اجزاء: دیسی گندم کا بغیر چھنا ہوا آٹا آدھ پاؤ‘ پسی ہوئی کلونجی آدھا چائے کا چمچ‘ نمک چٹکی بھر اور پانی۔
بنانے کا طریقہ: آٹا‘ کلونجی اور نمک پانی میں ملا کر گوندھ کر روٹی بنالیں۔فوائد: یہ روٹی عام روٹی کی نسبت مقوی معدہ ہے۔ یہ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتی ہے۔ یہ روٹی فالج‘ لقوہ اور جوڑوں کے امراض میںمفیدہے۔ یہ قبض کشا ہے۔ یہ روٹی اعصابی دردوں کو دور کرتی ہے۔
لاعلاج بیماری سے شفاء کیلئے عمل: اگر آپ ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو سمجھ میں آنیوالی نہیں ہے یا لاعلاج ہے تو مریض بذات خودسورۂ انبیاء کی آیت نمبر 83کا کثرت سے ورد کریں۔ (حکیم ریاض حسین مکڑوال‘ میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں