خطرناک حد تک آؤٹ آف کنٹرول شوگر کیلئے نسخہ
میری والدہ آبائی گاؤں مکھڈ شریف گئی ہوئیں تھیں ہمشیرہ کا فون آیا کہ والدہ بیمار ہیں انہیں لینے گاؤں گیا تو ان کو بخار تھا شوگر بڑھی ہوئی تھی اور وہ نیم بے ہوشی میں تھیں ان کو کشتی میں چارپائی پر رکھ کر کالاباغ لائے وہاں بڑی مشکل سے کار پر سوار کرایا گھر تک انہیں کوئی ہوش نہیں تھا میں نے ذیل نسخہ استعمال کرایا بالکل نارمل ہوگئیں۔ کافی عرصہ بعد والدہ کو اپنڈکس کا آپریشن کرانا تھا بھائیوں نے کہا والدہ کو شوگر ہے آپریشن کیسے ہوگا چیک کرایا تو شوگر نارمل تھی۔نسخہ: کلونجی،گوند کیکر، تخم سرس‘ اندرائن ہم وزن پیس کر فل سائز کیپسول بھرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک کیپسول دن میں تین بار۔ کئی مریضوں کو استعمال کرایا نہایت مجرب ہے۔
کلونجی گھر کی محافظ
٭ کلونجی کا تیل‘ جوش دے کر سر پر لگانے سے نزلہ‘ زکام اور سردرد دور ہوجاتا ہے۔٭ کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔٭کلونجی کا تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔٭پانی میںپسی ہوئی کلونجی کے غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر کھانے سے بلغمی ورم رفع ہوجاتا ہے۔٭گھر میں کلونجی کی دھونی دینے سے مچھر اور کھٹمل وغیرہ مرجاتے ہیں۔
٭ کلونجی کو سرکہ میں ملا کر برص یا پھلبہری پر لگانے سے برص دور ہوجاتا ہے۔کلونجی کی ایک چٹکی آٹھ دس قطرے خالص شہد کے ساتھ ملا کر شہادت کی انگلی سے ہر روز صبح کے وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر چاٹنے سے بہت سی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔٭ کلونجی کا تیل خارش والی جگہ پرلگانے سے خارش دور ہوجاتی ہے۔٭ کلونجی اور کالا نمک ملا کر کھانے سے پیٹ کا درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ٭کلونجی کا تیل اور تل کا تیل ملا کر کان میں ڈالنے سے کان کا درد دور ہوجاتا ہے۔٭ موصلی سفید‘ موصلی سیاہ‘ کلونجی‘ سونٹھ سب کو برابر پیس کر یہ سالن میں ڈالا جائے۔ اعصابی دردوں کیلئے مفید ہے۔(اقتباس :جلد6)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں