محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے میٹرک کے پیپرز تھےلیکن میں نے سارا سال بالکل بھی نہ پڑھا تھا‘ گھریلو حالات بھی کچھ ایسے تھے کہ میں اکیڈمی میں بھی نہیں پڑھ سکتا تھا‘ بس جب دل چاہا تب کتاب کھول لی اور کچھ نہ کچھ پڑھ لیا۔ لیکن جب میرے پیپرز آئے تو میں بڑا پریشان ہوگیا اور جیسے تیسے کرکے پیپرز دئیے اور پیپر دیتے ساتھ ہی میں تسبیح خانہ میں پورا رمضان گزارنے کیلئے آگیا اور یہاں رو رو کر ہر درس کے بعد اللہ سے دعا مانگی اور خوب دل لگا کر یہاں جو خدمت مجھے سونپی جاتی میں کرتا۔تسبیح خانہ کی ہی برکت تھی کہ جب میرا رزلٹ آیا تو میں کیا میرے گھر والے‘ میرے دوست‘ میرے اساتذہ سب حیران رہ گئے کہ تم نے اتنے اچھے نمبرز کیسے لے لیے؟ میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے‘اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ درس میں دعائیں مانگنے سے اللہ نے مجھے کامیابی عطا کی۔ (فہد ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں