Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہائی بلڈپریشر سے ہمیشہ کیلئے نجات کا آزمایا نسخہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

بلڈپریشر ہائی ہوتو ہر روز ناشتہ سے قبل ایک قندھاری انار کھائیں۔ انار کا جوس بھی پی سکتے ہیں۔ ایک انار کے دانے نکالیں اور ایک گلاس پانی ڈالیں شیک کریں بیج نیچے رہ جائیں گے پانی پی لیں۔41 دن باقاعدگی سے پی لیں۔

ہائی بلڈپریشر کا بہترین نسخہ
(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
بلڈپریشر ایک خوفناک بیماری ہے‘ اکثر لوگ اس بیماری میں غصے کا شکار رہتے ہیں‘ اس مرض سے نجات کیلئے کثرت سے آپ یہ آیت پڑھئے اس کے مفہوم کو سمجھیے وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ(آل عمران 133) مفہوم: جوغصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کردیتے ہیں‘ یہ آیت اگر پوری توجہ سے سو مرتبہ پڑھیں‘ پانی پر دم کرکے پی لیں‘ حیرت انگیز شفاء ہوگی۔ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے اس آیت کو پڑھیے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج قرآن میں دیا ہے۔ اگر مسلسل قرآن کا مطالعہ کریں اور عمل کریں تو بیماریاں حملہ آور نہیں ہوں گی۔
ھوالشافی: ایک کلو جَو لیں‘ ایک مٹھی جو دھو کر رات کو دو گلاس پانی میں بھگودیں۔ فجر کی نماز پڑھ کر جَو اور پانی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ ایک گلاس رہ جائے تو اس کو چولہے سے اتار لیں‘ پانی چھان لیں‘ جَو پرندوں کو ڈال دیں۔ پانی ٹھنڈا کرکے پی لیں اگر صبح اور شام یہ عمل کرلیں تو بہت فائدہ ہوگا۔ جَو میں اللہ نے اس لیے شفاء رکھی ہے کہ جَو کو انبیاء علیہ السلام کھاتے تھے۔ ورنہ تو ذائقہ دار بے شمار اجناس ہیں‘ گندم کا ذائقہ جَو سے اچھا ہے لیکن اللہ نے گندم میں وہ شفاء نہیں رکھی جو جَو میں رکھی ہے۔ اللہ کو وہ رزق بھی بہت محبوب ہے جَو انبیاء کھاتے تھے۔ انبیاء علیہ السلام اللہ جل شانہٗ کے ہر حکم کی پیروی کرتے تھے اور ہمیں انبیاء علیہم السلام کے ہر حکم کی پیروی کرنی چاہیے اللہ ہمیں محبوب رکھے گا۔ جَو کا پانی پینے سے سینے میں جلن نہیں ہوتی‘ یہ نسخہ ایسا ہے اس کو جس قدر استعمال کریں گے فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔ بلڈپریشر ہائی ہوتو ہر روز ناشتہ سے قبل ایک قندھاری انار کھائیں۔ انار کا جوس بھی پی سکتے ہیں۔ ایک انار کے دانے نکالیں اور ایک گلاس پانی ڈالیں شیک کریں بیج نیچے رہ جائیں گے پانی پی لیں۔ 41 دن باقاعدگی سے پی لیں۔ گنے کا جوس استعمال کریں۔ بغیر نمک کے دہی کی لسی صبح و شام استعمال کریں۔
ھوالشافی: دیسی لہسن ایک پاؤ‘ سرکہ انگوری ایک بوتل‘ لہسن چھیل لیں اور سرکہ کی بوتل میں ڈال دیں۔ گیارہ دن سرکہ کی بوتل میں پڑا رہے۔ بارہویں دن ناشتہ میں ایک جو لہسن کاکھائیں اور ایک چمچ سرکہ ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔ یہ نسخہ مکمل ہوگا تو بلڈپریشر ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر زیادہ ہی مسئلہ ہے تو یہ نسخہ دوسری بار استعمال کرسکتے ہیں‘ تیسری بار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جتنے نسخہ جات دئیے گئے ہیں ان کے سائیڈ ایفیکٹ بالکل بھی نہیں ہیں۔
کالی مرہم سے ہر زخم و پھوڑے کا علاج
(محمد فاران ارشد بھٹی ‘ مظفر گڑھ)
کالی مرہم: سراجدین کو موٹرسائیکل ہوا میں اڑانے کا بہت شوق تھا تقریباً بیس سال کی عمر سے انہوں نے موٹر سائیکل چلانا شروع کی تھی اس وقت بھی انتہائی تیز چلاتاتھا اب پچپن سال کی عمر میں بھی وہی جنون تھا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا کہ کوئی موٹر سائیکل ان سے آگے گزر جائے یا انہیں کراس کرلے جب تک اس موٹر سائیکل کو پیچھے نہ چھوڑ اجائے انہیں چین نہیں آتا تھا۔ یہ مجھ سے آگے ہوا تو ہوا کیوں؟ اسی تیز رفتاری کی باعث کئی دفعہ موٹر سائیکل سے الٹی سیدھی قلابازیاں کھا چکے تھے لیکن پھر وہ شوق ہی کیا جس کو چھوڑ دیا جائے؟ کئی دفعہ ہلکے پھلکے حادثے ہوئے، ہڈیاں سلامت رہیں ورنہ چوٹیں تو ٹھیک ٹھاک لگیں۔ آخر ایک دن تیز رفتاری رنگ لائی شدید ترین ایکسیڈنٹ ہوا، بھئی اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔۔۔ دائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، اس پہ پلستر لگوایا چار مہینے چار پائی پر پڑے رہے۔ اللہ کے حکم سے ہڈی ٹھیک جڑ گئی، اب چلنے پھرنے کے قابل ہوگئے تھے۔ بائیں ٹانگ پر بھی شدید چوٹیں لگی تھیں، زخم مرہم وغیرہ لگانے سے ٹھیک ہوگئے، لیکن ٹانگ میں مسلسل درد رہتا تھا، درد دور کرنے کی دوائی کھالیتے یا ٹیکہ لگوا لیتے وقتی طور پر درد ٹھیک ہوجاتا مستقل آرام نہ ہوتا۔ مالش کی دوائی بھی استعمال کرتے تھے ان کے فیکٹری کے مزدور ان کی تکلیف کو دیکھ کر انہیں نائیوں والی کالی مرہم لگانے کا مشورہ دیتے جنہیں وہ سن کر قابل توجہ نہ سمجھتےاور کہتے: لو اتنی مہنگی مہنگی دوائیاں استعمال کررہا ہوں، یہ کالی مرہم کا مشورہ دے رہے ہیں۔ رفتہ رفتہ ٹانگ کا درد بڑھتا ہی چلا گیا اور وہ گھر بیٹھ گئے۔ مزدور عیادت کو آتے اور ساتھ کالی مرہم لگانے کو کہتے اب تو سراجدین باقاعدہ کالی مرہم کے نام سے چڑنے لگے۔ بھئی درد ختم کرنے کے ٹیکے لگوارہا ہوں ‘ کورس کرچکا ہوں کالی مرہم کیا جادو کرے گی لیکن درد بڑھتا جارہا تھا۔ ایک دن مزدور خود ہی کالی مرہم لے کر آگیا اور کہا صاحب جی یہ لگا کر تو دیکھیں بعض دفعہ اللہ تعالیٰ تنکے سے بھی شفاء دے دیتا ہے کیونکہ شفاء دینے والی تو صرف اللہ کی ذات ہے۔ ملازم تو مرہم دے کر چلا گیا صاحب جی نے ہنس کر مرہم کو لاپرواہی سے طاق پر رکھ دیا اور بڑ بڑائے لو یہ بھلا شفا دے گی۔
چند دن بدستور تکلیف میں گزر گئے ایک رات اچانک ٹانگ میں شدید درد اٹھا۔۔۔ بیگم کو اٹھایا انہوںنے گولیوں کے لئے اِدھر اُدھر ہاتھ مارا کوئی دوائی ٹیکہ نہیں پڑا تھا یاد آیا کہ گولیاں آج ختم ہوگئیں تھیں۔ ٹیکہ بھی لگ چکا تھا ، شام کو بیٹے کو کہا تھا ملتان سے گولیاں لیتے آنا۔ لیکن وہ اس رات واپس نہ آسکا، کسی کام کی وجہ سے ملتان میں رہ گیا۔ اب کیا کریں درد ہے کہ ناقابل برداشت ہے۔ سراج صاحب درد سے تڑپ رہے تھے اچانک ان کی نگاہ کالی مرہم کی شیشی پہ پڑی بولے یہ مرہم اٹھا دو بیگم آج اسے بھی آزما لیں اور تو کوئی دوائی ہے نہیں مجبوری ہے۔ بیگم نے مرہم ہاتھ میں لیا اور درد والی جگہ میں لیپ کردیا، پہلے ہلکی ہلکی مالش کی پھر لیپ کرکے اوپر پٹی باندھ دی پندرہ بیس منٹ تک تو کچھ فرق نہ پڑا لیکن ایسے محسوس ہوا درد والی جگہ سے جلد پھٹ گئی اور کالا سیاہ مواد نکلنا شروع ہوگیا جیسے جیسے مواد نکلتا گیا درد کو آرام آتا چلا گیا اور مکمل سکون ہوگیا۔ اب انہیں سمجھ آئی کہ اندرونی زخم میں پیپ پڑ چکی تھی جو اندر تکلیف دیتی تھی اب تو خان صاحب مرہم کے قائل ہوچکے تھے ایک ہفتہ متواتر لیپ کرکے پٹیاں باندھتے رہے پہلے کالا مواد نکلتا رہا پھر پیپ نکلنے لگی۔ چند دنوں کے بعد وہ بھلے چنگے ہوگئے اور کالی مرہم بنانے والے کو دعائیںدینے لگے۔ اب بھی نائیوں کے پاس کالی مرہم ہوتی ہے انہیں چاہیے کنجوس نہ بنیں یہ نسخہ عبقری کو دیں‘ سب کا بھلا ہوگا۔ نائیوں کے علاوہ کسی اور کے پاس کالی مرہم کا نسخہ ہو توبخیل نہ بنیں سخی بنیں اور جلد از جلد اسے عبقری میگزین میں چھاپنے کیلئے دفتر عبقری میں ارسال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 221 reviews.