)
4۔محترم قارئین السلام علیکم! میرےد انتوں کی پیلاہٹ ختم نہیں ہورہی‘ میں نے دنیا جہاں کی پیسٹ اور منجن استعمال کیے لیکن میرے دانتوں کی پیلاہٹ ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ اس کے علاوہ میری بغلوں میں پسینے کی وجہ سے بہت شدید بدبو آتی ہے اور یہ پسینہ جتنا گرمیوں میں آتا ہے اتنا ہی سردیوں میں بھی آتا ہے۔ پسینے کی وجہ سے میرے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں اور میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتی۔ میں اپنے اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ اس کیلئے بھی ضرور کوئی اچھا سا آسان سا حل بتائیے تاکہ اس مسئلے سے مجھے نجات مل سکے۔ (ح،ف، اٹک)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 232 reviews.