الحمدللہ آج میں پانچ وقت کی نمازی ہوں۔ اب ہروقت مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہر وقت میرے ساتھ کوئی ہے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ نے مجھے جو ذکر دیا ہے وہ میںمکمل توجہ سے کررہی ہوں اور اس دوران جو واقعات رونما ہوئے وہ کچھ اس طرح ہیں کہ پہلے سوا تین لاکھ پر حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زیارت نصیب ہوئی پھر آپ ﷺ کے روضہ مبارک پر فاتحہ خوانی کی پھر آپ ﷺ کو خواب میں کچھ اس طرح دیکھا کہ میں گھر سے نکلتی ہوں تو کیا دیکھتی ہوں کہ آپ ﷺ بہت خوبصورت پھولوں کی سیج پر لیٹے ہوئے ہیں میں آگے بڑھ کر آپ ﷺ کو دیکھتی ہوں تو آپ ﷺ مسکراتے ہوئے اٹھ جاتے ہیں‘ اچانک میرا ایک ہاتھ روشن ہوجاتا ہے آپ ﷺ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھ میں شفاء رکھے گا یہ میری دعا ہے۔ میں ہروقت باوضو رہتی ہوں۔ الحمدللہ آج میں پانچ وقت کی نمازی ہوں۔ اب ہروقت مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہر وقت میرے ساتھ کوئی ہے اک خوبصورت خوشبو ہروقت مجھے آتی رہتی ہے‘ نماز کے وقت مجھے کوئی بڑی پابندی سے اٹھاتا رہا پھر آپ خواب میں ملے آپ کے ساتھ اور بھی بہت سے لوگ تھے آپ کے ساتھ جنہوں نے مجھے مبارک باد دی۔ اگلے روز میں نے خواب میں حج بھی کیا۔الغرض ہر وقت کے ذکر نے میری زندگی کو بالکل بدل کر رکھ دیا ہے۔محترم حکیم صاحب! میرا نام پوشیدہ رکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں