اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔
کتاب نمبر4: نوجوانوں کے جنسی مسائل‘علاج نبویؐ اور جدید سائنس: یہ کتاب نوجوان نسل پرنیٹ ‘ کیبل اور موبائل اورمسلسل مصالحہ دار کھانوں کے نقصانات کو محسوس کرتے ہوئے مرتب کی گئی‘ اس کتاب کیلئےمختلف رسائل‘ جرائد سے باقاعدہ استفادہ کیا گیا اور خاص طور پر ادارہ مطبوعات سلیمانی کی کتاب’’نئی جوانی‘‘ مصنف پنڈٹ کرشن کنور دت شرما اور نوجوانوں کے اوپر دوسری کتاب ’’علاج احتلام‘‘ مصنف جناب حکیم محمد عبداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہیں‘ یہ دونوں کتابیں مکمل کی مکمل لے کراس کتاب میں شامل کی ہیں‘ کتاب کے آخر میں دونوں کتابوں کے نام اور مصنف کے نام درج ہیں اور جن رسائل اور جرائد سے مضامین لیے ہیں ان کے حوالے بھی درج کیے گئے ہیں۔ اگر کچھ حوالے رہ گئے ہیں تو کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ ایڈیشن میں ان حوالوں کو شامل کیا جائے۔ حال دل میں ادارہ مطبوعات سلیمانی کے ادارہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی کتابوں کو حوالوں‘ کتابوں کے نام‘ مصنف کے نام کا باقاعدہ تذکرہ کیا ہے۔ مقصد ان حضرات کی خدمات کو لاکھوں لوگوں تک پہنچانا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ جو چیز جہاں سے لوں وہاں کا بھرپور حوالہ دوں‘ کمپوزر‘ پروف ریڈر یا پرنٹر کی غلطی سے اگر وہ حوالہ ختم ہوجائے تو پھر بھی میں اسے اپنا ہی قصور سمجھتا ہوں اس لیے اب چونکہ چند کتابوں کی پبلشنگ (سوفیصد نہیں کیونکہ ابھی تک بہت سی کتابیں ادارے چھاپ رہے ہیں) میں نے اپنے ذمہ لی ہے اس لیے اب ان کی نوک پلک‘ اصلاح اور حوالہ جات کی طرف توجہ کی ہے اور رسالے میں ہر ماہ اس کا اعتراف کررہا ہوں کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں تاکہ ان کی اصلاح ہوجائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں